دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف جامع مسجد قادریہ الٰہ آباد کابینہ کی ڈویژن الٰہ آباد  میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےمدرسین کا مدنی مشورہ ہوا۔اس موقع پر مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے رکنِ کابینہ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے مدارس میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے، مدارس کی تعداد بڑھانے، وقت پر کلاسز لگانے، صفائی کا خاص خیال رکھنے اور مدارس میں پڑھنےوالے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوششیں کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔