
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت 21اکتوبر2019ء کو فیروزکے
ناگرہ ابرہیم آباد ڈسکہ کی مقامی مسجد میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں ڈویژن مشاورت ،علاقہ مشاورت، حلقہ مشاورت اور مدرسین سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران کابینہ ڈسکہ نے نفلی روزوں کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی
انعامات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے ہر پیر شریف کو روزہ رکھنےکی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد اشفاق عطاری، مدرستہ المدین بالغان ڈسکہ کابینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت پچھلے
دنوں کراچی سپر ہائی وے میں واقع لکی سیمنٹ ملز میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں نگران زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد خالد عطاری،نگرانِ
کابینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 15 اکتوبر 2019ء
کو کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون میں کابینہ و ڈویژن ذمّہ داران اور مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں رکنِ زون اور نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے انہیں مزید مدرستہ المدینہ بالغان لگانے اور مدرسین کو ٹیسٹ دلوانے کے حوالے
سے اہداف طے کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغان
کےتحت14 اکتوبر2019ء کو ڈسکہ کلاں میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ
مشاورت اور نگران حلقہ مشاورت نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے شرکا کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے مدرستہ المدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اجتماعی طور پر دیکھنےکے
اہداف طے کئے۔(رپورٹ،سخاوت عطاری،علاقہ نگران)
.jpeg)
مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت
8 اکتوبر 2019ء بروز منگل کراچی ایسٹ کے
علاقے ملیر کورنگی زون کی ٹھٹھہ کابینہ میں واقع جامع مسجد رحمٰن میں مجلس
مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت کل وقتی مدرسین و ذمہ داران کی ان نکات (1)خدمتِ
قرآن اور دعوت اسلامی(2) مدرستہ المدینہ بالغان کے مقاصد (3) اندازِ تدریس، ٹائم مینیجمنٹ ، مساجد اور مارکیٹ کا جدول ، پریکٹیکل
(4) اخلاقیات ، مدنی حلیہ ، صفائی ستھرائی
(5) تکمیلِ ناظرہ و مدنی قاعدہ (6) 12 مدنی کاموں کی ترغیب و تربیت (7) مدنی عطیات
(8) خودداری کے موضوع پر تربیت کا سلسلہ ہوا(رپوٹ نگران مجلس لنگر رضویہ محمد
عثمان عطاری )

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدنیہ بالغان کے تحت 8 اکتوبر 2019ء بروز منگل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اسلام
آبادگلوٹیاں ڈسکہ گلوٹیاں موڑمیں ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ اور علاقائی دورہ ہوا جس میں نگران کابینہ حاجی عثمان طاہر عطاری نے ذیلی سطح پر مدرستہ المدنیہ بالغان پڑھنے اور پڑھانے
کی نیتیں کروائی۔ (رپوٹ نگران مجلس لنگر رضویہ محمد عثمان عطاری )
.jpeg)

دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 7 اکتوبر 2019ء کو کراچی ایسٹ ملیر کورنگی زون میں ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم
آباد کابینہ کے نگرانِ کابینہ اور مدرستہ
المدینہ بالغان کے رکنِ کابینہ اور ناظم
اسلامی بھائی نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے
شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مدرستہ المدینہ بالغان کھلونے
اور ذمہ داران کی تقرری اور بغیر تدریسی ٹیسٹ
پاس کئے ہوئے مدرسین کے ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ،محمد
حسان رضاعطاری ،رکنِ زون مدرسۃ المدینہ بالغان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ زون کے ہمراہ کاہنہ فیروز پور
روڈ میں دکاندار اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت 2 اکتوبر 2019ء کو قصور کابینہ الٰہ
آباد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی
کاموں کو مزید پختہ کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد صغیر عطاری ،رکنِ زون مدرسۃ المدینہ بالغان)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت اجلاس
ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کے اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔رکنِ زون نے شرکا کی تربیت
کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃالمدینہ کے مدرسین کو مدرسۂ بالغان مسجد
میں لگانے ، مدرسۂ بالغان کو مضبوظ کرنے اور 12مدنی کاموں میں شرکت کروانے کے
حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد صغیر
عطاری، رکنِ زون مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)

دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت قصور
سٹی میں واقع جامع مسجد تاج میں اجلاس ہوا جس میں رکنِ کابینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین نے شرکت
کی۔رکنِ زون نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے طلبہ کو
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ،قافلے میں سفر اور مدنی کام کرنے کے حوالے سے اہم نکات
دیئے۔(رپورٹ:محمد صغیر عطاری، رکنِ
زون مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)