دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کےتحت لاہور زون فیروز پور کابینہ میں اجلاس ہوا جس میں رکنِ زون،ڈویژن نگران اور دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے ٹیلی تھون اور میاں بابا
فرید رحمۃ
اللہ علیہکےدربار پر مدرسۃالمدینہ بالغات
کا افتتاح کرنے حوالے سے کلام کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت21ستمبر2019ء کو رائیونڈ مصطفیٰ آباد میں مدرسین کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ مجلس شرکا
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں
مزید تعداد بڑھانے کے متعلق نکات دئیے ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت21ستمبر2019ء کو رکنِ مجلس نے ذمّہ داران کے ہمراہ رائیونڈ مصطفیٰ آباد میں لگنے والے مختلف مدرسۃ المدینہ
بالغان میں شرکت کی اور وہاں کے شرکا کی تربییت کرتے
ہوئے علمِ دین کے متعلق نکات دئیے ۔
رکنِ مجلس نے گرین ٹاؤن لاہور میں لگنے والے ایک مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت19 ستمبر2019ء کو رکنِ مجلس نے گرین ٹاؤن لاہور میں لگنے والے ایک مدرسۃ
المدینہ بالغان میں شرکت کی اور وہاں کے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت19 ستمبر 2019ء کو ذمّہ دران نے رکنِ مجلس کے ہمراہ گرین ٹاؤن لاہور میں ایک کمپنی کے مالک سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے
ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا تعارف پیش
کیا اور اس میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ
اسلامی کے 108 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہےجس میں ماہ اگست
2019 کی رپورٹ کے مطابق کل مساجد میں لگنے والے مدارس المدینہ بالغان کی تعداد
10326، مارکیٹوں میں لگنے والےمدرستہ
المدینہ بالغان کی تعداد 9506 اور تعلیمی اداروں میں مدرسۃ المدینہ بالغان کی
تعداد 622 ہے،یوں کل ملا کر پاکستان بھر
میں مدارس المدینہ بالغان کی تعداد 20 ہزار454 اور کل طلبہ کی تعداد1 لاکھ 38 ہزار
185 تک پہنچتی ہے۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں معلم مدنی قاعدہ کورس میں رکنِ زون کی آمد
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں معلم مدنی قاعدہ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول شرکت
کررہے ہیں ۔دورانِ کورس رکنِ زون نے کورس کے شرکا کی تربیت کی اور نکات دئیے۔
جوہر ٹاؤن میں وائس چیئر مین کے دفتر میں مدرستہ المدینہ بالغان کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 14 ستمبر 2019ء کو جوہر ٹاؤن میں وائس چیئر مین کے دفتر میں ذمّہ داران نے مدرستہ المدینہ
بالغان لگایااور شرکا کو درست مخارج کے
ساتھ قراٰ ن ِ پاک کی تعلیم دی۔ بعد ازاں رکن
زون نےڈویژن ذمہ دران کے ہمراہ اجلاس کیا اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات
دئیے۔