دعوتِ اسلامی کے107سے زائدشُعبہ جات میں ایک شعبہ”مجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان“ بھی ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں جہاں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایاجاتا ہے۔

ان مدارس میں جو خوش نصیب مدنی قاعدہ ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ختم قراٰن اجتماعامات کا اہتمام ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت جامع مسجدغوثیہ ڈویژن تلی سبی کابینہ میں 5نومبر2019ء بروز منگل بعد نماز عشاء ، ایوانِ اقبال ایجر ٹن روڈ لاہور میں 6نومبر2019ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء اور ضلع کونسل ہال کہروڑ موڑ لودھراں میں 8نومبر2019ء بروز جمعہ بوقت دوپہر 2 تا 4 ختمِ قراٰن اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ ان بابرکت اجتماعات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ (رپورٹ،غلام عابد عطاری،مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان)