مدرستہ المدینہ برائے بالغان (Quranic Education For Adults) دعوت اسلامی کا ایک شعبہ ہے جس میں بڑی عمر کے افراد کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام 23 فروری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے ٹیچرز کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ٹریننگ سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔