گوجرانوالہ کابینہ پیپلز کالونی ڈویژن کا وزٹ اور فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں مشورہ
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد عمر فیصل عطاری نے11 جولائی 2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ کابینہ پیپلز
کالونی ڈویژن کا وزٹ کیا جہاں آپ نے روزانہ
کی بنیاد پر 10 مختلف مقامات پر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے لگنے والے مدارس المدینہ میں موجود مدرسین کو تدریس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے ۔
دوسری جانب دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 12جولائی 2020ء بروز اتوارگوجرانوالہ
کابینہ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں رکن کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور معلم مدرسۃالمدینہ بالغان نے شرکت کی۔
نگران کابینہ حافظ قمرالدین عطاری نے شرکا کے
درمیان دل جیتنے کے نسخے کے موضوع پر بیان فرماتے ہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا
اور نئے اہداف دیئےجبکہ ذمہ داری کے تقاضوں پر تربیت فرمائی
اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے تحائف پیش کئے۔
اس موقع پر نگران کابینہ حافظ قمرالدین عطاری نے
شرکا کو اپنے علاقوں اور ڈویژنوں میں فیضان قرآن کو عام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے۔ (رپورٹ: امتیاز احمد عطاری گوجرانوالہ کابینہ رکن کابینہ مدرسۃالمدینہ
بالغان )