عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی عشقِ رسول،محبتِ صحابہ واہل ِبیت اوراولیائے کرام کی محبت دل میں بٹھانے،ان کی سیرتِ مُبارَکہ پر عمل کی ترغیب دِلانےکیلئےکم وبیش107شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی میں سے ایک شعبہمجلس مدرسۃُ المدینہ بالغانبھی ہے۔

مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایاجاتا ہے۔

موجودہ ملکی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور سوشل ڈسٹینس کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گجرات کابینہ ڈویژن دھمہ ملکہ کے علاقے مہسم چوک کے مدرستہ المدینہ بالغان میں گزشتہ روز ڈویژن ذمہ دار نے حاضری دی اور موجودہ ملکی صورت حال میں لگائے گئے مدرستہ المدینہ بالغان کا جائزہ لیا ۔(پورٹ: محمد اسد عطاری مجلس مدرستہ المدینہ بالغان رکن کابینہ گجرات)