19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے تحت رکن
زون محمد شعیب عطاری نے 14 جولائی 2020ءبروز منگل شیخوپورہ کابینہ کے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔
مدنی مشورے میں آپ نے چرم قربانی کے حوالے سے تربیت کی اور 12 مدنی
کاموں کا ذہن دیتے ہوئے مدرستہ المدینہ
بالغان کے متعلق اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جبکہ اعلٰی کارکردگی پر ڈویژن ذمہ دار کو تحائف سے بھی نوازا۔
اس دوران اسلامی بھائیوں کو عید قربان
کے موقع پر بڑھ چڑھ کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اہداف
لیتے ہوئے اہداف مکمل کرنے کی نیت کا
اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد احمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار مجلس مدرستہ المدینہ بالغان شیخوپورہ
کابینہ)