تمام عاشقانِ رسول اور بالخصوص بزنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 14 صفحات کا رسالہ”کاروبار کے بارے میں 13 سوال جواب“ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”کاروبار کے بارے میں 13 سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے اُسےشرعی تقاضوں کے مطابق کاروبار کرنے کی توفیق دےاور اس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”شراب کی بوتل“ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ”شراب کی بوتل“پڑھ یا سُن لے اُسےجنت الفردوس میں جگہ نصیب فرما اور ماں باپ سمیت اُس کی مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


سابق چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان، سابق خطیب جامع مسجد آرام باغ کراچی ،استاذ الاساتذہ و استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اطہر نعیمی صدیقی اشرفی صاحب 19 دسمبر 2023ء کو کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مفتی اطہر نعیمی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کی نمازِ جنازہ جامع مسجد آرام باغ کراچی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمٰن صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، دارالافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام مفتی شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،مفتی سعید عطاری مدنی، دیگر علمائے اہلسنت، رکن شوریٰ دعوتِ اسلامی حاجی فضیل عطاری اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر شیخِ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 21 دسمبر 2023ء کو اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے مفتی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کے تمام سوگواران سے تعزیت کی ۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مفتی صاحب کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور دعائیں کیں۔

پیغام امیر اہلسنت کا خلاصہ :

قبر میں پہلا تحفہ

مکتبۃ المدینہ کے رسالے ”نماز جنازہ کا طریقہ“ کے صفحہ 4 پر ہے:

رسول پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کسی نے پوچھا: مومن جب قبر میں داخل ہوتا ہے تو اس کو سب سے پہلا تحفہ کیا دیا جاتا ہے؟ تو ارشاد فرمایا: اُس کی نمازِ جنازہ پڑھنے والوں کی مغفرت کردی جاتی ہے۔(شعب الایمان، ج7، ص8، حدیث 9297)

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے ۔۔ ۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے یہ افسوسناک خبر ملی کہ جناب اَنفُس نعیمی، جناب مظہر نعیمی اور جناب زبیر نعیمی کے والد محترم جبکہ جناب محمدطاہر نعیمی کے بھائی جان سابق چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان، سابق خطیب جامع مسجد آرام باغ کراچی استاذ الاساتذہ و استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اطہر نعیمی صدیقی اشرفی ، 5جمادی الاخریٰ 1445ھ بمطابق 19 دسمبر 2023ء کو تقریباً 94 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

میں حضرت کے تمام تلامذہ، عقیدت مندوں اور جملہ سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین۔

حضرت العلّام مفتی صاحب نے دار العلوم نعیمیہ کراچی میں طویل عرصے تک تدریس اور فتویٰ نویسی فرمائی۔ اس کے علاوہ حضرت قاضی عیاض رحمۃُ اللہِ علیہ کی مشہور کتاب الشفاءاور دیگر کتب کے ترجموں کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کے مؤلف بھی تھے۔اللہ رب العزت حضرت کی دینی خدمات قبول فرمائےاور اس پر انہیں اجر عظیم عنایت کرے،حضرت کے فیوض و برکات سے ہمیں مالا مال فرمائے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے جل جلالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! حضرت العلّام مفتی صاحب مرحوم کی بےحساب مغفرت فرما، رب کریم ان کی مبارک قبر جنت کا باغ بن جائے، رحمت کے پھولوں سے ڈھک جائے۔ یااللہ پاک! نورِ مصطفٰے کا صدقہ حضرت کی قبر تا حشر جگمگاتی رہے، نور علی نور ہوجائے۔

یااللہ پاک! تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما۔

یاذوالجلال والاکرام، اے عظمت و عزت والے مولا! میرے پاس جو کچھ ٹوٹے بھوٹے اعمال ہیں، اپنے کرم کے شایان شان ان پر اجر عطا فرما، یہ سارا اجر و ثواب جناب رسالت عزت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عنایت فرما، بوسیلۂ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا ثواب حضرت سمیت ساری امت کو عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی ٹیم دعاگو ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین


امیر اہلسنت کے اقوال و ارشادات سے فیض پانے کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت کے 113 ارشاداتپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفہ امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت کے 113 ارشادات پڑھ یا سن لے اُسےبزرگانِ دین کی محبت عطا فرما، اُن کے نقش قدم پر چلااور اُس کے ایمان کی حفاظت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہرہفتے مدنی مذاکرے  کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اپنے دینی و دنیاوی معاملات کے حوالے سے سوالات کرتے اور امیرِ اہلِ سنت اُن سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 16 دسمبر 2023ء بمطابق 3جماد ی الاخریٰ1445ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول براہِ راست جبکہ ملک و بیرونِ ملک کے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: راز کی باتیں کسی کو بتانا کیسا؟

جواب: جیسی راز کی بات ہوگی اسی طرح اس کا حکم ہوگا۔فرمانِ مصطفیٰ: (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ) :اپنے مقاصدمیں کامیابی کے لیے انہیں رازمیں رکھنے سے مددحاصل کروکہ ہر نعمت والے سے حسدکیا جاتاہے ۔ہمیں چاہئے کہ اپنے مقاصد کو رازمیں رکھیں ۔کیونکہ بعض اوقات راز کی بات بتانے سے لوگ اس سے حسدکرسکتے ہیں ،نظربھی لگ سکتی ہے ۔اسی طرح دوسروں کی رازکی بات بغیراس کی اجازت سے کسی کونہ بتائیں کہ یہ بھی ہمارے پاس اس کی امانت ہے۔

سوال:مسجدمیں نمازِ باجماعت کا وقت طے ہوتاہے کیا اس کی پابندی کرنی چاہئے ؟

جواب:جی ہاں ! مسجدمیں نمازکی جماعت کاجو وقت طے ہوتاہے اس کی پابندی کرنی چاہئے ،ورنہ نمازیوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے اوریہ اچھی بات نہیں ۔

سوال : کم روزی پر قناعت سے کیا مرادہے ؟

جواب : اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ پاک جتنادے بندہ اس پر راضی رہے اوراگرروزی کم ہوتو بندے کو اس پر قناعت نصیب ہو جائے ۔ یوں دعاکرنی چاہئے کہ یااللہ پاک اتنادے کہ کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں ۔

سوال: کیا مالدارہونا فضیلت کی بات ہے ؟

جواب: دنیا میں مالدارہونےمیں کوئی فضیلت نہیں،اگرسارے کا سارامال حلال کا ہوتویہ مباح کے درجے میں ہے ۔ہاں اچھی نیتوں مثلاً اللہ پاک کی راہ میں خرچ کروں گا،جن کا نفقہ(یعنی بال بچوں کا خرچ/بیوی کے روٹی کپڑے کا خرچ وغیرہ) میرے ذمے ہے مثلاً اولادیا ماں باپ وغیرہ ان کی خبرگیری کروں گا،وغیرہ ۔ایسی اچھی نیّتوں سے حلال مال کماناثواب بن جائے گا۔حدیث پاک میں بکفایت رزق کی دعافرمائی گئی ہے۔یعنی پوراہوجائے ،کسی کی محتاجی نہ ہو۔

سوال: بیعت کیا ہے ؟

جواب: بیعت کا لفظی معنیٰ"بِک جانا" ہے ،تصوف میں اس کی ایک صورت یہ ہے کہ کسی کو پیر بنا لے یعنی بندہ کسی پیرِکامل سے بیعت کرے ، اس طرح کہ گناہوں سے توبہ اورشریعت پرعمل کی نیت کرے ۔جوکسی پیرسے بیعت نہیں کرتاتو گویاکہ وہ اندھاہے ۔مرشدِکامل کی بیعت مفیدہوتی ہے ۔قرآن وسنت سے اس کا ثبوت ہے ۔علماء فرماتے ہیں کہ کائنات میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جیسا پیر نہیں اورحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ جیساکوئی مریدنہیں ۔

سوال:"دعوتِ اسلامی زندہ باد"لکھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب:دعوتِ اسلامی سے محبت کا اظہارہوناچاہئے، اپنی ذاتی گاڑیوں وغیرہ پر دعوتِ اسلامی زندہ باد لکھ لیں ۔

سوال : دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟۔

جواب : مرکزی مجلسِ شوریٰ میراسرمایہ ہے ۔یہ میرے کماؤ پُتر(یعنی کما کر دینے والے بیٹے )ہیں ،ساری دنیا میں کام کررہے ہیں ۔اللہ پاک ان کے ہاتھ مضبوط کرے ،اللہ پاک ان کوبخشے ۔

سوال: کیا اپنے اوردوسروں کے بارے میں دعاکرتے رہناچاہئے ؟

جواب: جی ہاں !اپنے لیے،اپنی اولاداور جن جن کے ساتھ واسطہ ہے مثلاًاستاذاپنے شاگردوں ،پیراپنے مریدوں ،تاجراپنے گاہوں وغیرہ کے لیے دعاکرتارہے۔ دعاکرنا کارِثواب ہے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ماں کا پچھتاوا “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”ماں کا پچھتاوا“پڑھ یا سُن لے ،اُس کے ماں باپ اس سے راضی ہوں اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرمادے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


ماں باپ کو اپنی اولادکی تربیت کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17صفحات کا رسالہ ماں کا پچھتاواپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ماں کا پچتھاواپڑھ یا سُن لے اُس کے ماں باپ اس سے راضی ہوں اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرمادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Download


9 دسمبر 2023ء مطابق 25جمادی الاولیٰ 1445ھ بروز ہفتہ  بعد نمازِ عشا دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تلاوت و نعت سے مدنی مذاکرے کا آغاز کرنے کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

سوال:اپنی راحت کی وجہ سے کسی اور کو تکلیف ہوتو اس صورت میں کیاکرنا چاہیئے ؟

جواب:ہوناتو یہ چاہیئے کہ دوسروں کو راحت پہنچائی جائے، اگرچہ خود تکلیف میں ہو۔ایک بزرگ کے گھرچوہےتھے، کسی نے کہاکہ گھرمیں بلی رکھ لیں تاکہ چوہوں سے بچاجاسکے، فرمایا: کہ مَیں بلی رکھ لوں تو چوہے ہمسائیوں کے گھرچلے جائیں گے جس سے انہیں تکلیف ہوگی چنانچہ انہوں نے بلی نہ رکھی ۔کا ش! ایساہوکہ لوگوں کوہم سے راحت نصیب ہو۔

سوال:جنّات کے شراورجادوسے بچنے کے لئے کون سا وظیفہ پڑھا جائے ؟

جواب:اپنے پیرصاحب کے شجرہ شریف میں جواوراد و وظائف ہوتے ہیں ،ان میں سے وظائف پابندی سےپڑھیں ۔ سوتے وقت دونوں ہاتھوں کو پھیلا کرسورۂ اخلاص ، سورۂ فلق اورسورۂ ناس یہ تینوں پڑھ کے ہاتھوں پر پھونک مار دیں اور سر سے لیکر جہاں تک ہاتھ پہنچتا ہے پھیرلیں،یہ ایک بار ہوا۔یہ عمل اسی طرح 3 بار کرنا ہے۔ان شاء اللہ الکریم جنات اور شریر شیاطین سے حفاظت ہوگی۔

سوال : عشق کسے کہتے ہیں ؟

جواب : جب محبت میں اضافہ ہوجائے تو عشق میں بدل جاتاہے ۔

سوال: کوئی خوفِ خدا عزوجل یا عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں رو رہاہو تو دیکھنے والے کو کیا کرنا چاہیئے ؟

جواب: کسی بزرگ کاقول ہے : کسی کو روتادیکھیں تو خود بھی رونا شروع کردیں ،یہ نہ سوچیں کہ وہ دل سے رو رہاہے یا دکھاوے کے لئے ۔اللہ پاک کی رضا کے لئے رونا چاہیئے،یہ بہت سعادت کی بات ہے ۔

سوال:چل مدینہ کے لئے کیا عمل کریں؟ (یادرہے!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں امیر اہلِ سنت مولانااِلیاس عطار قادِری کی صحبت میں ہونے والے سفرِ حج کو ”چل مدینہ“کہتے ہیں اوریہ سعادت پانے والوں کو مشرف بہ چل مدینہ کہتے ہیں)

جواب: دعاکرتے رہیں اور دُرودشریف پڑھتے رہیں ۔

سوال:مدینہ شریف میں مرنے کی کیا فضیلت ہے ؟

جواب:حدیث پاک میں شفاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بشارت ہے ۔اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے مدینہ شریف کو شفاعت نگرکہاہے ۔

سوال : مدنی کسے کہاجاتاہے ؟

جواب : جو دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی(عالم کورس) مکمل کریں انہیں مدنی کہاجاتاہے ۔

سوال: عربی سیکھنے کی کیااہمیت ہے ؟

جواب:عربی بین الاقوامی زبان (International Language) ہے اس کو سیکھنے سے اہلِ عرب بلکہ دنیا بھر میں نیکی کی دعوت دینے کا موقع مل سکتاہے، عربی زبان میں آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم ،قرآن پاک اورجنت کی یادہے، قبرکا حساب بھی عربی میں ہوگا،یہ زبان فصیح ہے ۔بعض علماکے نزدیک مرتے ہی سب کی زبان عربی ہو جاتی ہے ،اس لئے قبروآخرت کے تمام کام عربی میں ہوتے ہیں البتہ جہنمیوں کی زبان بدل جاتی ہے ۔اعلیٰ حضرت نے عربی زبان سیکھنے کی ترغیب بہت اچھوتے اندازمیں دلائی ہے ۔جامعۃ المدینہ کے طلبہ آپس میں عربی زبان بولنے کی کوشش کیا کریں ،غلطی ہوتو کوئی بات نہیں ،اس طرح زبان میں روانی پیداہوگی، اسی طرح فصاحت وبلاغت بھی ہونی چاہیئے ۔عربیوں کی طرح فصاحت نہیں آئے گی مگر اس میں بھی کوشش کرنی ہوگی ۔ یہ نیت کریں کہ عربی زبان اس لئے سیکھ رہا ہوں کہ میرے عربی آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان عربی ہے ، مزیدنیکی کی دعوت اورعربی میں بیان کروں گا وغیرہ نیتیں بھی کی جاسکتی ہیں ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ملازمت کے بارے میں 15 سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت مولانا الیاس قادِری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”ملازمت کے بارے میں 15 سوال جواب“پڑھ یا سُن لے، اُسے رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا فرما اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

ملازمت کے حوالے سے شرعی رہنمائی فراہم کرنے اور مسلمانوں کو حرام کمائی سے بچانے کے لئے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ ملازمت کے بارے میں 15 سوال جوابپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ملازمت کے بارے میں 15 سوال جوابپڑھ یا سُن لے اُسے رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا فرما اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Download


ذرائع کےمطابق شیخِ طریقت امیر اہل سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گزشتہ روز (04 دسمبر 2023ء کو)عمرہ ادا کرلیا۔ کل شام سے سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو طواف اور سعی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

عمرے کی ادائیگی کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمر ان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ شانِ غوث اعظمپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 21صفحات کا رسالہ شانِ غوث اعظمپڑھ یا سُن لے اُس کو خواب میں غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کا دیدار نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے


لوگوں  کے دلوں کو علمِ دین کے نور سے منور کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے اسلامی بھائی اپنے دینی و دنیاوی معاملات کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں اور امیرِ اہلِ سنت اُن سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 18 نومبر 2023ء بمطابق 4 جمادی الاولیٰ 1445ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال :کیا ہر کمال کو زوال ہے؟

جواب: دنیاوی معاملات میں ہرکمال میں کمی آسکتی ہے اوریہ ختم بھی ہوسکتا ہے۔

سوال :ظلم کا انجام کیا ہے؟

جواب: دنیا میں ہی بعض اوقات ظالم کو نقصان پہنچ جاتا ہے، دنیا میں نقصان و بدلہ نہ بھی پہنچے تو آخرت میں اسے جوابدہ ہونا ہوگا۔ ظلم کرنا گناہ ِکبیرہ ، حرام اور جہنم میں لے جانے والا کا م ہے ۔

سوال:بچوں میں باہم کیسا سلوک کیا جائے؟

جواب: بچوں میں ہمیشہ انصاف کریں ،ہر ایک کو اہمیت و پیار دیں، دو بچے موجود ہوں اور ایک کو بوسہ دیا تو دوسرے کو بھی بوسہ دیا جائے، صرف ایک کو اہمیت دینے سے بچوں میں باہم نفرت پیداہوسکتی ہے ،اس لیے کسی ایک بچے کو امتیاز ی حیثیت نہ دی جائے۔

سوال : پیر صاحب خلافت کیوں دیتے ہیں؟

جواب: پیری مریدی کا سلسلہ آگے بڑھانے کے لیے خلافت دی جاتی ہے۔اسلام میں ان سلسلوں کی بھی اہمیت ہے، خانقاہیں مسلمانوں کو سنبھالتی ہیں ، نیک اعمال عام ہوتے ہیں۔ خلافت کا نظام نہ ہو تو سلسلے ختم ہوجائیں گے۔ بزرگانِ دین کی سیرتوں کو پڑھیں تو ان کے کئی کئی خلیفہ ہوتے ہیں۔ ہر خلیفہ پیری مریدی نہیں کرسکتا صرف وہی کرسکتا ہے جس میں پیر بننے کی شرائط ہوں۔

سوال : آپ کی خواہشیں کیا ہیں ؟

جواب: میری دو خواہشیں ہیں مرتے وقت کلمہ نصیب ہو، ایمان پر خاتمہ ہواورمدینہ شریف میں ایمان و عافیت کے ساتھ شہادت کی موت نصیب ہو۔

سوال : اگرکسی کے والدین نےاس کا نا م محمد نہ رکھا ہو تو کیا وہ اپنا نام برکت کے لیے محمد رکھ سکتے ہیں۔

جواب: جی ہاں ! رکھ سکتے ہیں۔

سوال : دنیامیں کامیاب کون ہیں؟

جواب: جس کے اخلاق اچھے ہوں اور وہ لوگوں کے حقوق ادا کرتا ہو۔

سوال: بچوں کے ساتھ کتنا فری ہونا چاہیے؟

جواب: اتنا فری نہ ہوں کہ اس کے نزدیک آپ کی عزت نہ رہے کچھ نہ کچھ ر عب ہونا چاہیے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ 103 سنتیں اور آداب پڑھ یا سُن لے اُسے سنتوں کا عامل بنا اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کرنےاور قبر کے عذاب سے ڈرانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ قبر کی ہولناکیاںپڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ قبر کی ہولناکیاںپڑھ یا سُن لے، اُسےقبر کی ہولناکیوں سے محفوظ فرما اور اس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download