اللہ رب العزت کے محبوب بندوں رضی اللہُ عنہم سے محبت وعقیدت کاتعلق قائم رکھتے ہوئے ان کے نقش
قدم پرچلنایقینابہت بڑی سعادت کا حامل ہے کیونکہ یہ وہ پاکیزہ ہستیاں ہیں کہ جن
پراللہ نے اپنے انعام واکرام کی بارشیں
نازل فرماتے ہوئے انہیں قرآن پاک میں اپنے”انعام یافتہ بندے“قراردیا۔
ایک
دوروہ بھی تھاکہ جب بزرگان دین کی صحبت اختیارکرنالازم اوران کی خدمت کوسعادتِ عظمیٰ
تصورکیاجاتاتھا۔لیکن آہستہ آہستہ اسلام دشمن طاقتوں اورگستاخانِ محبوبانِ ربُ العلی
کی مذموم سازشوں کے نتیجے میں اسلاف کرام رحمہم اللہ سے اس
پاکیزہ تعلق کی مضبوطی میں کمی واقع ہونے لگی اور طرح طرح کی خُرافات زبان زَدِ
عام ہونے لگیں اور فتنے جڑ پکڑنے لگے ۔ الحمدللہ عزوجل
مختلف علماء کرام دامت
فیوضہم نے
ان سازشوں کے نتیجے میں بزرگانِ دین سے بڑھتی ہوئی بے رغبتی کااندازہ فرماکراپنی
ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے محبوبانِ بارگاہِ الٰہی عزوجل سے
عوام کاتعلق دوبارہ مضبوط کرنے کے لئے تحریری وتقریری اَقدام کئے۔ علمائے کرام دامت
فیوضہم کی
ان کوششوں کی برکت سے دشمنانِ اسلام کی سازشیں دم توڑنے لگیں اور عقیدتوں کا
گلستان پھر سے ہرا بھرا ہوگیا۔
شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہبھی مختلف اولیائے کرام کی سیرت سے متعلق آگاہی کے
لئے اپنے مریدوں اور چاہنے والوں کو وقتاً فوقتاً مختلف اولیائے کرام کی سیرت پر لکھے گئے رسائل پڑھنے کی
ترغیب دلاتے ہیں تاکہ امتِ مسلمہ اپنے اِن بزرگوں کی سیرت سے آگاہ ہو اور اُن کے اندازِ زندگی کو پڑھ کر اس کے مطابق
اپنی زندگی گزار سکے اور راہِ ہدایت پر گامزن ہو۔
اسی
سلسلے میں امیر اہل سنت نے اس ہفتے24 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ معروف کرخی“پڑھنے سننے ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ”فیضانِ معروف کرخی“پڑھ یا سُن لےاُسے فیضانِ
بزرگانِ دین سے مالا فرماکر ماں باپ سمیت بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں اپنے سب
سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب
فرما۔اٰمین
اِس
رسالے کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا آن لائن آڈیو سُننے کے لئے نیچے ڈاؤن لوڈ پر کلک کیجئے