صبر بہت بڑا خزانہ ہے ، مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
3 جنوری 2026ء بمطابق 14 رجب المرجب 1447ھ کی
شب معمول کے مطابق دعوتِ اسلامی کے تحت
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول
شریک ہوئے۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس مدنی مذاکرے
میں شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے
ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: عورت کو گھرکے
کاموں کی وجہ سے زیادہ تھکن لگے ،چڑچڑا پن ہو تو کیا کرے ؟
جواب: صبر کرے ،قول یا فعل سے بے صبری کا اظہار نہ کرے ،صبر
کے فضائل و فوائد پر غور کرے ،انبیائے کرام علیہم
السلام،صحابۂ کرام علیہم الرضوان اور اولیائے
کرام رحمہم اللہ المبین کے
واقعات و انداز کو یاد کرے ، صبر بہت بڑا خزانہ ہے، اس سے کئی مسائل حل ہو تے ہیں
۔سونے سے پہلے 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللهِ ، 33 اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ اور34مرتبہ اَللّٰهُ اَكْبَرُ پڑھ
لے۔(بخاری، 4/194، حدیث:6318) اس وظیفے کوتسبیحِ فاطمہ(رضی
اللہ عنہا) کہتے ہیں۔ روزانہ سونے سے پہلےتسبیحِ فاطمہ
پڑھنے کی عادت بنا نے سےاِن شآءَ اللہ الکریم کام کاج کی تھکاوٹ دُور ہو گی ۔بے صبری کرنے سے بسا اوقات گھر بھی ٹُوٹ
جاتا ہے، بے صبری کے نقصانات پیشِ نظر رکھیں۔
سوال: ایک پوسٹ میں
لکھا تھا کہ جب تک شعور نہ آ جائے تب تک
منہ کھانے پینے کے لئے استعمال نہ کریں، اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: منہ کا استعمال کھانے اور بولنے دونوں کے لئے ہوتا ہے ،اس پوسٹ میں سمجھایا گیا ہے کہ جب تک کھانے پینے کا شعور اور سمجھ بُوجھ نہ آ جائے ۔اس وقت تک
نہ کھائے پیے،اسی طرح بولنے میں بھی ہے۔اصل سبق یہ ہے کہ انسان اپنی خواہشات اور زبان دونوں کو شعور کے ساتھ
استعمال کرے۔(یعنی جو کھائیں اور جو بولیں، سوچ سمجھ کر کریں،بےسمجھے
کھانا بھی نقصان دہ ہے اور بےسوچے بولنا بھی نقصان دہ)۔
سوال: بعض لوگ کہتے
ہیں کہ کھانے کے دوران زبان کچل جائے توکسی
نے گالی دی ہے،اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب: ایسا کہنا فضول
اور غلط بات ہے ،زبان کے کچل جانے کی ایک
وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ دانتوں کی نوک یا کونہ نکل آتا ہے جس کی وجہ سے
زبان کچل جاتی ہے ،بعض مرتبہ اس وجہ سے زبان زخمی بھی ہو جاتی ہے یا زبان پر چھالا ہو جاتا ہے ۔اس کا
حل یہ ہے کہ دانتوں کے ڈاکٹر سے اس نوک
یا کونے کی گھسائی کروا لی جائے ۔
سوال: اسلامی مسائل
پوچھنے کے بارے میں آ پ اپنا انداز بتا دیجئے ؟
جواب: مجھے مسائل
پوچھنے کا جنون تھا ،اس کے لئے مطالعہ کرتا تھا ،عوامی سواری میں گھنٹوں سفر کر کے مفتی صاحب(مفتیِ اعظم پاکستان، مفتی محمد وقار الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ) کے پاس جا جا کر مسائل پوچھتا تھا ۔اب بھی پوچھتا رہتا
ہوں۔
سوال: صبر کا پھل میٹھا
ہوتا ہے، اس کا کیا معنی ہے ؟
جواب: یہ محاورہ ہے اس کا معنی یہ ہے کہ صبر کرنے کا نتیجہ اچھا ہوتا ہے ۔
سوال: گناہِ کبیرہ
اور گناہِ صغیرہ سے کیا مراد ہے ؟
جواب: کبیرہ گنا ہ
بڑے گناہ کواور صغیرہ گنا ہ چھوٹے گنا ہ کو کہتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ “
پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا
دُعا دی ؟
Dawateislami