اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نام پاک سن کر انُ سے محبت، احترام اور ادب کا اظہار کرنا کئی بزرگانِ دین کا عمل رہا ہے۔ انہی اعمال میں سے ایک عمل انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر لگانا بھی ہے۔ یہ عمل محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ایک عملی شعور ہے جسے امت کے بہت سے نیک اور بزرگ لوگوں نے اپنایا۔

انگوٹھے چومنے کی فضیلت اور برکتوں سے عاشقانِ رسول کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 28 صفحات کا رسالہ انگوٹھے چومنے کی برکتیں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربُّ العزت! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ انگوٹھے چومنے کی برکتیںپڑھ یا سن لے اُس کو ہمیشہ اذان و اقامت میں انگوٹھے چومنے کی سعادت عطا فرما آخری سانس تک اس کی آنکھوں کا نور سلامت رکھ اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download