تصوّف دراصل دل کی دنیا کو سنوارنے اور باطن کو پاکیزہ بنانے کا نام ہے۔ یہ اسلام کی روحانی تعلیمات کا وہ حسین پہلو ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کی قربت، عاجزی، محبت اور اخلاقِ حسنہ کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر شریعت ظاہر کا نظام ہے تو تصوف اس کی روح ہے، جو عبادتوں میں اخلاص، معاملات میں سچائی، اور انسانیت کے ساتھ حسنِ سلوک پیدا کرتا ہے۔

تصوف کے موضوع پر بزرگانِ دین رحمہم اللہ کی بہت ساری تصانیف موجود ہیں جن میں سےامام اجلّ حضرت سیدنا شیخ ابو طالب مکی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی ایک مشہور تصنیف ”قوتُ القلوب“ بھی ہے۔

اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) کا ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ نے اپنی محنت و کوشش سے اس کتاب سے چند مدنی پھول اخذ کرکے 17 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ بنام قوتُ القلوب سے 57 مدنی پھول تیار کیا ہے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ قوتُ القلوب سے 57 مدنی پھول پڑھ یا سن لے اُس کو اپنی عبادت کا جذبہ دے، اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download