08جون کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ، امیر اہلسنت نے مدنی
پھول ارشاد فرمائے
80جون
2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی،
امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
علم و حکمت بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: کیالیڈرامام
مسجداورامام مسجدلیڈرہوسکتاہے ؟
جواب: محاورہ ہے لِکُلِّ فَنٍّ رِجَالٌ یعنی ہر فن کے ماہرین ہوتے ہیں ،ہرایک کی اپنی
اپنی لائن ہوتی ہے ،جس کا کام ہے وہی کرسکتاہے ،لیڈراورامام دونوں کی لائن جداجداہے ،مگرصلاحیت ہوتو لیڈرامام
مسجداورامام مسجدلیڈرہوسکتاہے ۔
سوال:اگرکسی عالِم کوکسی مسئلہ میں کھٹکا ہو،ضرورت محسوس
کرے تو کیاوہ دوسرے علماء سے مشورہ کرلے ؟
جواب:جی ہاں اگرایساہوتو اپنی معلومات وعلم پر اعتمادکرنے
کے بجائے کسی بڑے عالِم سے مشورہ کرے ،بالفرض کسی اپنے شاگردسے درست بات مل جاتی
ہے تو اسے قبول کرے، اسے اپنی کسرِ شان(شان
میں کمی) نہ سمجھے۔
سوال : ہمارالباس،شکل وصورت اوراندازکیساہونا چاہئے؟
جواب : ہمارالباس،شکل
وصورت اوراندازاُن جیساہوناچاہئے جن کا کلمہ پڑھا ہے یعنی پیارے آقاحضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرامین اورسنتوں کے مطابق ز
ندگی گزارنی چاہئے۔
سوال: کسی
کو نیکی کی دعوت دینے کادُرست طریقہ کیا ہے ؟
جواب: جس کوکوئی نیکی کی دعوت دینا چاہتاہے اُس میں جو اچھی بات ہے اُس کی جائز تعریف کرےمثلا
اگروہ فجرکی نمازکے لیے جلدی مسجدمیں آجاتاہے اگرچہ اس نے داڑھی نہ رکھی ہوتو بھی اس کی تعریف کریں کہ ماشاء اللہ الکریم آپ
نمازفجرکے لیے جلدی مسجدمیں آجاتے ہیں پھر اسے نیکی کی دعوت دے، حدیث پاک میں ہے : یعنی حکمت
مؤمن کا گمشدہ خزانہ ہے۔ (سنن ابن
ماجہ،حدیث :4169)حکمت سے ہی نیکی کی دعوت پھیلے گی ،ضدیاطنز یا بداخلاقی
کرنے سے سامنے والا کبھی نیک نہیں بنے گا بلکہ شیطان اُس میں ضدپیداکردے
گا۔شیطان یہی چاہتاہے کہ ہم صحیح نیکی کی دعوت ہی نہ دیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ”دنیا کی محبت“ پڑھنے یاسُننے والوں
کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا
رسالہ ”دنیا کی محبت“ پڑھ یا سُن لے اُسے
اپنے سواکسی اور کا محتاج نہ کراور اس کے دل سے دنیا کی محبت نکال کر حقیقی عاشقِ
رسول بنا اور اُسے بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔