25 مئی 2024ء بمطابق 17 ذیقعدۃ الحرام 1445ھ
بروز ہفتے کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے
عاشقانِ رسول نے جبکہ بذریعہ مدنی چینل
کثیر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
سوال: کیادل سیاہ اورمردہ بھی ہوتاہے،اس کوروشن اورزندہ کرنے کا طریقہ بھی
ارشادفرمادیں ؟
جواب: جب بندہ گنا ہ کرتا ہے تو اس پر ایک سیاہ نقطہ
لگ جاتاہے اورجب گناہ کرتارہتاہے تو پورادل سیاہ ہوجاتاہے ،دل سخت، اوندھا اورمردہ
بھی ہوتاہے ،جب دل سیاہ ہوجاتاہے تو نصیحت بندے پر اثرنہیں کرتی ،زیادہ ہنسنے سے
بھی دل مردہ ہوتاہے، بحرحال نیک لوگوں کی صحبت سے دل کی سیاہی دورہوتی ہے ۔اللہ پاک و آخرت کویادکرنے اور قرآن پاک کی تلاوت سے دلوں کی صفائی ہوتی ہے
۔یادرکھئے !سلامت دل(قلبِ سلیم ) میں ہی کامیابی
ہے ۔
سوال:نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کا تقاضاکیا ہے ؟
جواب:محبِت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم سنتوں پر عمل کریں ،ہماراحلیہ
بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک حلیے جیساہونا چاہیئے ،چہرے پر ایک
مٹھی داڑھی ،سرپر زلفیں ہونی چاہیئے اور لباس
بھی انہیں جیساہو۔
سوال : کیا
کام کے شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیئے ؟
جواب : جی ہاں ،ہر جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہیئے ،فرما نِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم :جو بھی اہم کام بسم اللہ سے شروع نہیں کیا جاتاوہ ادھورااورنامکمل رہ
جاتاہے ۔(جامع صغیر،حدیث 6284)
سوال: جمعہ کی کیافضیلت ہے ؟
جواب: جمعہ
رحمت وبرکت والادن ہے ،اس کی ایک نیکی
سترنیکیوں کے برابرہے ۔
سوال: کسی کے عیب کی ٹوہ میں لگنے کے بارےمیں اسلام ہماری کیارہنمائی کرتا ہے ؟
جواب: کسی کے عیب کی ٹوہ میں لگنے اورتجسس(کسی شخص کے بارےمیں
تلاش وجستجو) کرنے سے اسلام نے منع
کیا ہے ۔اسی لئے میں کہتاہوں کہ لوگوں سے یہ نہ پوچھا کریں کہ نمازپڑھتے ہویا نہیں
؟ اگرنہیں پڑھتاہوگا تو وہ بلاجھجک بول دے گا کہ نہیں پڑھتا،جس سے اس کے گناہ کا
آپ کو علم ہوگااوراس کا اس طرح بولنا بھی بے باکی میں آئے گا ۔اللہ پاک ہم سب کو گنا ہوں سے بچائے ،ایک
چھوٹاساگناہ بھی جہنم میں جھونک سکتاہے
۔ہم ہرگناہ سے توبہ کرتے ہیں ۔
سوال:پانی کتنا پینا چاہیئے ؟
جواب:سردیوں میں 8 سے 10 اورگرمیوں میں کم ازکم پندرہ
گلاس پانی پینا چاہیئے ،جوایساکام کرتاہے جس میں پسینہ زیادہ آتاہے اس کو پندرہ سے بھی زیادہ گلاس پانی پینا چاہیئے ۔گرمیوں کے برے اثرات سے بچنے کے لئے ستو استعمال کریں ،لیموں
پانی پئیں، اس میں چینی ڈالنے کے بجائے شکرڈالیں ۔موسمی پھل استعمال کریں ۔ پہلے
موسم کا پھل استعمال نہیں کرنا صحت کے لئے مفیدنہیں ۔دوسرے تیسرے موسم کا استعمال کیاجائے ۔
سوال: کون
سالیموں زیادہ مفیدہے ؟
جواب: کاغذی
لیموں استعمال کرنا مفیدہے ،فریج میں ٹھنڈا ہوتو اسے نارمل ہونے دیں پھر استعمال
کریں تاکہ تمام جوس نکل سکے ۔
سوال: سخت گرمی کی دعا کیاہے ؟
جواب: فرمانِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ :جب سخت گرمی ہوتی ہے تو
بندہ کہتا ہے:لَا
اِلٰہ اِلَّا اللہُ آج بڑی گرمی
ہے اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ
حَرِّجَہَنَّمَ یعنی اے اللہ مجھے
جہنَّم کی گرمی سے پناہ دے۔ اللہ پاک دوزخ سے فرماتا ہے : میرا بندہ مجھ سے تیری گرمی سے پناہ مانگ رہا
ہے اور میں تجھے گواہ بنا تا ہوں کہ میں نے اسے تیری گرمی سے پناہ دی اور جب سخت سردی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے : لَا اِلٰہ اِلَّا اللہُ آج کتنی سخت سردی ہےاَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنْ
زَمْھَرِ یْرِ جَھَنَّمَ یعنی اے اللہ مجھے جہنَّم کی زَمْھَرِیر سے بچا۔اللہ پاک جہنَّم سے کہتا ہے : میرا بندہ مجھ سے تیری زَمْھَرِیر سے پناہ
مانگ رہا ہے اور میں نے تیری زَمْھَرِیر سے اسے پناہ دی ۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: جہنَّم کی زَمْھَرِیرکیا ہے؟ فرمایا: وہ ایک گڑھا ہے جس میں کافر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم
ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ (البدور السافرۃ ص418حدیث1395)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” کیا تنگدستی بھی نعمت
ہے “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا رَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کیا
تنگدستی بھی نعمت ہے“ پڑھ یا سُن لےاُس کی تنگدستیاں دور کر، اسکے حلال رزق میں
برکتیں عطا فرمااوراُس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔