باپ اللہ عزوجل کی عظیم نعمت ہے، وہ اس سایہ دار درخت کی ماند
ہے جو دھوپ اپنے اوپر لیتا ہے اور بچوں کو سایہ دیتا ہے، اُس کے سائے تلے اولاد
پَل کر بڑی ہوتی ہے، ہماری زندگی میں پاب کی ایک خاص اہمیت اور کردار ہے نیز حدیثِ مبارکہ کا مفہوم ہے کہ ”رَب
کی رضا باپ کی رَضا مندی میں ہے اور رَب کی ناراضی باپ کی ناراضی میں ہے“ ۔(ترمذی، 3 / 360، حدیث:1907)
عاشقانِ رسول کو باپ کی عظمت و اہمیت کے بارے
میں بتانے اور اُن کے دلوں میں اپنے والدین کے لئے محبت پیدا کرنے کے لئے اس ہفتے
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال
محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 22 صفحات کا رسالہ ”باپ کی عظمت و شان“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا اللہ پاک!جو کوئی رسالہ ”باپ کی عظمت وشان“ کے 22 صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کے ماں باپ اس
سے ہمیشہ راضی رہیں اور وہ والدین کو ساتھ لئے بے حساب جنت الفردوس میں داخل ہونے
کی سعادت پائے ۔اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے: