دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 31 اکتوبر 2022ء بروز پیر ایک اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہے کےخاندان کے افراداور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔


عاشقان رسول کو دین و شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے،اخلاق بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اپنے مریدین کی اصلاح اجتماعات و مدنی مذاکروں کے ذریعے کرتے رہتے ہیں ، اسی سلسلے میں 26 اکتوبر 2022ء بمطابق 30ربیع الاول 1444ھ سے 6 نومبر 2022ء بمطابق 11 ربیع الآخر 1444ھ تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، کراچی میں روزانہ بعد نمازِ عشاء مدنی مذاکرہ منعقد کی جارہی ہے۔

ان مدنی مذاکروں میں کراچی شہر کے مختلف علاقوں کے عاشقان رسول کی شرکت ہوتی ہے،جن میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ یہ مدنی مذاکرے ، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے روزانہ براہ ِراست مدنی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ کئے جاتے ہیں،تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور گھروں میں مدنی چینل کے ذریعے شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا جدول:

جدول مدنی مذاکرہ ربیع الآخر 1444ھ

کراچی سٹی ڈویژن 01، ڈویژن 02 ڈسٹرکٹ وائز جدول

تاریخ مدنی

تاریخ عیسوی

دن

ڈسٹرکٹ

ٹاؤن

شب 30ربیع الاول

26اکتوبر

بدھ

ملیر02

گڈاپ 02، گڈاپ 03، ابراہیم حیدری01، 02

ملیر ڈسٹرکٹ 2 کے تمام اداروں اور تمام شعبہ جات کی شرکت ہوگی

شب 01 ربیع الآخر

27 اکتوبر

جمعرات

ہفتہ وار اجتماع

ہفتہ وار اجتماع

شب 02 ربیع الآخر

28 اکتوبر

جمعہ

ملیر01ایسٹ کورسز

سہراب گوٹھ ٹاؤن ، بحریہ ٹاؤن، تھانہ بولا خان ٹاؤن ، صفورہ ٹاؤن ، گڈاپ ٹاؤن ، گلشن اقبال ٹاؤن ، جناح ٹاؤن ، چنیسر ٹاؤن

مدرسۃ المدینہ کورسز کراچی سٹی اور فیضان مدینہ کراچی کے تمام کورسز کا اسٹاف و طلبہ کرام

شب 03 ربیع الآخر

29 اکتوبر

ہفتہ

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

شب 04 ربیع الآخر

30اکتوبر

اتوار

ساؤتھ

صدر ، گارڈن ، آرام باغ ، سول لائنز، لیاری ٹاؤن 01، چاکیواڑہ ، ڈیفنس

ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے تمام اداروں اور شعبہ جات کی شرکت

شب 05 ربیع الآخر

31اکتوبر

پیر

سینٹرل

گلبرگ، لیاقت آباد، ناظم آباد، نیو کراچی ، نارتھ ناظم آباد

سینٹرل ڈسٹرکٹ کے تمام ادارے اور شعبہ جات کی شرکت

شب 06 ربیع الآخر

01نومبر

منگل

ویسٹ

منگھو پیر01،02، مومن آباد ، اورنگی ٹاؤن

ویسٹ ڈسٹرکٹ کے تمام ادارے اور شعبہ جات کی شرکت

شب 07 ربیع الآخر

02نومبر

بدھ

کورنگی

لانڈھی ، کورنگی ، شاہ فیصل ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن

کورنگی ڈسٹرکٹ کے تمام ادارے اور شعبہ جات کی شرکت

شب 08 ربیع الآخر

03نومبر

جمعرات

ہفتہ وار اجتماع

ہفتہ وار اجتماع

شب 09 ربیع الآخر

04نومبر

جمعہ

کیماڑی

ماڑی پور ، کیماڑی ، بلدیہ ٹاؤن ، مورڑو بحر ٹاؤن

کیماڑی ڈسٹرکٹ کے تمام ادارے اور شعبہ جات کی شرکت

شب 10 ربیع الآخر

05نومبر

ہفتہ

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

شب 11 ربیع الآخر

06نومبر

اتوار

بڑی گیارہویں شریف

بڑی گیارہویں شریف


ہر ہفتے کی طرح آج بروز ہفتہ 1 اکتوبر2022ء    بعد نماز عشاء حسب معمول دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جو مدنی چینل پر براہ ِ راست نشر کیا جائے گا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی عاشقان رسول کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات قرآن و حدیث اور بزرگان دین رحمہم اللہ کے اقوال کی روشنی میں علم حکمت سے بھر پور جوابات عطا فرمائے گئیں۔

٭ آغاز تلاوۃ قرآن پاک ،نعت رسول ﷺ سے ہوگا، اس کے بعد جلوس میلاد بھی ہوگا ۔

واضح رہے کہ یکم ربیع الاول سے ہی 12 دن کے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ بعد نماز عشاء شروع ہوکر وقت مناسب تک جاری رہتا ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے کثیر عاشقان رسول شرکت کررہے ہیں۔ 


عاشقان رسول کو علم دین سے سیراب کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں براہ راست مدنی چینل پر  ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

مدنی مذاکرے میں شیخ امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ متحدہ عرب امارات سے براہ راست عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس علمی و فکری نشست میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


عاشقان رسول کو آقا کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ مختصر سیرتِ رسول (سوالاً جواباً) پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰےﷺ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ مختصر سیرتِ رسول (سوالاً جواباً)پڑھ یا سن لے اُسے سنتوں پر چلنےکی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے آخری نبی ﷺ کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے عرب شریف سے تشریف لائے ہوئے الشیخ عبد الباسط محمد حفظہ اللہ اور عادل دیری سمیت دیگر عاشقان رسول نے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں خوش آمدید کہا اور عاشقان رسول کو عرب ممالک میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو بھی ہوئی۔


نماز مومن کی معراج ہے، نماز میرے آقا ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز جنت کی کنجی ہے، نماز اللہ پاک سے ہم کلام ہونے کا ذریعہ ہے، نماز تمام پریشانیوں کا حل ہے۔ حضور کریم ﷺ اور ہمارے اسلاف رات رات بھر قیام کرتےتھے،  اس کے علاوہ جب بھی کوئی مصیبت و پریشانی کا سامنا ہوتا تونماز ہی کے ذریعہ اللہ رب العزت سے مدد طلب کرتے اور رحمت الہی سے ان کی پریشانی حل ہوجاتی تھی۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی اپنے مریدین و محبین کو نماز کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔ عاشقان رسول کو نماز کی مزید ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ نماز سے مدد کی تین حکایاتپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، بنگلہ،پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ نماز سے مدد کی تین حکایاتپڑھ یا سن لے اُس کا دل نماز میں لگا دےاور اس کو بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی شہداد کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سیلاب متاثرین میں ادویات تقسیم فرمایا۔ جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے FGRFکے ذمہ داران کو ہدایات دیں۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

بعد ازاں جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی پڈعیدن پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے پڈعیدن میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سکھر پہنچے جہاں انہوں نے FGRF کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت نے سکھر میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔


سیلاب متاثرین کی ہمدردی کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خیر پور پہنچے جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

جانشین امیر اہلسنت کا خیر پور میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں نقد رقم تقسیم فرمائی۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 10 ستمبر 2022ء کو امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے شکار پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کیں اور سیلاب زدگان سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں راشن اور نقدرقم تقسیم کیا۔ آخر میں پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔