ہمارے معاشرے میں ہنسی مذاق انسانوں کے گھل مل جانے، دل بہلانے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کا ذریعہ ہے۔ مگر جب اسی مذاق میں جھوٹ شامل ہوجائے تو یہ خوشگواری گناہ اور دل آزاری میں بدل سکتی ہے۔ اسلام کی تعلیمات ہمیں سچائی کا درس دیتی ہیں، چاہے صورتحال سخت ہو یا نرم، سنجیدگی ہو یا مزاح۔

اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مسلمانوں کو اس گناہ سے بچانے کے لئے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ مذاق میں جھوٹ بولنا کیسا؟ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ مذاق میں جھوٹ بولنا کیسا؟پڑھ یا سُن لے اُسے ہمیشہ سچ بولنے کی توفیق دے اور اس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download