3 دسمبر 2022ء بمطابق 09 جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

سوال:رحم دلی کس چیزکا نام ہے اوریہ کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟

جواب:اللہ پاک کے آخری نبی، محمدعربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے:تم اس وقت تک ہرگز مؤمن نہیں ہوسکتے جب تک آپس میں رحم نہ کرنے لگو،صحابہ ٔکرام علیہم الرضوان نے عرض کی کہ ہم میں سے ہرایک رحم دل ہے ،اس پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:اپنے دوست پر رحم کرنا مرادنہیں بلکہ عام رحم دلی مرادہے۔(مجمع الزوائد،8/340،حدیث13671)رحم دلی سے مرادیہ ہے کہ تمام مخلوق انسان ،جانور،مکھی چیونٹی وغیرہ سب کے لیے رحم دل ہوجائیں،رحم دلی ایک اچھی صفت ہے ،یہ ہرایک میں اعلیٰ درجے کی ہونی چاہئے۔

سوال:ہم کسی پرکتنا رحم کریں؟

جواب:امام شعرانی رحمۃ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں کہ بندہ مخلوق میں جتنا رحم دل اپنے حق میں ہوتا ہے ہم اُس کے حق میں اُس سے بڑھ کر رحم دل ہوجائیں ،اگریہ صفت ہمارے اندرآجائے توہمارے معاشرے میں ظلم، لڑائی جھگڑے، دھوکہ دہی جیسی برائیاں ختم ہوجائیں۔

سوال:حُبِّ جاہ جیسی برائی دل سے نکل جائے، اس کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

جواب:عزت وشہرت کی خواہش چاہنا حبِّ جاہ ہے، اس کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے اوراس کوختم کرنے کے طریقے پڑھیں گے تو یہ بُری صفت دورہوجائے گی۔(حُبِّ جاہ سے متعلق مزیدمفید معلومات جاننےکے لیے "باطنی بیماریوں کی معلومات"ص 62تا70کامطالعہ کیجئے)

سوال:توحیدسے کیا مرادہے؟

جواب:اللہ پاک کا ایک ہونا،اللہ پاک واحد یعنی ایک ہے۔

سوال:بچوں کو نمازی کیسے بنائیں؟

جواب:ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم خودبھی نمازپڑھیں، جب بچہ آپ کو نمازیں پڑھتے دیکھے گا تو وہ بھی نمازپڑھنے والابن جائے گا،ترغیب کے لئے سراپاترغیب بنناپڑتاہے، مزید نمازپڑھنے پر بچے کو تحفہ دیا جائے، ایک بزرگ بچوں سے کہا کرتے تھے کہ نمازپڑھوگے تو مَیں اخروٹ دوں گا۔

سوال:گھرمیں لڑائی نہ ہو،اس کے لئے کیا کریں؟

جواب:شریعت کی پابندی کریں گے تو گھرمیں لڑائی نہیں ہوگی۔

سوال:سردی سے بچنے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟

جواب:گرم کپڑے پہنیں، ٹھنڈاپانی موافق نہ ہوتو گرم پانی استعمال کریں، جن غذاؤں کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے وہ نہ کھائیں اورجن کی تاثیرگرم یعنی سردی کے موافق ہو، وہ استعمال کریں، خوب سبزیاں کھائیں، بڑھاپے میں بھی گھوڑے کی طرح بھاگیں گے۔

سوال:جس طرح بُری نظرلگتی ہے، کیا اسی طرح اچھی نظربھی لگتی ہے؟

جواب:جی ہاں! پہلے تو یہ لوگوں میں سُنا تھا کہ بچے کے بارے میں کہتے تھے کہ اس پر امام صاحب یا فلاں پیر صاحب کی نظرڈلوالاؤ، کروڑوں مسلمانوں کے عظیم پیشوا،سلسلۂ سہروردیہ کے بانی حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ مسجدخَیف کی صفوں میں دورہ کررہے تھے، کسی نے پوچھا کہ اس میں کیاحکمت ہے؟ جواب دیا کہ میں چاہتاہوں کہ کسی اللہ والے کی مجھ پر نظرپڑجائے ۔نظربڑی چیزہے، بُری نظرخانہ خراب کردیتی ہے اوراچھی نظرگھرآبادکرتی ہے۔

سوال:مدنی قافلے میں سفرکی کیا برکات ہیں؟

جواب:کئی برکات ہیں، مثلاً مدنی قافلے جہاں جاتے ہیں وہاں علمِ دین پھیلتاہے، خود اپنے علمِ دین میں اضافہ ہوتاہے، مطالعہ کا شوق پیداہوتاہے۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”علمِ دین کے فضائل“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی؟

جواب: یارَبَّ المصطفٰے!   جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”علمِ دین کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنی رضا کیلئے علمِ دین حاصل کرنے اور اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خاتم النَّبیّن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

دین اسلام میں علم دین سیکھنے کو بہت ترجیح دی گئی ہے کیونکہ علم کے بغیر انسان معرفت الہی اور کسی بھی چیز کےبارے میں حقیقی معلومات حاصل نہیں کرسکتاہے۔

اسی سلسلے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو علم دین کی طرف راغب کرنے کے لئے اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ علمِ دین کے فضائلپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ علمِ دین کے فضائلپڑھ یا سن لے اُسے اپنی رضا کیلئے علمِ دین حاصل کرنے اور اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


26 نومبر 2022ء بمطابق 2 جماد الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: فضول کاموں سے چھٹکاراکیسے حاصل کیا جائے ؟

جواب: فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم :کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ اسے چھوڑدے جواُسے نفع نہ دے یعنی لایعنی چیز کو چھوڑدے ۔ (مسندامام احمد 6/959حدیث1737)

یہ حدیث پاک ان حادیث میں سے ہے جن پر اسلام کا دارومدارہے ،کامل مسلمان وہ ہے جوایسے کلام ،ایسی حرکات وسکنات سے بچے جو اسے دین یا دنیا میں مفیدنہ ہوں ،وہ کام یا کلام کرے جو اسے دنیا و آخرت میں فائدہ دے، ہمارے ہاں کسی کے پاس کوئی نئی چیز دیکھ کربلاضرورت پوچھتے ہیں ،یہ کتنے کی لی؟اس گاڑی کا ماڈل کون ساہے؟ کہاں پہنچے ہو؟کہاں گئے تھے ؟وغیرہ،اس طرح کی فضول باتیں بہت کی جاتی ہیں ،ا ن کی ضرورت نہیں ہوتی ،ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ نے کسی کا نیامکان دیکھ کر پوچھا کہ یہ کب بنایا ؟پھرفوراًاحساس ہواکہ یہ فضول بات ہوئی ،اس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ میں ایک سال کے روزے رکھوں گا۔ مفتی احمدیارخان رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے :دنیامیں اپنے نفس کا حساب کروتاکہ قیامت کا حساب آسان ہو۔

سوال: عمامہ شریف کس طرح باندھنا سُنّت ہے؟

جواب: فتاویٰ رضویہ میں سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے گنبدنما عمامہ باندھنے کو سنّت لکھا ہے ۔

سوال: چھٹی کے دن کیا کرنا چاہئے؟

جواب :دنیا کے کاموں سے چھٹی ہے تو بندہ اللہ پاک کی عبادت کرے ، قضا نمازیں ہیں تو وہ پڑھے ،زیادہ نفل پڑھ لے،دُرودشریف پڑھ لے ،جوکچھ بھی کرے وہ اللہ پاک کی رضا والے کاموں سے ہو،حدیث پاک میں ہے کہ مصروفیت سے پہلے فرصت کو غنیمت جانو۔فرصت میں بندہ آخرت میں کام آنے والے کاموں میں مصروف رہے ۔12دینی کاموں میں سے ان دِینی کاموں”یومِ تعطیل اعتکاف/علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت“میں شرکت کی سعادت حاصل کی جائے۔

سوال: باطنی بیماریوں کے علاج کے لیے کیاکرنا چاہئے؟

جواب: اس کے لیے علمِ دین ہوناضروری ہے ،شیطان گناہوں کو بھی اچھا کرکے دکھاتاہے ،علمِ دین ہوگاتو گناہوں کی پہچان ہوگی ،علمِ دین کے حصول کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول،نمازی،پرہیزگار کی صحبت بھی چاہئے ،دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہوں گے تو باطنی بیماریوں کے علاج کی بھی صورتیں بنتی رہیں گی۔ ان شاء اللہ الکریم

سوال: شماتت کیا ہے ؟

جواب: یہ بھی ایک باطنی یعنی دل کی بیماری ہے ،اس کی تعریف یہ ہے کہ کوئی مسلمان تکلیف میں مبتلاہوجائے ،اس کا کوئی عہدہ ختم ہوجائے،اس کی ٹانگ ٹوٹ جائے تو اس پر دوسرے کوخوشی ہو ،اس خوشی کو شماتت کہتے ہیں ،یہ بھی بُری چیز ہے کہ جس کوتکلیف ہوئی وہ تودرست ہوجائے اوریہ خوش ہونے ولااس تکلیف میں مبتلاہوجائے،اس سے بچنابھی ضروری ہے ۔

شَماتت کی تعریف:اپنے کسی بھی نسبی یا مسلمان بھائی کے نقصان یا اُس کو ملنی والی مصیبت وبلا کو دیکھ کر خوش ہونے کو شَماتت کہتے ہیں۔

(باطنی بیماریوں کی معلومات)

سوال: کیا کتاب بھی اثررکھتی ہے ؟

جواب: جی ہاں ! کتاب لکھنے والانیک ہوگااورجو کتاب جتنے اخلاص کے ساتھ لکھی ہوگی تو اس کا اثر بھی زیادہ ہوگا ،اس کو پڑھنے سے علم اوراس کا نورحاصل ہوگا،جیسے احیاء العلوم کے اپنے اثرات ہیں ،پڑھنے والے کو ایسالگتاہے کہ کان پکڑکرمجھے ہی سمجھایا جا رہاہے ،کتاب اپنے اوراچھے لوگوں کی پڑھنی چاہئے ،ایک بزرگ آدم برکاتی تھے ،ان کی صحبت سے مجھے بہت فائدہ ہوتاتھا ،عقیدے میں بہت مضبوط تھے، ان سے مَیں نے ایک سے زیادہ بارسُنا تھاکہ کتاب اپنے بزرگوں کی پڑھنی چاہئے کہ جتنا ہم پڑھیں گے تو اس کتاب پڑھنے کا ثواب لکھنے والے بزرگ کو ملے گا۔

سوال: آپ نےفیضانِ سنّت میں میڈیکل ٹیسٹ کروانےکا مشورہ دیا ہے ،اگرٹیسٹ میں کولیسٹرول آئے تو کیاکیا احتیاطیں کی جائیں ؟

جواب: کولیسٹرول والاچکنائی والی چیزیں مثلاً گھی،ملائی وغیرہ استعمال نہ کرے ،بہتریہ ہے کہ کچے زیتوں کا تیل(Olive Oil) استعمال کرے، یعنی جو چیز بھی بنائی جائے وہ بغیرتیل یاگھی کے ہو اوراس پر کچے زیتون کا تیل ڈال کرکھائے ،اس سے پریشانی نہیں ہوتی یعنی یہ چیزکھائی جاسکتی ہے ۔

سوال : بچوں کو اپنے والداوروالدہ کو کیا کہہ کر بُلانا چاہئے؟

جواب : مجھے یہ پسندہے کہ بچے اپنے والدکو ابو اوروالدہ کوامی کہاکریں ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” نام رکھنے کی 18 سنّتیں اور آداب “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” نام رکھنے کی 18 سنّتیں اور آداب “ پڑھ یا سُن لے، اُسے ہر کام سنت کے مطابق کرنے کی سعادت دے اور اُسے اپنے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول کو اُجاگر کرنے کے لئے آج رات مؤرخہ 26 نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ہمیں اپنے بچوں کےنام اچھے رکھنے چاہئیں۔ بچوں کے نام انبیائے کرام علیہم السلام کے اسمائے طیبہ (یعنی پاک ناموں) اور صحابہ و تابعین و بزرگان دین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے۔

بچو ں کے اچھے نام رکھنے کے حوالے سے رہنمائی کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”نام رکھنے کی 18 سنّتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” نام رکھنے کی 18 سنّتیں اور آداب “ پڑھ یا سن لے اُسے ہر کام سنت کے مطابق کرنے کی سعادت دے اور اُسے اپنے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


19 نومبر 2022ء بمطابق 24 ربیع الاٰخر 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

سوال:جوانی میں بندے کا بدن مضبوط ہوتاہے،نفسانی خواہشات کا بھی غلبہ ہوتا ہے،ایسی حالت میں ایمان کی مضبوطی کے لئے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب:ایمان کی مضبوطی کے لئے عمرکی کوئی قیدنہیں، جوان اور بوڑھے سبھی کو اپنا ایمان مضبوط رکھنا ہے، جتنا بندہ آگ میں گِر جانے کو بُراسمجھتاہے اتنا کفرمیں جاپڑنے کو بھی بُراجانے،ہمیں ایمان پر جمے رہنا ہے، اس کے لئے علم بھی ضروری ہے، کفریہ کلمات کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیئے کہ کہیں بندہ ایساکلمہ نہ بول دے جس سے کفرمیں جاپڑے،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب‘‘  کا ضرورمطالعہ کیجئے۔سوال میں خواہشات کا ذکرہے، بعض خواہشات مباح ہوتی ہیں مثلاً میں عمدہ کھانے کھاؤں ،اس میں توکوئی اچھی نیّت بن سکتی ہوتو ثواب کی صورت بھی موجودہے ، البتہ بعض خواہشات گنا ہ کی ہوتی ہیں ،یہ خطرناک ہیں ،ایسی خواہشوں سے اپنے آپ کو بچاناضروری ہے۔

سوال:ہم اپنے جدول (Schedule) کو کس طرح منظم کریں کہ اس میں دینی کاموں کے لئے بھی وقت نکل آئے ؟

جواب:بندہ جس کام کوسنجیدگی سے لیتاہے تو وہ ہوجاتاہے ،ہماری مصروف زندگی میں ماہِ رمضان بھی آتاہے تو ہماراجدول تبدیل ہوجاتاہے ،بندہ اپنے کاموں کوترتیب دے لیتاہے ،اسی طرح حج وعمرہ کے لیے جانے کی صورت میں معمولاتِ زندگی کواس کے مطابق کرلیتاہے، دنیاوی طورپر پکنک یا بیرونِ ملک جانے والے بھی کوئی نہ کوئی اِنتظام کرہی لیتے ہیں ، مبلغ ہرجگہ مبلغ ہوتاہے وہ جہاں پربھی جاتاہے ،جو کام کرتاہے،دِینی کاموں کے لیے وقت نکال لیتاہے، نیکی کی دعوت زبان یا کردارسے دے سکتاہے ،حُسنِ اخلاق سے لوگوں کو اپنے قریب لاسکتاہے۔بہرحال جو بندہ کسی کام کوسنجیدگی سے لےتو اس کو پورا کر سکتاہے ،کوشش کریں تو اللہ پاک کی مددشامل ہوگی اوردین کاکام کرنے میں کامیابی ہوگی ۔ہم کم کوشش کریں گے اوراللہ پاک زیادہ کامیابی عطافرمائے گا۔کوشش اپنی طرف سے ہوتی ہے اور کام اللہ پاک کے کرم سے ہوتا ہے،اپنے ذہن میں تھا کہ دین کا کام کرنا ہے، اللہ پاک نےراستے کھول دئیے، ذہن اورسوچ اُسی نے دی اور راستے بھی اُسی نے کھولے،جذبہ بھی اُسی نے دیا ،جوکچھ کیا اللہ پاک نے کیا مَیں نے کچھ نہیں کیا ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟

جواب  : یارَبَّ المصطفٰے!    جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”روٹی کا احترام“پڑھ یا سُن لے، اُسے حلال و آسان برکت والی روزی عطا فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اُس سے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔

ہر ہفتے کی طرح آج رات بروز ہفتہ 19 نومبر 2022ء    بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جو مدنی چینل پر براہ ِ راست نشر کیا جائے گا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں قرآن و حدیث اور بزرگان دین رحمہم اللہ کے اقوال کی روشنی میں عاشقان رسول کی تربیت بھی فرماتے ہیں۔

تمام عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دین اسلام نے زندگی کے ہر قدم قدم پر مسلمانوں کی رہنمائی کی ہے اور زندگی گزارنے کے بہترین اصول مہیا کر رکھے ہیں۔ مختلف اصولوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام نے رزق کی اہمیت بھی بیان کی ہے  ۔ اسلام میں نہ صرف حلال لقمہ کھانے پر زور دیا ہے بلکہ کھانے کے برتن کو صاف کرکے اور دستر خوان پر گرے ہوئے دانے کو اٹھاکر کھانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کادو زبانوں(اردو ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”روٹی کا احترام“ پڑھ یا سُن لے اُسے حلال و آسان برکت والی روزی عطا فرما اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اُس سے راضی ہوجا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


بانیِ دعوتِ اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عمرے کی ادائیگی کے لئے گزشتہ روز (15 نومبر 2022ء کو) مکہ شریف پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو طواف اور صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حرمِ مکہ سے جاری ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ جانشینِ امیرِ اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی بھی موجود ہیں۔

امیر اہل سنت نے طواف اور صفا مروہ کی سعی سمیت عمرے کے دیگر اراکان ادا کئے اور عاشقانِ رسول کے لئے دعائیں بھی کیں۔


12 نومبر 2022ء بمطابق 17ربیع الاٰخر 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: جنّتی پتھرکون ساہے ؟

جواب:حجرِاسود ۔

سوال: جس نے کسی کا دل دکھایا ہوتو کیا اس کے جواب میں اس کا بھی دل دکھا سکتے ہیں ؟

جواب: دل نہ دکھایا جائے بلکہ معاف کردیا جائے ۔

سوال : توبہ پر استقامت کیسے حاصل ہو ؟

جواب : استقامت تو بڑی چیز ہے، کہاگیا ہے اَلْاِسْتَقَامَۃُ فَوْقَ الْکَرَامَۃ یعنی استقامت توکرامت سے بھی بڑھ کرہے ،بہرحال اس کے لیے کوشش کی جائے، کبھی نیکیوں میں دل لگتاہے اور کبھی اُچاٹ ہوتاہے تو زبردستی اپنے آپ کو نیکیوں کی طرف مائل کیا جائے ،اسی طرح گنا ہ کے تعلق سے خود کوڈرایا جائے،گناہوں کے عذابات اورہلاکتوں سے ڈرانےکی کوشش کرتےرہیں،عربی محاورہ ہے:مَنْ جَدَّوَجَدَیعنی"جس نے کوشش کی،اُس نے پالیا" ،بھرپورکوشش کریں گے تو استقامت حاصل ہو جائے گی ،کمزورکوشش کریں گے تو کامیابی مشکل ہے،گناہ چھوڑنے کو سنجیدگی سے لیں گے تو گناہ چھُوٹ جائیں گے،نظر اندازکریں گے توایسانہیں ہوسکے گا، زندگی کا وقت ختم ہونےسے پہلے پہلے ہم اپنی اَنَایعنی مَیں کو ختم کریں اوراپنے آپ کو گناہوں سے بچائیں ۔

سوال: بعض نادان لوگ گھرکی کھڑکی سے کچرا باہرپھینکتے ہیں ،گاڑی سے یا راستے میں چلتے ہوئے پان کی پِیک (پچکاری) پھینکتے رہتے ہیں ،اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟

جواب: یہ لوگ اپنے گھرمیں تو کچرانہیں پھینکتے مگرگلیوں میں پھینک دیتے ہیں، ایساہرگزنہیں کرناچاہئے،بعض اوقات پھینکے گئے کچرے میں نجاست بھی ہوتی ہے، جس سے لوگوں کے پاؤں /کپڑے وغیرہ خراب ہوسکتے ہیں ،کچھ لوگ دیواروں کےساتھ بیٹھ کر پیشاب کررہے ہوتے ہیں ،ان میں سے کئی کام تو غیر اخلاقی ہیں ،بعض اوقات ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہوتی ہے ،اس لیے ہمیں صفائی رکھنی چاہئے،حدیث پاک میں ہے:پاکیزگی (صفائی)نصف ایمان ہے۔(مسلم،ص140،حدیث:223)

سوال: حضرت سَلمان فارسی رضی اللہ عنہ کیا اہلِ بیت سے ہیں ؟

جواب:نبیِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اہلَ بیت سے شمارفرمایا ہے،فرمانِ مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ): سَلْمَانُ مِنَّا اَہْلَ الْبَیْت یعنی سلمان ہمارے اَہلِ بیت سےہیں۔(مسند بزار،ج13، ص139، حدیث: 6534)

سوال: کیاسبزگنبدکودیکھنا کارِ ثواب ہے ،گاڑی چل رہی ہواورگنبدِخضراء نظرآئے تو کیا کریں ؟

جواب: جی ہاں !پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے روضۂ مبارکہ کے سبزگنبدکو دیکھنا ثواب کا کام ہے ،جب یہ نظرآئےتو دُرودشریف پڑھناچاہئے ۔

سوال: گنبدِخضراء کو دیکھنے کی تمنا کیسے پیداہو ؟

جواب: عموماًنیک صحبت اپنانے ،نعتیں سننے ،مطالعہ کرنے سےیہ جذبہ ملتاہے ،فطری طورپرکسی میں یہ جذبہ پیداہوجائے تویہ الگ بات ہے، مکتبۃ المدینہ کی کتاب ’’عاشقانِ رسول کی 130حکایات ‘‘کا مطالعہ کریں ،اس کے مطالعہ سے حاضریٔ مدینہ کی تڑپ پیداہوگی اوراگرپہلے سے ہوئی تو اس میں مزید اضافہ ہوگا ،حاضریٔ مدینہ کاموقع ملنا بہت بڑی خوش نصیبی ہے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ گناہ کی پہچانپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا رَبَّ المصطفٰے! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہگناہ کی پہچانپڑھ یا سن لے، اُسے گناہوں کی پہچان، گناہوں سے نفرت اور گناہوں سے بچنے کی سعادت عطا فرماکر جہنم سے بچا کر جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


انسان کے اندر سب سے بڑی بیماری ”گناہ“ کی بیماری ہے۔گناہوں سے بچنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کیونکہ گناہ کا ارتکاب کرنے والا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرتا ہے جو رب تعالیٰ کو ناراض کرنے کا سبب بنتا ہے۔

عاشقان رسول کی دینی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی اسلامی بھائیوں کو گناہوں سے بچنے اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو ہر دم راضی کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے ۔ اسی سلسلے میں شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کاتین زبانوں(اردو ، بنگلہ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھ یا سن لے، اُسے گناہوں کی پہچان، گناہوں سے نفرت اور گناہوں سے بچنے کی سعادت عطا فرماکر جہنم سے بچا کر جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


فرمان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: صدقہ میں جلدی کرو کہ بلا صدقہ سے آگےقدم نہیں بڑھاتی۔(معجم الاوسط، 4/180، حدیث 5643)

دعوت اسلامی کی جانب سے 13 نومبر 2022ء بروز اتوار عطیات مہم ”ٹیلی تھون“ ہونے جارہا ہے جس میں دعوت اسلامی کے اخراجات کو منظم انداز میں چلانے کے لئے عاشقان رسول سے ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔ اس مہم میں ایک یونٹ ”دس ہزار (پاکستانی روپے)“ رکھا گیا۔

بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی عاشقان رسول کو اس ٹیلی تھون میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ہے اور جمع کروانے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

عاشقان رسول دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات پورا کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئےٹیلی تھون میں کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ملائیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے جلّ جلالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی اپنی ملکی کرنسی میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروائے اُسے بُرے خاتمے سے بچا، مرتے وقت جلوۂ مصطفٰے دکھا،قبر میں اس کو راحتیں، برکتیں دے۔

اے اللہ پاک :بے حساب جنت میں اس کا داخلہ ہو اور جو زیادہ یونٹ جمع کروائےمالک کریم اس پر اور بھی رحمتیں نازل فرما، ساتھ ہی ساتھ جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔ اٰمین

دعوت اسلامی کے دینی، تعلیمی اور فلاحی کاموں کی تفصیل جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس پر کلک کیجئے:

https://news.dawateislami.net/dawat-e-islami-deni-falahi-khidmaat

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial/videos/868878414134291

ڈونیشن دینے کے لئے عاشقان رسول Whats app نمبرز اور E:mail پر رابطہ کرسکتے ہیں:

00447393123786 +0311-1212142

donations@dawateislami.net