طلبہ(Students)مستقبل
کے مِعمار ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی قوم کی
تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ اپنی تعلیم کے دوران جس قدر مخلص اور محنتی ہوں گے معاشرے اور قوم کو
اسی قدر بہترین افراد میسر ہوں گے۔
طلبہ کی اہمیت کو مدّنظر رکھتے ہوئے خلیفۂ امیر
اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےاس ہفتے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا 17
صفحات پر مشتمل رسالہ ”امیر اہلسنت سے طلبہ کے بارے میں 18 سوال جواب“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے طلبہ کے بارے میں 18 سوال جواب“ پڑھ یا
سُن لے اُسے علمِ دین حاصل کرنےاور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمااور اس کی ماں
باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے: