قرآن
و حدیث کے بعد بزرگان دین کے فرامین بھی لوگوں کو اچھی زندگی گزارنے میں مدد فراہم
کرتے ہیں۔ بزرگانِ دین کے فرامین پر عمل
کرکے لوگ نہ صرف اپنی اصلاح کرتے ہیں بلکہ ایک مہذب معاشرے میں باکردار انسان بھی
بنتے ہیں۔
اسی
مناسبت سے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 26 صفحات کا رسالہ ”26 فرامینِ عطار“پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یا اللہ پاک! جو کوئی 26 صفحات کا رسالہ ”26فرامینِ عطار“ پڑھ یا سُن لے اُسے امیر اہل سنت کا منظور نظر
اور پسندیدہ بنا اور اسے خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس سے
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہوجا۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی
زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: