دین اسلام میں نظروں کی حفاظت کرنے کا کثرت سے درس دیا گیا ہےکیونکہ اکثر گناہوں کی ابتداء آنکھوں سے ہی ہوتی ہے۔احادیث نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں جہاں نظروں کی حفاظت نہ کرنے والوں کے لئے وعیدیں بیان کی گئیں ہیں۔ وہیں نگاہ نیچے رکھنے والے اور نظروں کی حفاظت کرنے والوں کو خوشخبریاں بھی سنائی گئی ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو نگاہوں کی حفاظت کرنےاور اس کی فضیلت سے بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ نظر کی حفاظت کی فضیلت پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کادو زبانوں(اردو ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نظر کی حفاظت کی فضیلت“ پڑھ یا سُن لے اُسے تمام گناہوں اور مسلمانوں کی حلق تلفیوں سے بچا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی تربیت کے لئے مدنی مذاکروں میں مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں جن میں آپ کی زبان سے ایسے جملے بھی صادر ہوتے ہیں جو کئی باتوں کا مجموعہ ہوتے ہیں اور اس پر عمل کرکے زندگی سنواری جاسکتی ہے۔

المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ“ نےنہایت محنت و لگن کے ساتھ ان جملوں کو جمع کرکے14 صفحات پر مشتمل رسالہ بنام امیر اہلسنت کے 126ارشادات تیار کیا ہے جسے پڑھنے کی ترغیب اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دلائی ہے۔ جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھنے/ سننے کو والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، بنگلہ، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت کے 126ارشاداتپڑھ یا سن لے اُسے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما اور راہِ سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانےاور نیکیوں سے بھرے لمحات سے نئے سال کا آغاز کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی  ہر سال کی طرح اس سال بھی New year Night کے موقع پر محفلِ نعت و مدنی مذاکرے کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔

31 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کی شب 08:30 بجے (پاکستانی ٹائم کے مطابق)عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے گا۔

اس کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ قرآن و سنت اور بزرگانِ دین کے اقوال کی روشنی میں عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

12 بجتے ہی درود و سلام کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ New year Nightامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ گزاریں اور نیکیاں کرتے ہوئے نئے سال کا آغاز کریں۔

واضح رہے کہ! اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائیگا۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور کے دورے پر تھے۔

معلومات کے مطابق دورانِ دورہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی جامعہ صادقیہ فریدیہ آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات سیّد صادق رسول بخاری اور صاحبزادہ سیّد اسماعیل بخاری سے ہوئی۔

اس موقع پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، قاری آصف عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد عطاری، عارف حسین قادری،  امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات خواجہ راول معین کوریجہ (ڈائریکٹر خواجہ فریدچیئرمین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) سے ہوئی۔

اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد عطاری، عارف حسین قادری ، امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

دورانِ ملاقات خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

بعدازاں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ کے ساتھ دربارِ فرید رحمۃاللہ علیہ میں حاضری دی۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں خلیفہ امیر ِاہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ لیہ کا دورہ کیا جہاں سابق ایم،این،اے فیضُ الحسن سواگ اور مذہبی وسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات خلیفہ امیرِ اہلِ سنّت نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی نیز اُنہیں سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ رات 22 دسمبر 2022ء بروز جمعرات جانشین امیراہل سنت نے  علامہ نثار علی اُجاگر صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی ۔

دورانِ ملاقات جانشین امیراہل سنت نے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کروائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17 دسمبر 2022ء بمطابق 23جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:بعض اوقات کسی کو معاف کردینے کے بعد بھی دل اس کی طر ف مائل نہیں ہوتا ،اس صورت میں کیا کیا جائے؟

جواب: دوستی تو اللہ پاک کوراضی کرنے کے لیے کی جاتی ہے، ایسے دوست کو معاف کرنے کے باوجود دل میں نفرت باقی رہ جاتی ہوتو اسے دورکرنے کی کوشش کی جائے ،یہ نفرت اچھی نہیں ،اس کی وجہ سے بھی کئی خرابیاں پیداہوتی ہیں،اپنے دوست کی دینی خصوصیات کو یادکیا جائے ،کوشش کرنے سے بھی کامیابی ہوجاتی ہے۔

سوال: صبرکی توفیق کے ساتھ مصیبت کی دعاکرنا کیسا؟

جواب: ایسی دعانہیں کرنی چاہیے کہ اگرمصیبت کے ساتھ صبرکی توفیق بھی مل گئی تو تکلیف تو ہوگی، حدیث پاک میں صبر کے بجائے عافیت کی دعامانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔

سوال:ضمیرکسے کہتے ہیں؟

جواب: بندے کے اندرکی ایک کیفیت کا نام ہے جو درست رہنمائی کرتی ہے ۔

سوال: باطنی بیماریوں کا علاج کیسےکیا جائے؟

جواب:باطنی بیماریوں کا تعلق دل سے ہوتاہے جیسے ریا،حسد،کینہ وغیرہ، باطنی بیماریوں کی معلومات ہونی چاہئیں،ان کے عذابات پڑھے جائیں،ان سے بچنے کے فضائل کا مطالعہ کیا جائے تو ان سے بچنے کا ذہن بن سکتاہے،اس کے بچنے کے اسباب بھی اختیارکیے جائیں ،اس نیک بندے کی صحبت اختیارکی جائے جوان کی معلومات بھی رکھتاہو اوران سے بچنےکی بھی کوشش کرتاہو،ایسے کی صحبت ہزارکتابوں کے مطالعہ سے زیادہ فائدہ دے گی،دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیں گے تو باطنی بیماریوں کے علاج میں آسانی ہوگی ۔اِن شاۤء اللہُ الکریم

سوال: تنہائی میں ڈرلگتاہو تو کیا کریں؟

جواب:یَارَءُوْفُ یَارَءُوْفُ پڑھتے رہنے سے خوف دورہوگا؟

سوال: اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کادربارکہاں ہے؟

جواب: بریلی شریف(ہند) میں ہے۔

سوال: کیا نیک خیالات اورنیک دوستیاں کام آتی ہیں؟

جواب: جی ہاں! اگربندے کے خیالات اچھے ہوں توخواب بھی اچھے آتے ہیں، اگرخیالات بُرے ہوں تو خواب بھی بُرے آتے ہیں، اسی طرح اچھی صحبت اوراچھے دوست مرتے وقت کام آتے ہیں ،ہوسکتاہے وہ اس کے سامنے کردیے جائیں اوراس کا خاتمہ اچھا ہوجائے،اگربندے کی دوستی شرابیوں جواریوں،گالیاں بکنے والوں اوربُرے لوگوں سے ہوں گی تو مرتے وقت بُراخاتمہ ہونے کا خوف بڑھ جاتاہے، دوستی اچھے اورنیک لوگوں سے کرنی چاہئے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟

جواب: ياربّ المصطفےٰ !جو کو ئی 17 صفحات کا رسالہ ” امیرِاہلِ سنّت سے جِنّات کے بارے میں سوال جواب“پڑھ یا سن لے اُسے ہر طرح کی آفات وبلیات اور شریر جِنّات کے شر سے محفوظ فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


انسانوں کے لئے صحت اور بیماری زندگی کا حصہ ہے۔ کبھی انسان بھرپور صحت سے لطف اندوز ہوتا ہے تو کبھی بیماری میں مبتلا ہو کر صبرو شکر کرتے ہوئےگناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ دین اسلام نے ہمیں حالت بیماری میں بھی رب عَزَّوَجَلَّ کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی ہے۔

بیماری پر صبر کرنے اور بیماری کی فضیلت سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”بیماری کے فضائل“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بیماری کے فضائل “ پڑھنے یا سن لے اُس کی جسمانی بیماریاں ٹھیک کردے اور گناہوں کی بیماریوں سے بھی شفادے کر اس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


قراٰن و حدیث کی باتیں سیکھنے سکھانے، بزرگانِ دین کے واقعات اور اُن کے حکمت بھرے فرامین سے اپنی اور لوگوں کی اصلاح کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہےجس میں کراچی کے اسلامی بھائی براہِ راست جبکہ دیگر شہروں سے بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں۔

معمول کے مطابق 17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے اور حاضرین کی دینی ، تنظیمی ، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کریں گے۔علمِ دین حاصل کرنے اور امیرِ اہلِ سنت کے فرامین سننے کے لئے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

10 دسمبر 2022ء بمطابق 16 جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: حلال کھانے کےکیا فوائدہیں؟

جواب: بہت فوائدہیں ،حلال کھائیں اگرچہ تھوڑاہی ہو،اس تھوڑے میں بھی برکت ہوگی ،اگرکسی نے حرام کمایاتو نہ تو سب کھا سکیں گے اورنہ ہی ساراپہن سکیں گے ،اولادکےلیے چھوڑجائیں گے ،ان کےلیے ترلقمے ہوں گے مگرمرنے والے کے لیے قبرمیں سانپ بچھوہوسکتے ہیں ،زندگی چنددن کی ہے،حرام کمانے والے توبہ کریں اورمعافی تلافی کرلیں۔

سوال: نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: اگر کوئی دعوتِ اسلامی کا ذمہ دارہے یانہیں،نیکیاں تو سب کوہی کرنی چاہئیں ،نیکیاں کرنے کے لیے سب اپنےاعمال کا جائزلے کر روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پرکریں اورہر عیسوی مہینے کی پہلی(1st ) تاریخ کو اپنے ذمہ دارکو جمع کروائیں ، خواہ اسلامی بھائی ہویا اسلامی بہن ،کسی ذمہ داری پر ہویانہ ہو،مجھے بھی چاہئے مَیں جمع کرواؤں،اراکین شوریٰ کو بھی جمع کروانا چاہئے ۔یہ بھی جنت میں لے جانے والانسخہ ہے ،اسے دیکھ کر ،پڑھ کر نیک اعمال کرنے کا ذہن بنتاہے، جس طرح ہاتھ میں تسبیح ہو تو ذکر واذکار کرنے،دُرود شریف پڑھنے کا ذہن بنتاہے۔

سوال:جب کوئی مدینہ شریف سے ہوکرآئے تو اس سے کیا سوال کیا جائے؟

جواب: جب کوئی مدینہ شریف جارہا ہوتو سرکارِمدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپناسلام عرض کرنے کا کہاجائےاورجب واپس آئے تو یہ نہ پوچھا جائے کہ میراسلام عرض کیاتھا یا نہیں ؟یہ آزمائش کا باعث ہوسکتاہے،اس طرح کےاور سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں مثلاً میرے گھرکا کھانا کیسالگاوغیرہ ،اس طرح کے سوالات نہ کئے جائیں جس سے سامنے والا جھوٹ میں مبتلاہوجائے ۔

سوال: کیاپیارے آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اذان دی ہے؟

جواب: جی ہاں ایک مرتبہ اذان دی ہے ۔

سوال: اپنے والدین کو کس طرح نمازکی دعوت دی جائے؟

جواب: اگروالدین نمازنہ پڑھیں تو اچھے اندازسے،عاجزی سے، نرم اندازمیں نمازپڑھنے کا کہیں اورجب ان کو غصہ آجائے تو اب نہ کہیں ،ان کے ساتھ ہرگزبحث نہ کریں اورنہ ہی سختی کریں۔

سوال: حضرت خضرعلیہ السلام کون ہیں؟

جواب: حضرت خضرعلیہ السلام اللہ پاک کے نبی ہیں ،یہ حیاتِ ظاہری کے ساتھ زندہ ہیں اورسمندرکی حفاظت کرتے ہیں۔

سوال: آپ حسن رضا(امیرِ اہلسنت کے رضاعی پوتے) کوپیا رسے کس نام سے پکارتے ہیں؟

جواب: میں حسن رضا کو مٹھوکہتاہوں۔

سوال: مدنی مذاکرے میں جانشین وخلیفۂ امیراہلسنت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کے کن استاذصاحب کا ذکر ہوا،امیراہل سنت نے ان کے بارے میں کیا فرمایا؟

جواب: حضرت مولانا مفتی محمدامین عطاری ،جانشینِ امیرِ اہلسنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی کے استاذ صاحب تھے ،یہ بچپن سے ہی دعوتِ اسلامی سے وابستہ تھے ،پکے دعوت اسلامی تھے ،کچھ سال پہلے وفات پاگئےہیں،اللہ پاک ان کی بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے۔

سوال: خوفِ خداکیسے پیداہو؟

جواب: خوفِ خداکے فضائل پڑھیں ،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”خوفِ خدا“پڑھئے ،خائفین (خوفِ خدارکھنے والوں )کی صحبت میں رہیں ،یوں تو ہر مسلمان اللہ پاک سے ڈرتاہے کوئی کم اورکوئی زیادہ،اس وصف کو بڑھاناچاہئے ،دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں گے تو خوفِ خدامیں اضافہ ہوگا۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟ “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارَبَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھ یا سن لے اُسے مخلص نمازی بناکر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی چینل، رسالہ ”نیک اعمال“، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ اور مختلف ایکٹیویز کے ذریعے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو ہر حال میں نماز کی پابندی کرنے اور رب عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے ڈرنے کا درس دیا جاتا ہے۔

آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری امت کو ان چیزوں کی مزید ترغیب دلانے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھ یا سن لے اُسے مخلص نمازی بناکر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book