عاشقانِ رسول
کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہرہفتے مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
جاتا ہے جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی اپنے دینی و دنیاوی
معاملات کے حوالے سے سوالات کرتے اور امیرِ اہلِ سنت اُن سوالات کے جوابات ارشاد
فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 17فروری2024ء
بمطابق 7شعبان المعظم 1445ھ کی شب عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی
کے عاشقان رسول براہِ راست جبکہ ملک و بیرونِ ملک کے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ
مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی مذاکرے چند
مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: ماہِ رمضان
کیسامہیناہے؟
جواب: ماہِ رمضان بہت پیارا ،بابرکت اورخوشیوں والا مہینا ہے ،اس میں نیکیوں کا ثواب کئی گنا بڑھادیا
جاتاہے ۔
سوال:نیازاورفاتحہ کے کھانے میں کیا فرق ہے؟
جواب:بزرگوں کے ایصال ِثواب کے لیے جو شیرینی یاکھانا
تیارکیاجاتاہے اسے نیاز اورعام مسلمانوں
کے ایصالِ ثواب کو فاتحہ کہاجاتاہے ،دونوں ایک ہی ہیں مگرجس کی نسبت بزرگوں کی طرف ہواس کی برکات بڑھ
جاتی ہیں اوراسے ادب سے نیازکہاجاتاہے ۔جیسے کوئی بڑاآئے تو کہاجاتاہے تشریف رکھئے
اوراپنی عمرکا آئے تو اسے کہاجاتاہے بیٹھ جائیے ۔
سوال : کیا
مسلمان جنّات اورفرشتوں کو بھی
ایصال ِثواب کیا جاسکتاہے؟
جواب : جی
ہاں!کیاجاسکتاہے ۔
سوال: خدائی
سے کیا مرادہے؟
جواب: خدائی
کا معنی ہے”بادشاہی“۔
سوال: داماد کو
سسرال کب جاناچاہئے؟
جواب: کبھی کبھی جانا چاہئے۔ایسابھی نہیں ہوناچاہئے کہ جائے ہی نہیں، میانہ روی و اعتدال ہونا چاہئے۔نہ
اتنا سستاہوجائے کہ لوگ بیزارہوجائیں اورنہ اتنامہنگاہوجائے کہ خریدناہی مشکل
ہوجائے ۔موقع محل کے مطابق آنا جاناکرے ۔
سوال:کسی سے کوئی چیز لینی ہوتو کیااندازہونا چاہئے؟
جواب:حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کافرمان ہے کہ:بچھڑاجب
باربارگائے کا تھن چُوسے تو گائے اسے ٹکرمارتی ہے ،جس سے لینا دیناہوتو محتاط
انداز ہونا چاہئے کہ باربارمانگیں گے تو صاف منع کردے گا توتکلیف ہوجائے گی ،اس
طرح کسی سے اپنا کوئی کام کروانا ہوتو موقع محل کے مطابق آہستہ آہستہ لے نیزاس کی نفسیات کے مطابق برتاؤکرے ۔
سوال : بزرگوں کے قُرب کاکیا فائدہ ہے؟
جواب : بزرگوں
کے قرب میں برکت حاصل
ہوتی ہے اوردعاقبول ہوتی ہے ۔
سوال: شبِ
براءَت یا پورےشعبان المعظم میں دعوت اسلامی کو کم ازکم 1500روپے جمع کروانے والوں کےبارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:
شبِ براءَت میں1500روپے صدقہ کرنے
والوں کے لیے دُعائے عطار
یااللہ پاک!جو کوئی شب
براءَت میں بلکہ پورے شعبان کے مہینے میں دعوتِ اسلامی کو کم از کم 1500
روپے یا جو دوسرے ملکوں والے 1500 روپے کے حساب سے
اپنی کرنسی کے مطابق دعوتِ اسلامی کے لئے
جمع کروادیں اُن کو اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک وہ کلمہ نہ پڑھ لیں ،ان
کا ہاتھ ہمیشہ اُونچا رہے نیچے نہ ہو، ان کی تجوری ہمیشہ بھری رہےاور فاقہ مستی نہ
آئے، کسی کے محتاج نہ ہوں،صرف تیرے در کےمحتاج رہیں اور جنت الفردوس میں تیرے
پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے پڑوسی بن جائیں۔ اے اللہ پاک! جو بیچارہ دے ہی نہیں سکتا اور میری کوئی مدنی بیٹی ایسی غریب ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں دے سکتی تو اس کے دل میں ایک
کیفیت افسوس کی پیدا ہو، اس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرمالے۔یا اللہ پاک!
رہتی دنیا کے لئے یہ میری دعا ہر شب براءَت کے لئے ہے جواس طرح دعوتِ
اسلامی کو1500 روپےدے ان کے حق میں بھی یہ دُعا قبول ہو جائے۔اٰمین
بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صلی اللہ ُ علیہ وسلم
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” مکّے
کی زیارات امیر اہل سنت کے ساتھ “ پڑھنے
یاسُننے والوں کوجانشین امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 30 صفحات کا رسالہ ” مکّے
کی زیارات امیر اہل سنت کے ساتھ “پڑھ
یا سُن لے اُسےبار بار مکہ و مدینہ کی زیارت نصیب کر اور اُسے حجِ مقبول نصیب
کرکےبے حساب جنت الفردوس میں داخلہ عطا فرما۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔