انبیائے
کرام علیہم السّلام وہ انسان ہیں جن کے پاس اللہ پاک کی طرف سے وحی آتی ہےاور اُنہیں اللہ پاک کی مخلوق
کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے بھیجتا ہے۔ ان میں سے جونئی شریعت لائے انہیں رسول
کہتے ہیں۔دنیا میں سب سے پہلے آنے والے نبی اوررسول حضرت آدم علیہ السّلام ہیں اور آپ سے ہی انسانی نسل چلی۔آپ علیہ السّلام کےبعد دنیا میں کم و بیش 1لاکھ 24 ہزار
انبیاء آئے، نبوت کا باب بند کرنے کے لئے
اللہ رب العزت نے سب سے آخرمیں اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو دنیا میں
بھیجا، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دنیا
میں کوئی نیا نبی و رسول نہیں آئے گا۔
انبیائے
کرام علیہم السّلام کے متعلق دیگر معلومات فراہم کرنے کے خلیفۂ امیر
اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 14 صفحات پر مشتمل
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ” انبیائے کرام کے بارے میں 25
سوال جواب “ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
خلیفۂ امیر اہلسنت
یاربّ
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ” انبیائے کرام کے بارے میں 25 سوال
جواب “
پڑھ
یا سُن لے اُسے دینِ اسلام پر استقامت عطا فرمااور اس کو ماں باپ سمیت بغیر حساب
کے جنت میں داخلہ عطا فرما۔اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے: