ماہِ حج ”ذوالحجۃ الحرام“کی آمد آمد ہے۔ دنیا بھر سے مسلمانوں کے قافلے ایمانی جذبے کے ساتھ جوق در جوق مکۃ المکرمہ و مدینۃ المنورہ زادھُما اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کی زیارت اور ادائیگیٔ حج کے لئے روانہ ہورہے ہیں جبکہ کئی عشاقانِ رسول اس مبارک سفر کا تڑپ لئے اپنے مسکن میں اپنی باری اور بلاوے کے منتظر ہیں۔

ماہِ ذو الحجۃ الحرام کی مناسبت سے عاشقِ مدینہ شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے مریدین و محبین کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہمدینے کی زیارتیں پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی14 صفحات کا رسالہ مدینے کی زیارتیں پڑھ یا سُن لے اُسے مدینۂ پاک کی بار بار باادب حاضری نصیب فرما اور اس کی ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download