حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ جہنم کا راستہ دکھاتا ہے آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا ہے اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں کذّاب ( یعنی بہت بڑا جھوٹا ) لکھ دیا جاتا ہے۔

( مسلم ، ص1078 ، حدیث : 6639 )

جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جوابپڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ امیرِ اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب پڑھ یا سن لے اُسے ہمیشہ سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


دعوتِ اسلامی نے امتِ مسلمہ کی دینی و اخلاقی  تربیت کرنےاور شرعی مسائل سکھانےکے ساتھ ساتھ اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کے لئے شعبہ جامعۃ المدینہ کا قیام کیا ہے جس کے تحت ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول درسِ نظامی مکمل کرکے عالم کی سند حاصل کرتے ہیں جبکہ کئی طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور ناظمین مدنی قافلے کے مسافر بھی بنتے ہیں۔

ہر سال ماہِ شوال المکرم میں جامعۃ المدینہ کے تعلیمی سال کے شروع میں طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور ناظمین کی ایک تعداد 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرتی ہے جس پر گزشتہ روز امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے شرکائے قافلہ کی تربیت و رہنمائی کے لئے اپنا ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے جس میں آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے انہیں اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

پیغامِ عطار

نَحْمَدُہ وَ نُصَلِّی وَ نُسَلِّمُوْا عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن

سرخ اونٹو ں سے بہتر

مکتبہ المدینہ کی کتاب ”نیکی کی دعوت“ صفحہ نمبر 304 پر ہے اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ار شاد فرمایا: اگر اللہ پاک تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت عطا فرمائےتو یہ تمہارے لئے اس سے اچھا ہے کہ تمہارے پاس سرخ اونٹ ہوں۔ (مسلم شریف صفحہ 1311حدیث نمبر 2406)

حضرت علامہ یحیی بن شرف نووی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیثِ نبوی کی شرح میں لکھتے ہیں: سرخ اونٹ اہلِ عرب کا بیش قیمت مال سمجھا جاتاتھا اس لئے ضرب المثل یعنی کہاوت کے طور پر سرخ اونٹوں کا ذکر کیا گیا ۔(شرح مسلم لنووی جلد 15 صفحہ نمبر 178 )

مبلغ بنوں کاش میں سنتوں کا

سدا دیں کی خدمت کروں یہ دعا ہے

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

دعوتِ اسلامی کی پاکستان مشاورت کے نگران الحاج ابو رجب محمد شاہد عطاری نے مجھے یہ خبر بھجوائی کہ ہر سال ماہِ شوال میں تعلیمی سال کے شروع میں جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور ناظمین کی ایک تعداد 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرتی ہے۔ ماشا اللہ بارک اللہ۔

یقیناً وہ مسلما ن بڑا خوش نصیب ہے جو علمِ دین سیکھنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی پیاری پیاری نیتیں لے کر اللہ کی راہ میں 12 ماہ کا مسافر بنے۔ دعوتِ اسلامی کی ترقی میں ایسے عاشقانِ رسول کا اہم کردار ہے اور ایسوں سے میرا دل بڑا خوش ہوتا ہے۔ میرے تمام مدنی بیٹوں سے میری درخواست ہے کہ ہمت کریں اور اپنے آپ کو 12 ماہ کے لئے پیش کردیں۔

ہمتِ مرداں مدد خدا

اگر گھر سے اجازت لینے کا مسئلہ ہویا کوئی اور رکاوٹ ہو تو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے مشاورت کرلیں ان شا اللہ الکریم کوئی صورت نکل آئے گی مگر رب کی رضا کے لئے اور حصولِ ثواب کے لئے سفر اس طرح کرنا ہے کہ گھر میں ناراضگیاں نہ ہوں، ماں باپ کی دل آزاریاں نہ ہوں، کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ میرا کوئی بھی مدنی بیٹا فقط سستی اور غفلت کے سبب اس سعادت سے ہر گز ہرگز خود کو محروم نہ کرے ۔ جلدی جلدی ہمت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے پاس 12 ماہ کے لئے نام لکھوادیجئےاور تمام رکاوٹوں کو دور کرکے سفر شروع کردیجئے۔

قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے

دہر میں اسم ِ محمد سے اجالا کردے

ربِ کائنات آپ سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے، اللہ کرے 12 ماہ سفر کے راستے کی رکاوٹیں دور ہوجائیں اور دنیا و آخرت کی بےشمار بھلائیاں آپ کا مقدر ہوں، بار بار حج و دیدار مدینہ نصیب ہو، سبز سبز گنبد کے جلوں سے آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔

اللہ رب العزت ہم سب کو پل صراط سے بآسانی گزار کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے مدنی حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی بنادے۔ یہ ساری دعائیں مجھ گناہگاروں کے سردار کے حق میں بھی قبول ہوجائے۔

(اللھم اٰمین بجاہ الخاتم النبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم)

بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں


دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ہر ہفتے کی رات کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کی دینی، دنیاوی اور روحانی تربیت فرماتے ہیں۔

اس سلسلے میں آج ہفتے کی شب مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں کراچی بھر سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول فیضان مدینہ میں آکر شرکت کی سعادت پائیں گے۔ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کے لئے دنیا بھر میں مدنی مذاکرہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جہاں علاقے کے اسلامی بھائی کسی مقام پر جمع ہوکر مدنی چینل کے ذریعے اجتماعی طورپر مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے ہیں۔

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا خزانہ حاصل کریں۔


پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے نیز آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنا باعثِ خیر و بَرَکت بھی ہے اور ہماری دینی و اخلاقی تربیت بھی ہے ۔

عاشقانِ رسول کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں کے بارے میں آگاہی دینے اور اس کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوری ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ ”107 سنتیں اور آداب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”107 سنتیں اور آداب“ پڑھ یا سُن لے اس کو اللہ پاک کے آخری نبی کی سنَّتوں سے محبّت اور ان پر عمل کی توفیق دے اور اُس کی ماں باپ سمیت بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


23 اپریل 2024ء کو  استاذالعلماء شیخ الحدیث مفتی محمد اسماعیل ضیائی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، استاذالعلماء مفتی رفیق عباسی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور ام المدارس دارالعلوم امجدیہ کراچی کے دیگر علمائے کرام کی امیر اہل سنت مولانا الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے گھر تشریف آوری ہوئی۔

امیر اہل سنت نے تمام علمائے کرام کو اپنے گھر خوش آمدید کہا اور مدینے شریف کی کھجوروں اور آبِ زم زم شریف سے مہمان نوازی کی۔ دورانِ ملاقات علمائے کرام کے ساتھ مختلف علمی موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری بھی موجود ہے۔ 


پچھلے زمانوں میں کچھ ایسی قومیں بھی گزریں ہیں جنہوں نے اللہ عزوجل  اور اس کے نبیوں علیہم السلام کی نافرمانی کی اور حدود اللہ سے تجاوز کر گئے جس کے سبب وہ قومیں تباہ و برباد ہو گئیں۔

عاشقانِ رسول کو ان قوموں کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رسالہ بنی اسرائیل کی تباہی کے اسباب پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ بنی اسرائیل کی تباہی کے اسباب پڑھ یا سُن لے اُسے دونوں جہانوں کی بربادیوں سے بچا اور اُس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


لوگوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دینے،  گناہوں سے بچنےاورانہیں اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کے لئےشیخِ طریقت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتےرسالہ گانوں کی تباہ کاریاں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” گانوں کی تباہ کاریاں پڑھ یا سُن لے اسے فلمیں ڈرامے دیکھنےاور گانے باجے سننے سے بچنے کی توفیق عطا فرما کر ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


اللہ پاک نے رمضانُ المبارک کے بعد مسلمانوں کو عید الفطر جیسی عظیم نعمت عطا کی ہے جس میں وہ اپنے بندوں کو دیگر بےشمار نعمتوں سے بھی نوازتا ہے اور روزے داروں میں مغفرت کے پروانے تقسیم کرتا ہے۔

عاشقانِ رسول کو عیدالفطر کے مسائل و فضائل سے آگاہ کرنے کے لئے خلیفۂ امیرِ اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت برکاتہم القدسیہ نے اس ہفتے رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے عیدالفطر کے بارے میں 23 سوال جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ امیرِ اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے عیدالفطر کے بارے میں 23 سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے اس کی پریشانیاں دور فرما اور اس کی والدین سمیت بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


رمضان المبارک اپنی برکتیں لٹاتا ہوا آخری عشرے کی جانب بڑھ رہا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان اس مبارک مہینے کے فیوض و برکات سے مستفیض ہورہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے اور اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آخری عشرے میں سنت اعتکاف بھی کرتی ہے اور اعتکاف میں بیٹھنے کی وجہ سے کئی لوگوں کی زندگی بدل گئی اور ہمیشہ کے لئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے لگے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ اجتماعی اعتکاف کی 12 مدنی بہاریں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جوکوئی 14 صفحات کا رسالہ اجتماعی اعتکاف کی 12 مدنی بہاریںپڑھ یا سن لے اس کو رمضان شریف کی برکتیں دے اور اس کو ماں باپ سمیت بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


اعتکاف کرنا دینِ اسلام کی تعلیمات اور پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتِ مبارکہ ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے گناہوں کو بخشواتے اور ڈھیروں ڈھیر ثواب حاصل کرتے ہیں۔

اس سنتِ مبارکہ کے بارے میں لوگوں کو مسائل سکھانے کے لئے خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے اعتکاف کے بارے میں 10 سوال جواب“پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے اعتکاف کے بارے میں 10 سوال جواب“پڑھ یا سُن لے، اسے سنت کے مطابق اعتکاف کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کی بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


سلسلہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے دسویں بزرگ پیرو مرشد حضرت سری بن مغلس سقطی رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت، آپ کے اقوال اور آپ کے علمی مقام و مرتبے سے عاشقانِ رسول کو مستفیض کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس 25 صفحات کا رسالہ فیضان سری سقطی رحمۃُ اللہِ علیہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سےبھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ فیضان سری سقطی رحمۃُ اللہِ علیہپڑھ یا سُن لے اُسے اپنے اولیاء کی غلامی اور پیروی کی توفیق دے کر ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


شہنشاہِ بغدادحضور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت اور آپ کے اقوال سے عاشقانِ رسول کومستفیض کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ سیرتِ شہنشاہِ بغدادپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سےبھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ سیرتِ شہنشاہِ بغدادپڑھ یا سن لے اُس کو اور اُس کے ماں باپ کو بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں پیارے غوث پاک کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download