جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں تنظیمی کاموں کے سلسلے میں کینیا کے دورےپر ہیں۔

دوران دورہ 28 اگست 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نیروبی کینیا میں قائم مدرسۃ المدینہ میں تشریف آوری ہوئی جہاں مدرسۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ نے نہایت والہانہ اور محبت بھرے انداز میں خوش آمدید کہا۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔ جانشین امیر اہلسنت نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں طلبہ کرام نے قصیدہ بردہ شریف اور مقامی زبان میں کلام بھی پڑھا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


21 اگست 2022ء کو یوگینڈا کے سٹی کمپالاکولولو جامع مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطار مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”بدشگونی“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں بدشگونی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا نیز جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول سےملاقات بھی کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا سفر افریقہ کے دوران 23 اگست 2022ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


7ستمبر 1974 کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا ۔جس کی بنا پر 7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عاشقانِ رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی اور اس تحریک سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول بھی یومِ تحفظِ ختمِ نبوت نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ہر سال جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ کراچی میں اجتماعِ پاک منعقد ہوتا ہے جو مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے، اس اجتماع میں جامعۃ المدینہ کے سینکڑوں طلبہ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں جبکہ مفتیانِ کرام کے دیگر پروگرامز بھی مدنی چینل پر نشر کئے جاتے ہیں۔

امیرِ اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی ترغیب پر تاجر حضرات بھی اس یوم کو منانے میں اپنا حصہ ملاتے ہیں اور اپنی دکانوں پر سات فیصدڈسکاؤنٹ دے دیتے ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تاجر حضرات کے نام پیغام جاری فرمایا ہے اور انہیں سات فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب دلائی ہے۔ ڈسکاؤنٹ کرنے والے تاجر حضرات کو امیر اہل سنت نے اپنی دعاؤوں سے بھی نوازا ہے ۔

دعائے عطار

یارب المصطفےٰ جل جلالہ و صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم! جو جو عاشقانِ رسول اپنے اپنے کاروبار میں سات فیصد یا اس سے زیادہ حسبِ توفیق ڈسکاؤنٹ دیں،انہیں اپنے آخری نبی ﷺ کی شفاعت نصیب کرنا اور ان کی روزی و روزگار میں برکت بھی دینا۔


20 اگست 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے یوگینڈا کمپالا روانہ ہوگئے۔اس سفر میں اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جانشین امیر اہلسنت کی مصروفیات میں سنتوں بھرےبیانات، ذمہ داران و شخصیات سے ملاقات اور دینی کاموں کا جائزہ لینا شامل ہے۔


عاشقان رسول کو دین و شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے،  اخلاق بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 اگست 2022ء کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


اپنی زندگی کو قرآن و حدیث کے اصولوں کے مطابق گزارنے کے لئے ہمیں بزرگان دین رحمۃ اللہ علیہم کا سہارا لینا پڑتا ہے جنہوں نے درست انداز میں قرآن و حدیث کو سمجھا اور اس کی تعلیم کو عام کیا ہے۔ اس کےعلاوہ ان بزرگان دین رحمۃ اللہ علیہم کے ایسے ایسے اقوال بھی ملتے جس پر عمل کرکے بندہ اپنی زندگی کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور عین اسلام کے مطابق گزار سکتا ہے۔

چند بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کے اقوال سے عاشقان رسول کو مستفیض کرنے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات پر مشتمل رسالہبزرگانِ دین کی باتیں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو،بنگلہ، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ بزرگانِ دین کی باتیں پڑھ یا سن لے اُسے فیضان اولیاء سے مالا مال فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


15 محرم الحرام 1444ھ بمطابق 13 اگست 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی ومعاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: ہم دُرست نمازکس طرح پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: جس طرح ہرہنرسیکھنے سے آتاہے، اسی طرح نماز بھی سیکھنےکی کوشش کریں گے تو دُرست نمازبھی آجائے گی،دعوتِ اسلامی میں ”فیضانِ نمازکورس “کروایا جاتاہے، اس میں داخلہ لے لیں،نمازسیکھنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی ان کتب’’نمازکے احکا م اور فیضانِ نماز‘‘کا مُطالَعہ کیجئے ۔

سوال : تعزیّت کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟

جواب: تعزیّت اظہارِغم ہوتاہے،مثلاً کسی کے ہاں فوتگی ہوجائے تواُن کے پاس جائیں ، سلام کریں،میّت کے لیے دُعائے مغفرت کریں،لواحقین وسوگواران کو صبرکی تلقین کریں۔

سوال: کیااپنے وطن سے محبّت کرنی چاہئے؟

جواب: وطن سے محبّت تو فطری بات ہے،اپناوطن جس میں بندہ پیداہوتاہے، بڑاہوتاہے، اس سےفطری طورپر محبّت ہوتی ہے ،اپنا وطن اپنا ہوتاہے ، اپنے وطن کی تعمیرکی جاتی ہے ،سجایا جاتاہے ،جو وطن کی توڑپھوڑ کرتاہے ،وہ حماقت کرتاہے ،اگرہم سب وطن کی تعمیرمیں لگ جائیں تو سب سکھی ہوجائیں ۔

سوال : دعوتِ اسلامی کیسی تحریک ہے؟

جواب : دعوت ِاسلامی مسجدبناؤ اورمسجدبھروتحریک ہے ۔

سوال: پاکستان کیساملک ہے؟

جواب: پاکستان میں جس آزادی سے دِین کا کام ہورہا ہے اتنا کسی بھی ملک میں آزادی سے نہیں ہوتا،اللہ کرے ایساہی رہے اس کا بچہ بچہ نمازی بن جائے ۔

سوال: جب خوشی حاصل ہوتو کیا کرنا چاہئے؟

جواب: اللہ پاک کا شکراداکرناچاہئے ،صدقہ وخیرات کیا جائے ،بندہ اپنا محاسبہ کرے ،نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کی نیّت کرے ۔

سوال: بچے کیسےجشن ِآزادی منائیں؟

جواب: بچے بھی جشنِ آزادی منانے کے حقدارہیں ،موسیقی ،باجےوغیرہ سے بچیں ۔

سوال: آپ کون سے شہر میں پیداہوئے ہیں ؟

جواب: میں اصلاً نسلاًپاکستانی ہوں،کراچی(سندھ) میں پیداہواہوں مگر مدینہ شریف میں مرنے کی میری خواہش ہے ۔

سوال : آپ کی فیلڈ(Field) کیا ہے؟

جواب: نیکیاں بڑھاؤ،گناہ مٹاؤ،یہ ہماری فیلڈاور ہمارادھندایعنی کاروبارہے۔

سوال: مسواک کس طرح اپنے ساتھ رکھیں،جبکہ ہمارے لباس میں اسے رکھنے کے لیے جیب نہیں ہوتی؟

جواب:اپنے لباس میں مسواک کی جگہ بنا لیں ،آگے نہیں رکھ سکتے تو کہیں بھی مناسب جگہ پر لبا س میں جگہ بنا لیں ،یہ دل میں رکھنے والی چیز ہے ،طے کرلیں کہ مسواک کو اپنانا ہے ،اس سُنّت کو قبرمیں جانے تک نِبھانا ہے اوراس کے لیے اپنے پورے لباس میں کہیں نہ کہیں جگہ بنانی ہے ،اِنْ شَآءَاللہُ الْکریم تاکہ یہ ہمارے ساتھ رہے ،جہاں بھی وضوکریں تومِسواک استعمال کرسکیں ۔

سوال : کیا اسلامی بہنیں مسواک کرسکتی ہیں ؟

جواب : جی ہاں ! اُن کے لیے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی سُنّت ہے۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یارَبَّ المصطفےٰ! جوکوئی 21صفحات کا رسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے سفرِ مدینہ کے واقعات“ پڑھ یا سُن لے ،اُسےعاشقِ مدینہ امیر ِاہلِ سنّت کے صدقے مدینے کا حقیقی دیوانہ بنااوراُس سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے راضی ہوجا ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


15 اگست 2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سمن آباد ٹاؤن، داتا گنج ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کے عاشقان رسول سمیت مختلف ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔


14 اگست 2022ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے عاشقان رسول سمیت مختلف ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔


13 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ طلبائے کرام نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


شعبہ رابطہ بالعلماء و المشائخ (دعوت اسلامی) کے تحت 13 اگست 2022ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں استاذ العلماء شیخ الحدیث مفتی گُل احمد عتیقی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، صاحبزادہ پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، شیخ الحدیث مولانا اسد اللہ نوری صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، پروفیسر عطاء الرحمن رضوی صاحب، مفتی ضمیر مرتضائی صاحب اور مفتی سید مشاہد حسین شاہ کاظمی صاحب سمیت لاہور کے علمائے کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔