عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے
کا سلسلہ، امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد
فرمائے
19
اگست 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
معمول
کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے
بعد ملک و بیرونِ ملک کے عاشقانِ رسول کی جانب سے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ
مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے مختلف سولات ہوئے جن کے آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔ان میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
سوال: طبیعت میں ٹھہراؤ کس
طرح لایاجائے؟
جواب: غصیلے شخص میں جذباتی پن زیادہ ہوتاہے یا زیادہ عمرہونے سے بھی بندہ
غصیلا ہوجاتاہے ۔اس کا حل یہ ہے کہ غصے کو باتکلف کنٹرول کرے،دینی کتابوں کا
مطالعہ کرکے غصے کے نقصانات جاننے کی کوشش
کی جائے۔غصے پر قابو پانےکے فضائل پر نظررکھی جائے ۔ جذباتی اندازکی وجہ سےپہلے جو نقصانات ہوئے ہوں تو انہیں یاد کرکے اپنے
اندازکو کنٹرول کیا جاسکتاہے ۔بعض اوقات
جلدبازی کی وجہ سے بھی غصہ آجاتاہے تو کوشش کرکے اسے بھی کنٹرول کیا جائے۔
سوال: نیکی کی دعوت کیسے دی جائے؟
جواب:حکمتِ عملی کے ساتھ ،سامنے والے کی نفسیات کے مطابق
نیکی کی دعوت دی جائے؟
سوال: کچھ لوگ صفرکے مہینے کو منحوس سمجھتے ہیں
،اس کی کیا وجہ کیا ہے؟
جواب:
اسلام سے پہلے بھی لوگ اسے منحوس سمجھتے تھے،اسلام نے اسے منحوس کہنے، سمجھنے سےمنع کیاہے ۔مکتبۃ المدینہ
کی کتاب بدشُگونی پڑھئے ۔ماہِ
صفر ماہِ خیرہے ،اس میں کئی اولیائے
کرام کے عُرس مبارک ہوتے ہیں ۔اِمامِ اہلسنت،سیدی اعلیٰ حضرت اما م احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا
عرس بھی اسی ماہِ صفرمیں ہوتاہے ۔اس لیے دعوت ِ اسلامی والے اسے ماہِ رضا بھی کہتے ہیں۔
سوال: کیااسلامی
مہینوں میں بھی کوئی مہینا 31دن کا ہوتاہے؟
جواب:نہیں،اسلامی
مہینا 29 یا 30دن کا ہوتاہے۔
سوال: کون سی دعائیں افضل ہیں؟
جواب: ماثورہ دعائیں یعنی وہ دعائیں جوقرآن وحدیث
میں آئی ہیں، وہ دعائیں پڑھنا
افضل ہے۔
سوال:کیا
رات کو برتن دھو کر سونا چاہئے؟
جواب: حدیث پاک ہے: برتنوں کا
دُھلا رکھنا اور صحن کا صاف رکھنا غنا کا باعث ہے۔ (طیبی، کنزالعمال ص:277) رات کو برتن دھونے کی تاکیدپڑھی نہیں۔
سوال : آپ کو اعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ
علیہ کا تعارف کب ہوا؟
جواب : میں
چھوٹی عمر میں نعتوں میں” رضا“ تخلص سنتاتھا تو یوں تعارف
ہوا۔ ایک شخص نے آپ کا نام لے کر رحمۃ اللہ علیہ
کہاتو میں نے اس سے پوچھاکہ کیا یہ کوئی بزرگ تھے ؟تو انہوں نے مجھےاعلیٰ حضرت کا تعارف کروایا۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیرِ
اہلِ سنت سے تلاوتِ قرآ ن کے بارے میں
سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین امیراہل سنت نے کیا
دُعا دی؟
جواب: یا اللہ پاک !جوکوئی 14صفحات کا رسالہ ’’ امیرِ اہلِ سنت سے تلاوتِ قرآ ن کے بارے میں سوال جواب ‘‘پڑھ یا سُن لے اسے قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے اور اس
پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کی بے حساب مغفِرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔