وہی بولااورلکھا جائے جس سے آخرت میں شرمندہ نہ ہونا پڑے ، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری
5
اگست 2023ء بمطابق 18 محرم الحرام 1445ھ بروز ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا
گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
مدنی
مذاکرے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد عاشقانِ رسول کی
جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے امیرِ اہلِ سنت
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
علم و حکمت بھرے جوابات دیئے۔
مدنی مذاکرے کے چند سوالات مع جوابات ملاحظہ کیجئے:
سوال: موسمیاتی
مسائل ایک حقیقت ہے، امیراہل سنت آپ ارشادفرمائیں کہ اس کا کیا حل ہے ؟
جواب: پہلاتو یہ ہے کہ ہم دعاکریں کہ اےاللہ پاک!ہمیں دنیاوآخرت میں عافیت عطافرما،دوسرایہ کہ شجرکاری کریں جس طرح FGRF کررہی ہے اگرلاکھوں کروڑوں پودے لگائے جائیں اورپودے لگا کر
اس کی دیکھ بھال کرکے درخت بنایا جائے تو
موسمیاتی مسائل کا حل ہوسکتاہے۔ اسی طرح پانی اورکھانے پینے کی اشیا کو ضائع ہونے سے بچائیں،مگران دونوں کو
بے دردی سے ضا ئع کیا جاتاہے ۔ شاید اسی وجہ سے ملک وبیرون ملک مہنگائی کاریشو
بڑھ گیاہے۔
سوال:علم حاصل کرنے
کے کیا فوائد ہیں؟
جواب:علم کے بہت فوائد ہیں،علم دین حاصل کرنے سے کئی
مسائل حل ہوجاتے ہیں۔
سوال : کیا
جنوں اورفرشتوں کو ایصال ثواب کیا جاسکتاہے؟
جواب : جی ہاں ! مسلمان جنوں اورفرشتوں کو ایصال ثواب کیا جاسکتاہے اسی طرح انبیاء
اوررسولوں کوبھی ایصال ثواب ہوسکتاہے ۔سید
المعصومین ،تمام نبیوں کے سردارحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوبھی
ایصال ثواب کیا جاسکتاہے۔
سوال: بنگلادیش میں ڈینگی کا مرض بڑھ گیا ،اس کا
روحانی علاج بتادیجئے ۔
جواب: روزانہ گیارہ(11)مرتبہ ’’یاسلام
‘‘پڑھ کر پانی پر دم کرکےمریض کو پلائیں اوراٹھتے بیٹھتے
”یَاسَلَامُ “کا وردکرتے رہیں، دوسراروحانی علاج یَا
شافیَ الأمراض سو(100)مرتبہ پڑھ کر مریض کو دم کریں۔
سوال: بولنے اورلکھنے میں کیا احتیاط کی جائے؟
جواب: وہی بولاجائے اورلکھا جائے جس سے آخرت میں شرمندہ نہ ہونا پڑے۔قیامت میں ہر حرف کا حساب ہے اس لیے بولنے میں بھی احتیاط کی جائے ۔
سوال:کوئی کام
بھی کیا جائے تو اس میں احتیاط لازمی ہے؟
جواب:جی ہاں
!جوکام بھی کیا جائے شریعت کے مطابق ہو اورسلیقے سے کیا جائے ۔شادی ہویا نیاز،سبھی
میں حکم شریعت پیش نظررکھیں ۔
سوال : بعض لوگ وطن عزیز کی کمزوریاں بیان کردیتے ہیں ،ایساکرنا کیسا؟
جواب : ہمارا ملک عزیز اسلام کا قلعہ ہے،یہاں
مساجدمیں نمازیں ہورہیں ہیں، نیکی کی دعوت دینے کی آزادی ہے۔مسلمانوں کا ملک
اورآزادوطن ہے ۔ جب ہم باہر جاتے ہیں تو اپنا ملک سستالگتاہے ۔باہربہت مہنگائی ہے
اوربھی بیرون ملک میں کئی مسائل ہیں جو
لائیو بیان نہیں ہوسکتے ۔اپنے ملک وگھرکو بُراکہنا ویسے بھی عقل مندی نہیں ہے
۔گھریا ماں باپ یا اولاد میں کوئی کمزوری
ہوبھی تو بندہ اسے دبائے گا، کسی کے سامنے بیان نہیں کرےگا۔وطن کو مادروطن کہتے
ہیں ۔یعنی وطن ماں جیساہوتاہے ۔ہماراوطن
اچھا ہے ہمیں اس کی تعمیرکرنی چاہئے ۔اللہ پاک ہمارے وطن اوردنیا بھرمیں امن رکھے، امن ہوگا تو نیکی کی دعوت کی دھوم مچی
رہے گی۔
سوال: مفتی دعوتِ اسلامی مولانا حافظ
محمد فاروق عطاری مدنی مرحوم کاوصال 18محرم الحرام کو ہوا،آج ان کی شبِ عرس ہے ،آپ
کیا فرماتے ہیں؟
جواب: مفتی دعوت اسلامی
عالمِ باعمل تھے۔ ان کے کردارسے عمل نظرآتاتھا،ہم نے انہیں قریب سے دیکھا ہے۔بہت
جلد جوانی میں ہم سے جداہوگئے،ان کاجمعہ
کے دن بعد ِجمعہ مطالعہ کرتے ہوئے اکیلے میں وصال ہوگیا تھا۔
سوال : کہاجاتاہے کہ مرغااذان دیتاہے
جبکہ اذان مسجدمیں نمازکے لیے دی جاتی ہے ۔کیا مرغے کے لیے اذان کا لفظ کہہ سکتے
ہیں؟
جواب : کوئی حرج نہیں ۔اذان کا لغوی معنی ہے اعلانِ عام ۔حدیثِ پاک میں ہے کہ مرغے
کو برامت کہوکہ یہ نمازکے لیے جگاتاہے۔ بعض صحابہ کرام اپنے ساتھ مرغا رکھتے تھے
کہ نمازکے لیے جگائےگا۔
سوال: اِس ہفتے
کارِسالہ ” جمعہ کے فضائل “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہلسنت نے کیا دُعا دی؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 25 صفحات کا
رسالہ ”جمعہ کے فضائل “ پڑھ یا سن لے اُسے جمعہ کے مبارک دن کے صدقے اپنی
رحمتوں سے مالا مال فرمااور اُس کی بے حساب مغفرت فرما ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔