فرمان آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو شخص میری امت تک پہنچانے کے لئے دین کے متعلق 40 حدیثیں یاد کرلے گا تو اُسے اللہ پاک قیامت کے دن عالمِ دین کی حیثیت سے اٹھائے گا اور بروز قیامت میں اُس کا شفیع اور گواہ ہوں گا۔ (شعب الایمان، 2/270، حدیث:1726)

اس سے مراد 40 احادیث کا لوگوں تک پہنچانا ہے اگر چہ وہ یاد نہ ہوں۔ (اشعۃ اللمعات،1/186)

اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) نے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہاتھوں سے تحریر ہونے والی حدیثوں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے اور 41 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ بنام اربعینِ عطار تیار کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 41 صفحات کا رسالہ اربعینِ عطار پڑھ یا سن لے، اُسے حدیثوں کی برکتوں سے مالا مال کر کے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download