قرآن کریم  خالص اللہ پاک کا کلام ہے جسے آخری نبی حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازل کیا گیا۔ کلام اللہ کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے جبکہ اس کی تلاوت سے بے شمار اجر و ثواب کا خزانہ ہاتھ آتا ہے اور خوب خوب برکتیں بھی حاصل ہوتی ہیں۔

عاشقانِ رسول کو تلاوت قرآن اور اسے دُرست مخارج کے ساتھ سیکھنے کی ترغیب دلانے کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ امیر اہل سنت سے تلاوتِ قرآن کے بارے میں سوال جواب پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یا اللہ پاک! جوکوئی 14صفحات کا رسالہ امیر اہل سنت سے تلاوتِ قرآن کے بارے میں سوال جواب پڑھ یا سُن لے اسے قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download