اولیائے کرام میں ایک بہت بڑا نام ”امام الاولیاء، شہنشاہِ بغداد حضور غوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ “کا ہے جو بچپن ہی سے علم دین سیکھنے کی طرف راغب ہوگئے تھے۔

آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کو کتنا علم دین کا شوق تھا؟ اور کیسے علم دین حاصل کیا؟ اس حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ غوث پاک کا شوقِ علم دینپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہغوث پاک کا شوقِ علم دین پڑھ یا سُن لے اُسے علم دین حاصل کرنے کا شوق اور عمل کی توفیق عطا کراور ماں باپ سمیت اس کی مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download