حضرت
سیدنا ابو مُوسیٰ اشعری رضی اللہُ عنہ سے
روایت ہے:رسولِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کا فرمانِ عبرت نشان ہے:جس نے دُنیا سے محبت کی وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے
اور جس نے آخرت سے محبت کی وہ اپنی دنیا کو نقصان پہنچاتا ہے،تو تم باقی رہنے والی(آخرت)کو
فنا ہونے والی (دُنیا)پر
ترجیح دو۔(مستدرک
للحاکم،۵/۴۵۴،حدیث:۷۹۶۷)
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقان رسول کے دلوں سے دنیا کی محبت نکالنے اور آخرت کی
یاد دلانے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا
رسالہ ”دنیا کی محبت“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”دنیا کی
محبت“ پڑھ یا سُن لے
اُسے اپنے سواکسی اور کا محتاج نہ کراور اس کے دل سے دنیا کی محبت نکال کر حقیقی
عاشقِ رسول بنا اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ
النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے: