عید قربان کے موقع پر خلیفۂ امیر اہلسنت کا کراچی
میں کھالوں کے لئے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ
دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے عید الاضحیٰ کے موقع
پرقربانی کی کھالیں جمع کی جاتی ہیں جس کے لئے دنیا بھر میں مبلغین و ذمہ
داران دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ
رسول بھی خوشیوں کے اِن لمحات میں اپنی دیگر مصروفیات کو چھوڑ کر قربانی کی کھالیں
جمع کرتے ہیں۔ اسلامی بھائیوں کا قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا مقصد خالص اللہ کی
رضا حاصل کرنا اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کی معاونت کرنا
ہوتا ہے۔
قربانی
کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خلیفۂ امیر
اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے عید کے پہلے اور تیسرے دن کراچی کے مختلف علاقوں
میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے اسٹالز کا وزٹ کیا ۔خلیفۂ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسٹالز پر کھالیں اٹھانے
والے اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی
پھولوں اور دعاؤں سے نوازا۔