کائنات
میں سب اونچا اور مکرّم خاندان ، خاندانِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے جن کی تعظیم و ادب ہر مسلمان پر
لازم ہے۔ عاشقِ سادات شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بالخصوص اپنے مریدین و معتقدین اور بالعموم تمام عاشقان رسول کو ساداتِ
کرام کے ادب و احترام کی بڑی تاکید فرماتے ہیں۔
ماہِ محرم الحرام بھی سادات کرام کی یاد منانےکا مہینہ ہے۔
اسی مناسبت سے عاشقان رسول کےدلوں میں آلِ رسول کی شان و عظمت کو اُجاگر کرنے اور
ان کے ادب و احترام کرنے کے لئے خلیفۂ امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 32 صفحات کا رسالہ ”امیر
اہل سنت اور تعظیمِ سادات “ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازاہے۔
دعائے
خلیفۂ امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 32 صفحات کا رسالہ ”امیر
اہل سنت اور تعظیمِ سادات “ پڑھ
یا سن لے اُسے ساداتِ کرام کے نانا جان رحمتِ عالمیان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی قیامت کے دن شفاعت نصیب فرماکر جنت
الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: