18 مئی 2024ء بمطابق 10 ذیقعدۃ الحرام 1445ھ
بروز ہفتے کی شب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف
علاقوں سے براہِ راست جبکہ بذریعہ مدنی چینل کثیر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے دوران اسلامی بھائیوں کی جانب سے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جوابات
ارشاد فرمائے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال:کس کی نظرزیادہ خطرناک ہوتی ہے ؟
جواب: نظرلگنا حق ہے ،حاسد کی نظرزیادہ خطرناک ہوتی ہے ،حسدکی تعریف یہ ہے کہ کسی کی نعمت دیکھ کر یہ خواہش کرنا کہ
اس کی یہ نعمت جاتی رہے۔حسدوالاحسدکی آگ میں جل رہا ہوتاہے ،حدیث پاک میں ہے کہ
حسدنیکیوں کو اس طرح کھا جاتاہے جیسے آگ لکڑی کو ،اس لئے حاسد کے خیالات منعم (یعنی نعمت والے)کے بارے میں
اچھے نہیں ہوتے ،اسی وجہ سے اس کی نظرمیں زہرپیداہوجاتاہے ۔نظرتو اپنی بھی لگ جاتی
ہے ،اس لئے اپنی یا پرائی چیز پسند آئے توماشاء اللہ ،تبارک اللہ کہہ دیا جائے ۔اس طرح کہنے سے جس چیز کو دیکھا ہے اس کو آپ کی نظرنہیں لگے گی۔
سوال:نظریا کسی بھی بلاومصیبت سے بچنے کے لئے کیاکریں
؟
جواب:اس کے لئے ایک وظیفہ ہےجس کا میرابھی برسوں سے معمول ہے وہ کیا کریں، اوریہ وظیفہ کرناسنت بھی ہے چنانچہ بخاری شریف میں ہے :رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ رات کے وقت جب بستر مبارک پر تشریف لاتے تو
اپنے دونوں دست ِمبارک جمع فرما کر ان میں دم کرتے اور سورہ قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر اپنے مبارک ہاتھوں کو سر مبارک سے لے کر تمام
جسم ِاَقدس پر پھیرتے جہاں تک دست ِمبارک پہنچ سکتے، یہ عمل تین مرتبہ فرماتے۔ (بخاری، 3 / 407، الحدیث: 5017)حدیث
پاک میں ہے کہ ان کی تلاوت کرنا ہر بری چیز
سے بچائے گا۔(سنن نسائی، ص862، الحدیث:
5438)
سوال : الوظیفۃ الکریمہ کس کی کتاب ہے ؟
جواب : الوظیفۃ الکریمہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے وظائف کا مجموعہ ہے جو ان کے صاحبزادے حجۃ الاسلام
علامہ حامدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ نے جمع
فرمائے ہیں ۔
سوال: بہت
جھک کرکھانا یا لکھناکیسا؟
جواب: بہت
جھک کرکھانا یا لکھنا دونوں صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔
سوال: وہ کون سی مسجدہے جس کی تعمیرجنّات سے کرائی گئی ؟
جواب: مسجداقصیٰ فلسطین ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” خُشوع و خُضوع والی
نماز “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟