فرامین امام باقر رحمۃ اللہ علیہ:

٭گھٹیا لوگوں کا سلام بُری گفتگو ہے (یعنی بُرے لوگ اپنی بات بُری گفتگو ست شروع کرتے ہیں)۔ (صفۃ الصفوہ، 2/77)

٭ہر چیز کے لئےکوئی نہ کوئی آفت ہوتی ہے اور علم کی آفت بھولنا ہے۔(البدایہ و النہایہ، 6/456)

٭وہ عالم جس کے علم سے فائدہ حاصل کیا جائے ہزار عابدوں سے افضل ہے۔ (حلیۃ الاولیاء، 3/214، رقم: 3740)

سلسلہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے پانچویں شیخ طریقت حضرت سیدنا امام باقر رحمۃُ اللہِ علیہ کی تعلیمات سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 18 صفحات پر مشتمل رسالہ فیضان امام باقررحمۃ اللہ علیہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا آٹھ زبانوں(انگلش، اردو، بنگلہ،فرنچ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی 18 صفحات کا رسالہ فیضان امام باقرپڑھ یا سن لے اسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی ﷺ اور تمام صحابہ و اہل بیت کی غلامی اور دعوت اسلامی میں استقامت دے کر جنت الفردوس میں بلاحساب داخل فرما۔ آمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ہزاروں مساجد و مدارس قائم کرچکی ہے اور آگے مزید بھی جاری ہے۔ان مدارس میں لاکھوں طلباء و طالبات فی سبیل اللہ دینی تعلیمات سے آراستہ ہورہے ہیں جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں بلکہ اربوں میں ہے۔ ان اخراجات کو عاشقان رسول کی جانب سے دیئے جانے والے ڈونیشن اور چرم قربانی کے فنڈ سے پورا کیا جاتا ہے۔ ماہِ ذوالحجۃ الحرام 1443ھ کی آمد ہوچکی ہے ، 10، 11 اور 12 ذو الحجہ کو دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔

بانیٔ دعوت اسلامی ، شیخ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے محبین اور مریدین کو اِن دنوں اپنی قربانی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور اس کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں کسی بھی طرح اپنی خدمت پیش کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک ! جو کوئی قربانی کی کھال یا اجتماعی قربانی یا کھالوں میں جس طرح کا بھی تعاون کرے میرے اس مدنی بیٹے ، مدنی بیٹی اور خصوصاً جو قربانی نہیں کر سکتا پھر بھی 2000،1000،500 اپنی حیثیت سے ”دعوت اسلامی“ کے فنڈ میں جمع کروائے، ان سب کو دو جہانوں کی بھلائیوں سے مالامال فرماکر بے حساب مغفرت اُن کا مقدر کردے۔ اٰمین


اللہ پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ۔

ترجمہ کنز العرفان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب صاف ستھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

(سورہ بقرہ، آیت 222)

فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:وَاللہِ اِنِّی لَاَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوبُ اِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ اَکْثَرَ مِنْ سَبْعِینَ مَرَّۃً ۔

ترجمہ:خدا کی قسم! میں دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے اِستغفار کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔

(مشکاۃ المصابیح،ج1،ص434،حدیث:2323)

حکیمُ الاُمّت مُفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرما تے ہیں: توبہ و استغفار روزے نماز کی طرح عبادت بھی ہے اسی لئے حضور انور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم اس پر عمل کرتے تھے ورنہ حضور انور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم معصوم ہیں گناہ آپ کے قریب بھی نہیں آتا۔ (مراٰۃ المناجیح،ج3،ص353ملخصاً)

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مبلغین دعوت اسلامی موقع مناسبت سے عاشقان رسول کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے اور استغفار کرنے کی ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں۔

عاشقان رسول کو گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دینے اور استغفار کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17صفحات پر مشتمل رسالہ فضائلِ استغفارپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(انگلش، اردو، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہفضائلِ استغفارپڑھ یا سن لے اُسے تیری رِضا کے لئے زیادہ سے زیادہ ذکر کرنےکی توفیق عطا فرما اور اُسے بخشش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا نفل حج ملتوی کرکے حج کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کی مالیت میں جمع کروانے کا اعلان کردیا، یہ رقم دعوت اسلامی کے اجیروں کی سیلری بڑھانے پر خرچ کی جائے گی۔

اس وقت ملک پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی کی آندھی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کو پریشانی میں مبتلا کرکے نڈھال کردیا ہے۔کچھ دنوں قبل ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بزنس مین اور کاروباری حضرات سے اپنے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10%فیصد اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے کئی کاروباری حضرات نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10% فیصد اور بعض نے اس سے زیادہ بھی اضافہ کرکے اپنے ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے بھی سنجیدگی سے اس کو قبول کرتے ہوئے اپنی اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا عزم کیا اور اس کے لئے کوششیں کرنے لگی۔ باہمی مشاورتوں کے بعد مجلس شوریٰ نے اپنے اجیروں کی سیلری میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان 25 جون 2022ء کو ہونے والے مدنی مذاکرے کے دوران کیا گیا۔ کم و بیش 48ہزار اجیروں کی سیلری بڑھانے کے بعد دعوت اسلامی کے سالانہ اخراجات میں تقریباً ایک ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دعوت اسلامی کے ان اخراجات کو پورا کرنے اور مصیبت کی ان گھڑیوں میں اپنے اجیروں کے ساتھ ہمدردی کرنے کے لئے ، انسانی ہمدردی کے علمبردار، خدمت انسانیت میں پیش پیش رہنے والی شخصیت ، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے نفلی حج کو ملتوی کرکےاس کے سارے اخراجات دعوت اسلامی کے اجیروں کی سیلری میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دُکھیاری امت کی خاطر نفلی حج پر جانے والے عاشقان رسول کو بھی دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور ڈونیٹ کرنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

واضح رہے کہ پریشانی کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی نے اپنے وہ اجیرجن کی سیلری 30 ہزار سے کم ہے ان کی 12 فیصد، جن کی سیلری 30 سے 40 ہزار ہے ان کی 8 فیصداور جن کی سیلری 40 ہزار سے زائد ہے ان کی 6 فیصد بڑھا نے کا اعلان کیا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو اپنے حج کے اخراجات اور رقم اور جو جارہے ہیں اتنی ہی مزید رقم یا کچھ نہ کچھ رقم تیری راہ میں مزید خرچ کردیتا ہے، یااللہ پاک اُسے اس سے پہلے موت نہ دیناجب تک تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جلوہ نہ دیکھ لے، محبوب کریم تشریف لائیں اور اُس کو کلمہ پڑھا دیں اور ایمان کے ساتھ وہ دنیا سے رخصت ہو، بُرے خاتمے سے اس کی حفاظت ہو، بے حساب مغفرت ہو اور تیرے محبوب کا پڑوس جنت میں بھی اس کو مل جائے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ 


سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ، برکۃ العصر، شیخ الاسلام، شیخ طریقت حضرت شیخ محمود آفندی صاحب 23 جون 2022ءبروز جمعرات ترکی میں رضائے الہی سے انتقال فرماگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی نماز جنازہ 24 جون 2022ء کو استنبول کی فاتح مسجد سے متصل جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علماء و مشائخ سمیت حکامِ اعلیٰ اور لاکھوں عشاقان رسول شریک ہوئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےان کے اہل خانہ، محبین و مریدین سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین فرمائی۔

پیغام امیر اہلسنت

مجھے یہ افسوسناک خبر ملی کہ برکۃ العصر، شیخ طریقت، شیخ الاسلام حضرت شیخ محمود آفندی صاحب 24 ذیقعدہ 1443ھ بمطابق 23 جون 2022ء کو ترکیہ(ترکی) میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین۔

یارب کریم! حضرت پیر طریقت قبلہ شیخ محمود آفندی صاحب کو غریق رحمت فرما، الہ العالمین انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرما، رب العزت ان کی قبر جنت کا باغ بنے، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے، تاحدِّ نظر وسیع ہوجائے، مولائے کریم نور مصطفٰے کا صدقہ ان کی قبر تا حشر جگمگاتی رہے، یااللہ تمام سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

تمام سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں، اللہ رب العزت کی رحمت سے مایوس نہ ہو، اللہ کریم کی رضا پر راضی رہیں، نماز، روزوں کی پابندی کرتے رہیں، گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزاریں۔


عاشقان رسول کو دین و شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، تنظیمی معلومات فراہم کرنے، اخلاق بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے کے لئے آج رات مؤرخہ 25جون 2022ء کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دنیا کےحصول میں بھی فکر آخرت ہی اصل کامیابی ہے، بُری چیز یہ ہے کہ انسان ان چیزوں کی محبت اور حصول میں اس قدر غرق ہوجائے کہ اسے آخرت یاد ہی نہ رہے۔

افسوس! آج امت کی اکثریت دنیا کو بہت زیادہ اہمیت دینے کے سبب اسلام کی حقیقی محبت سے محروم ہوتی جارہی ہے، اس کے بھیانک نتائج کے ضمن میں ایک حدیث پاک ملاحظہ ہو، چنانچہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ پاک کے سچے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے: جب میری امت دنیا کو بڑی چیز سمجھنے لگےگی تو اسلام کی ہیبت اس سے نکل جائے گی اور جب نیکی کا حکم دینااور برائی سے منع کرنا چھوڑ دے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہوجائے گی اور جب آپس میں گالی گلوچ اختیار کرے گی تو اللہ پاک کے ہاں مقامِ عزت سے گر جائے گی۔ (نوادر الاصول، 1/679، حدیث:933)

عاشقان رسول کے دلوں سے دنیا کی محبت کو نکالنےاور اسلام کی محبت پیدا کرنے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 14صفحات پر مشتمل رسالہکون سی دنیا بُری ہے؟ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہکون سی دنیا بُری ہے؟پڑھ یا سن لے اُس کے دل سے دنیا کی محبت دور فرما کر، اُسے اپنی اور اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت عنایت فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


22جون 2022ء بروز بدھ 6.1شدت کے زلزلے نے اسلامی ملک افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہنگامہ برپا کردیا جہاں گھر ملبے کے ڈھیر بن گئے۔ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 44 کلو میٹر تھا، تاہم اس زلزلے کے جھٹکے کو پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد اور ہندوستان کےکئی علاقے تک بھی محسوس کئے گئے ہیں۔اس زلزلے نے سب سے زیادہ پکتیکا کے اضلاع گیان اور برمل کو متاثر کیا ہےجہاں گیان کا ایک پورا گاؤں ہی تباہ ہوچکا ہے۔افغان حکومت کی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے صوبہ پکتیکا میں ایک ہزار سے زیادہ افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔

مصیبت کی اس گھڑی میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے افغانستان کے مسلمانوں سے غمخواری کی اور انتقال کرجانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ پاک سے فضل و کرم کی دعائیں کیں۔

پیغام امیر اہلسنت!

اللہ پاک گناہ مٹادیتا ہے:

اللہ پاک کے پیارے پیارے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان کو جو تکلیف ، رنج، ملال اور اذیت و غم پہنچے، یہاں تک کہ اس کے پیر میں کوئی کانٹا ہی چبھے تو اللہ پاک ان کے سبب اس کے گناہ مٹادیتا ہے۔ (بخاری شریف، ج4، ص3، ح5641)

اسلامی ملک افغانستان میں زلزلہ آیا ہے جس میں 950 اموات ہوئیں ہیں اور 600 زخمی ہیں اور نہ جانے مالی نقصان کتنا ہوا ہوگا۔ مسلمان بہت تکلیف میں ہیں، پیارے آقاﷺ کی امت تکلیف میں آگئی ہے۔

یااللہ پاک پیارے حبیب ﷺ کا صدقہ اپنے پیارے کی دکھیاری امت پر رحم فرما، الہ العالمین! اس زلزلے کی آفت اب دوبارہ نہ آئے ، جو بیچارے اس میں وفات پاگئے سب مسلمان بے حساب بخشے جائیں، ان کے سوگواروں کو صبر عطا فرما، صبر پر اجر عطا فرما، جو بیچارے زخمی ہےوہ رُوبۂ صحت ہوں اور در در کی ٹھوکروں سے بچے رہیں، اے اللہ پاک! جو نقصان ہوا، الہ العالمین ا ن کا نعم البدل عطا ہوجائے، یااللہ پاک مسلمانوں پر رحم و کرم فرما، یا اللہ پاک ہمارے گناہ معاف کردے، یااللہ پاک ہم سے ہمیشہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا، خصوصاً افغانستان کے مسلمانوں پر رحمت رحمت اور رحمت فرما، کربلا والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، بغداد والے ہمارے غوث اعظم کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے، الہ العالمین رحمت کی نظر فرمادے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتمِ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

تمام عاشقان رسول توبہ و استغفار کریں ، خوب استغفر اللہ، استغفر اللہ، استغفر اللہ پڑھتے رہیں اور روزانہ 100 مرتبہ ”یارَحِیمُ“ کا ورد کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ کوئی مصیبت آپ پر نہیں آئے گی۔ نماز، روزے کی پابندی کرتے رہیں۔

تعزیتی پیغام سننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے:

Watch Video


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں افریقی ملک ملاوی کے دورے پر ہیں جہاں ذمہ داران سے ملاقات، شخصیات اور اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت، دینی حلقے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔

دوران دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ملاوی میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں ذمہ داران نے تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جانشین امیر اہلسنت نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملاوی میں ایک اسلامی بھائی حاجی ظہیر مالیدا کے گھر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی جبکہ علاقے کے کثیر عاشقان رسول بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔آخرمیں صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی تنزانیہ میں اپنے تبلیغی دورے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کے اونرسے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر تنزانیہ سے افریقی ملک ملاوی پہنچے جہاں مقامی ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ملاوی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں کچھ نہ کچھ وقت دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔