نماز دین کا ستون ہے، نماز ہمارے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز ہر مسلمان بالغ مرد/عورت پر فرض ہے۔ نماز کے ذریعے بندہ اپنے ربِّ کریم کو راضی کرسکتا ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماور ہمارے اسلاف بکثرت نماز پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ امن ہو یا جنگ، صحت و بیماری ہر حال میں نماز ادا فرماتے تھے۔

عاشقان رسول کو نماز کی اہمیت اور اس کی برکتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ نماز کی برکتیں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ نماز کی برکتیں پڑھ یا سُن لے اُس کو مکّے مدینےمیں نمازیں پڑھنے کی سعادت دے اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book