مکّۃ
المکرمہ اور مدینۃ المنوّرہ زادھُما اللہُ
شرفاً وَّ تعظیماًروئے
زمین پر یہ ایسے دومقامات ہیں جہاں کی زیارت و حاضری ہر مسلمان کی تمنا اور دلی
خواہش ہے۔ دنیا میں یہی دو جگہیں ہیں جہاں کی حاضری سے کسی بھی مسلمان کا دل نہیں
بھرتا بلکہ جو ایک بار چلا جائے مزید جانے کی اس کے دل میں تڑپ پیدا ہوجاتی ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی حج و عمرہ کی ادائیگی کے لئے ان
مقدس مقامات پر ایک سے زائد بار حاضری دے چکے ہیں۔آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ان مقامات پر حاضری دینا ادب، عشق و
محبت سے لبریز ہوتا ہے۔ عاشقان رسول کو حاضریِ مدینہ و مکہ اور عمرے کا طریقہ کار
سکھانے کی غرض سے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلِ سنت کا عمرہ مع
مدینۂ پاک کی حاضری(2022ء)“ پڑھنے/ سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلِ سنت کا عمرہ مع مدینۂ پاک کی حاضری(2022ء) “ پڑھ یا
سن لےاُسے حرمین طیبین کے جلوے نصیب فرما، بار بار پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا
میٹھا مدینہ دکھا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے