ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ، امیر اہلسنت کا اظہارِ
غم، متاثرین کے لئے خصوصی دعا فرمائی
6
فروری 2023ء کی شب 7.8کی شدت کے ساتھ آنے والے زلزلے
نے ترکیہ اور شام میں قیامت صغریٰ کا ماحول برپا کردیا۔اس ہولناک حادثے میں تر کی شہرلاطیا، آدیامان، اڈانا، دیاباقر، غازی
انتپ ، عثمانیہ، کلیس اور سان لیورفا صوبے جبکہ شام کے شہر حلب بہت زیادہ متاثرہوئے ۔ اب
تک کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث تین ہزار سے زائد افراد اپنے
خالق حقیقی سے جاملے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ آنے والے زلزلے
نے شام اور ترکیہ میں 2800 سے زائد عمارتوں کو زمین بوس کردیا۔ ترکیہ
میں سرکاری طور پر ملک بھر میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
مصیبت
کی اس گھڑی میں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی نے بھی اپنے مسلمانوں
بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور عاشقان رسول کے تعاون سے ان کی مدد کرنے کا عزم کیا ہے جس کی ایک کڑی یہ
دیکھنے میں آئی کہ ہیڈ آف FGRFو رکن شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اپنی تمام مصروفیات کو ترک کرکے پاکستان سے ترکی
پہنچ گئے۔ترکی پہنچ کر حاجی عبد الحبیب عطاری نے عاشقان رسول سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
پریشان
حال مسلمانوں سے یکجہتی، لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے عیادت کرتے ہوئے بانیٔ
دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی آزمائش پر صبر کرنے کی تلقین
فرمائی ہے اور ان کے لئے دعائے خیر کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے ہیں۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا
صدقہ جتنے بھی عاشقانِ رسول اس زلزلے میں
فوت ہوئے سب کو غریقِ رحمت فرما،سب کو بے حساب بخش
دے، ان کے جوبھی سوگوار ہیں اے اللہ پاک! سب
کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجرجزیل مرحمت فرما، مولائے کریم جو بچھڑے ہیں وہ مل
جائیں، جو زخمی ہیں وہ روبہ صحت ہوں، در در کی ٹھوکروں سے ان کو بچالے، یا اللہ پاک اس مشکل گھڑی میں ہم مسلمانوں کو
اپنے ان دُکھیارے عاشقانِ رسول کی امداد کرنے کی بھی توفیق عطا فرما۔آمین
اپنے
پیغام میں امیر اہل سنت نے عاشقانِ رسول کو یہ ترغیب دلائی ہے کہ ”واقعی جو زلزلے سے متاثر ہیں ان کی مدد
کرنے کے لئے مسلمانوں کو آگے بڑھنا چاہیے اور جن کو اللہ پاک نے مال دیا ہے وہ
اپنے مال سے ان کی مدد کریں کہ فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ
والہ وسلم
ہے ”تم میں سے جو کوئی اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے کے لئے، اس کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چلے تو یہ عمل میری
اس مسجد (یعنی
مسجدِ نبوی شریف علی صاحبہا الصلوةوالسلام) میں
دو مہینے اعتکاف کرنے سے افضل ہے“ ۔ ایک حدیث پاک میں فرمایا!” بندہ
جب اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں رہتا ہے اللہ پاک اس کی حاجت پوری فرماتا
رہتا ہے“۔“
دعوتِ
اسلامی کا شعبہ FGRF
بھی اپنی خدمت کے لئے وہاں ایکٹیو ہوچکا
ہے ، آپ سب FGRF
کا بھی ساتھ دیجئے اور جو اپنے طور پر جس طرح بھی چاہیں ان دُکھیارے عاشقانِ رسول
کی مدد کریں۔(اِنّما
المؤمنون اخوۃ)
مسلمان بھائی بھائی ہیں کہ ایک کو تکلیف ہوتی ہے تو سا رے مسلمانوں کو اس کا احساس
کرنا چاہیے، اللہ پاک سے ہم رحمت کی بھیگ مانگتے ہیں، عافیت کی دعا کرتے ہیں ۔ اللّٰھم
اِنّی اسئلکَ المُعافاتَ فِی الدُّنیا والاٰخرۃِ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم ِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم