21 ربیع الاول 1445ھ کو ہونے والے مدنی
مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت کے مدنی پھول
دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی
گزارنے اور ضروریاتِ دین سے لوگوں کو آگاہ
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 ربیع الاول 1445ھ
بمطابق 07 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
مدنی مذاکرے کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ
قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف سوالات
کا بھی سلسلہ ہوا۔
اس دوران عاشقِ رسول و بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے
عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں خوشگوار مدنی پھولوں سے نوازا جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: ملنساری
اورخوش اخلاقی کی کیا اہمیّت ہے ؟
جواب: واقعی ملنساری اورخوش اخلاقی بہت بڑی چیز ہے ،اس سے لوگ جلدمانوس ہوجاتے ہیں ،ان کی دل جوئی ہوتی ہے،لوگ قریب
آتے ہیں ،ملنسار بننا چاہیئے ،سلام کو عام کرنا چاہیئے اورمسکرا کر ملاقات کرنی چاہیئے
۔
سوال:محبت کی چابی(Key) کیا ہے ؟
جواب:ملاقات کے وقت سلام کرنا محبت کی چابی ہے ۔کسی ناراض سے مسکراکر سلام کریں گےتو ناراضی دورہوجائے گی یا بہتراثرات ضرورمرتب ہوں گے۔سلام میں سلامتی کی
دعاہے، یہ کتنی پیاری اورجامع دعا ہے۔سلام کو عام کرنا چاہیئے۔ اگرگھرمیں بھی سلام
سلام ہوتا رہے گا تو گھرامن کا گہورا بن جائے گا،سلامتی گھرمیں ڈیرے ڈال لے گی
،بےبرکتی دورہوجائے گی،جھگڑے دورہوجائیں گے ۔سلام بہت قدیم ہے ،حضرت آدَم علیہ السلام سے چلاآرہا ہے ۔
سوال :حضورسراپا نورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے والدمحترم اور دادا جان کا نام کیا تھا؟
جواب :داداجان کانام حضرت عبدالمطلب رضی
اللہ عنہ اوروالدِگرامی کا نام حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ تھا ۔
سوال: کیا قرآن کریم دیکھ
کر پڑھنا بہترہےیا زبانی ؟
جواب:قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا افضل ہے، اس میں دیکھنابھی
عبادت،چُھونا بھی عبادت ہے۔
سوال:نبیِ پاک صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پڑھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:نبی پاک صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کی جتنی معلومات بڑھتی ہیں تو عشقِ نبی میں اضافہ ہوتاہے اورعشقِ نبی میں
اضافہ ہی ہونا چاہیئے ۔مکتبۃ المدینہ نے سیرتِ مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر کتابیں شائع کی ہیں،ایک کتاب”آخری نبی کی پیاری سیرت“شائع ہوئی ہے، یہ کتاب ضرور پڑھیں ۔
سوال:کیا دینی کتاب خرید کرپڑھنی چاہیئے؟
جواب:دِینی کتابیں خریدکر پڑھیں ،اس سے زیادہ برکتیں ملیں گی۔ تحفے میں ملے تو اس جیسی کتاب خرید کر کسی کو
تحفہ دے دیں۔
سوال :مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ سے آپ نے کتناعلم حاصل کیا ؟
جواب:مجھے مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت حاصل رہی ،ان کی خدمت میں آنا
جانارہتاتھا،مَیں نے اِن سے وہ مسائل سیکھے جو عام طور پرکتابوں کے مطالعے سے حاصل
نہیں ہوتے ،میں ان سے بہت مسائل پوچھتاتھا ،مجھے مسائل سیکھنے کی حرص تھی ،مفتی
صاحب خود فرماتے ہیں کہ میں ان کے پاس تقریباً
22سال جاتارہا ہوں ۔
سوال: ٹینشن(Tension) دورہونے کا کوئی
وظیفہ بتادیں ؟
جواب:اوّل وآخر دُرودشریف پڑھ کر’’یَابَاعِثُ یَانُوْرُ‘‘روزانہ 11 بار سوتے وقت دل پرسیدھا ہاتھ رکھ کر پڑھیں ،9فائدے حاصل ہوں گے
جن میں سے ایک فائدہ ٹینشن دورہونا بھی ہے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”امیر اہلسنّت سے سائنس کے بارے میں
10 سوال جواب“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیراہل سنت نے کیا دُعا دی ؟
آج کے
پُرفتن دور میں سائنس نے بہت زیادہ ترقی کرلی ہے ، جہاں اس کی ٹیکنالوجی سے لوگوں
کو فائدہ پہنچ رہا ہے وہیں اس کے کئی عقائد و نظریات ایسے بھی ہیں جو کلام اللہ
اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
سائنس
کی منفی چیزوں سے بچنے اور اسلام کی سہی تعلیمات عاشقان رسول تک
پہچانے کے لئےجانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اس ہفتے 15 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے سائنس کے بارے
میں 10 سوال جواب“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
خلیفہ امیر اہلسنت
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 15 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے سائنس کے بارے میں 10 سوال جواب“ پڑھ
یا سُن لے اُسے خلاف شرع کاموں سے بچا اور اس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے لوگوں کے دلوں کو
روشن کرنے اور انہیں دینی باتیں بتانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 14 ربیع الاول 1445ھ بمطابق 30 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ کی شب مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن سے مدنی
مذاکرے کا آغاز کیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ
و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت
پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد مدنی مذاکرے کے سوالات کا
سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری
رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں
سے نوازا جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
سوال:ربیع الاول میں کی جانے والی لائٹنگ کب تک چلانی چاہیئے ؟
جواب: جب لوگوں کی چہل پہل ختم ہوجائےاورکوئی اسے دیکھنے والانہ ہوتو لائٹنگ بند کر دینی چاہیئے
۔12 ربیع الاول کے بعد جھنڈے بھی اتارکر،تہہ کر کے کسی شاپر وغیرہ میں لپیٹ کر
رکھ لیں تاکہ بعد میں بھی استعمال کئے
جاسکیں۔
سوال:نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
مکۂ پاک سے مدینۂ منورہ ہجرت فرمانے کی
کیا وجہ تھی ؟
جواب: صحابۂ کرام علیہم الرضوان نے مکہ پاک سے حبشہ 2مرتبہ ہجرت فرمائی تھی ۔کفارِ
مکہ مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑنے
لگے تھے جبکہ مدینہ شریف والے ایمان لے آئے تھے ،یہاں مکہ شریف جیساماحول نہیں تھا ،اس لیے یہاں کے
مسلمانوں نے مدینہ شریف آنے کی دعوت دی ،نبیِ کریم صلی اللہ علیہ
والہ وسلم نے صحابہ ٔکرام کو وہاں
ہجرت کرنے کی اجازت دے دی اورپھر خود بھی مدینہ ٔمنورہ ہجرت فرمائی ۔
سوال : چوری وغیرہ
کے معاملات بڑھنے کی وجہ سے باہر نکلتے ہوئے ڈرلگتاہوتو کوئی وظیفہ ارشادفرمادیں ۔
جواب : گھرسے نکلنے کی دعا بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى
اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّهِ،اول وآخر درودشریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں۔ اسی طرح اپنی تمام
چیزوں پریَاجَلِیْلُ10مرتبہ پڑھ کر دم کرلیاکریں۔حفاظت کے ظاہری اسباب بھی اختیارکرنے چاہئیں ،مثلاً قیمتی
چیزیں اورزیادہ رقم لےکرباہر نہ نکلیں ،ایسے علاقے /گلیاں جو ویران ہوں وہاں اکیلے
نہ جائیں ،رات میں جب چہل پہل بند ہوجائے اس وقت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔
سوال: نیک اعمال
رسالے پر عمل کرکے اپنے اعمال کا جائزہ لینے
کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب: نیک اعمال
کا رسالہ حاصل کریں ،اس کا مطالعہ کریں
،روزا نہ اس کے مطابق اپنے اعمال کا جائزہ لیں ،اس کی برکت سے نیک بنیں گے ،نیک
اعمال میں اضافہ ہوگا،گناہوں سے بچنے کی صورتیں بنیں گی ۔ہر ایک کو چاہیئے کہ اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لے۔
سوال: کیا را
ت کو ناخن کاٹ سکتے ہیں ؟
جواب:جی ہاں !
سوال:دعوتِ اسلامی میں ذمہ داری کے لیے کیا”عطاری“(یعنی امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانامحمد الیاس قادِری کا مُرید/طالب ) ہونا ضروری ہے ؟
جواب:نہیں ! اہل ہونا ضروری ہے ،اہل ہے تو نقشبندی ،چشتی
،سہروردی ،قادری ،عطاری جو بھی ہواُسے ذمہ داری دی جاتی ہے۔
سوال : عالمِ دِین
کی تعظیم کے کیا فوائد ہیں ؟
جواب : اسلام میں عالمِ دِین کا بڑادرجہ ہے ۔عالمِ دین کو تو
تعظیم کی نیت سے دیکھنا بھی عبادت ہے ۔
سوال: حسدکا کیا
معنی ٰ ہے ؟
جواب: کسی کی نعمت کے
بارے میں یہ چاہنا کہ اُس سے یہ نعمت چھن جائے ۔یہ حسدہے ،ایساشخص گو یا اللہ پاک کی تقسیم پر راضی نہیں۔بندے چاہیئے کہ اللہ پاک نے جن حالات میں رکھا ہے بندہ اس پر راضی
رہے ۔شہرت کی چاہت بھی حسد پیدا کرتی ہے ،اس سےبچنے کی کوشش کی جائے۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”ارشاداتِ حضرت سری سقطی “
پڑھنے یاسُننے والوں کوامیرِاہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا
دی ؟
اولیائے
کرام رحمۃُ
اللہِ علیہم
کی تعلیمات اور ان کی سیرت سے عاشقان رسول کو وابستہ کرنے اور اس کے مطابق زندگی
گزارنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 15 صفحات کا رسالہ ”ارشادات سَری سَقطی رحمۃُ اللہِ علیہ“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 15 صفحات کا رسالہ”ارشادات سَری سَقطی رحمۃُ اللہِ علیہ“ پڑھ یا سن لے اُسے بُرے خاتمے سے بچا اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب
مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
23
ستمبر 2023 کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ
یوم
ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خوشی میں
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا
سلسلہ جاری ہے۔ 23 ستمبر 2023ء بمطابق 7
ربیع الاول 1444ھ کو بھی ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوا جس میں شہر کراچی اور پاکستان
کے دیگر شہروں سے عاشقانِ رسول نےفیضانِ
مدینہ کراچی آکر جبکہ ملک و بیرون ملک کے کثیر
اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
اس
مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے
امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:حضرتِ
سیِّدُنا شیخ عبدُالحق محدث دِہلوی رحمۃُ اللہِ
علیہ
کے پیر و مُرشِد کا نام کیا تھا؟
جواب:حضرت سیِّدُنا عبدالوہاب
متقی رحمۃُ
اللہِ علیہ
۔
سوال:جُلوسِ
میلاد میں کھانے پینے کی چیزیں لُوٹنا( جمع) کرنا کیسا؟
جواب:
جُلوسِ میلاد میں کھانے پینے کی چیزیں لُٹانے سے چیزیں ضائع ہوتی ہیں۔ہاں،تقسیم
کریں اور تقسیم کرنے والے اِس بات کو
یقینی بنائیں کہ چیزیں پھینکنے کے بجائے لوگوں کے ہاتھوں میں دیں۔
سوال:جُلوسِ
میلاد میں کس طرح شرکت کی جائے؟
جواب:
جُلوسِ میلاد سال میں ایک مَرتبہ آتا ہے،اِس
لیے باوُضو،مدنی پرچم ہاتھ میں پکڑ کر، نگاہیں جھکائے ، یہ تصور کرتے
ہوئے کہ حضرت بی بی آمنہ رضی اللہُ عنہا کے گھر میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آمد
ہوئی ہے اور میں اِستقبال کے لیے جا رہا ہوں، اِس سے دِل میں رِقت پیدا ہوگی اور لطف و سُرور آئےگا۔
سوال:
بچوں کو جُلوسِ میلاد میں شرکت کروانے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
جواب:جُلوسِ
میلاد میں شرکت کا فائدہ دیکھنا ہو تو
مجھے دیکھ لیں۔والد صاحب کو چاہیے کہ بچوں کو جُلوسِ میلاد میں شرکت کروائیں، میں بچپن سے ہی محافلِ نعت میں شرکت کیا کرتا تھا۔
سوال:اپنا جھنڈا دوسرے جھنڈوں میں مکس نہ ہو، اِس کے لیے کیا
احتیاط کی جائے؟
جواب:
اپنے ذاتی جھنڈے پر کوئی نشانی بنا لیں(مثلاً چاند تارا /کوئی پھول
بنالیں وغیرہ) تاکہ اورجھنڈوں میں مکس(Mix)
ہو بھی جائے تو اپنے جھنڈےکی پہچان ہو سکے۔
سوال:
مسلمان کیسا ہوتا ہے؟
جواب: مسلمان شریعت کا پابند ہوتا ہے۔
سوال:میدانِ
عرفات میں حاجیوں کے جو لمحات گزرتے ہیں
وہ کیسے ہوتے ہیں؟
جواب:
بہت قیمتی لمحات ہوتے ہیں۔
سوال:تخصص
فی الحدیث
کیا ہوتا ہے؟
جواب: جو درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے بعد حدیثِ پاک کا علم حاصل کرتے ہیں، اِس
کورس کے مکمل کرنے والے کو ”مُتَخَصِّصْ“
کہتے ہیں یعنی وہ حدیث کا ماہر(Specialist)ہے۔
سوال:فطری
اور قدرتی بات
میں کیا فرق ہے؟
جواب:
فطری اور قدرتی بات دونوں کے ایک ہی معنیٰ
ہیں۔
سوال:خود
پسندی کسے کہتے ہیں؟
جواب:کسی میں کوئی خوبی ہو تو وہ اسے اپنا
کمال سمجھے اور اُس کے زَوال سے بے خبر ہوجائے اسے عربی میں ”عُجب“
کہتے ہیں، یہ بڑی بُری چیز ہے۔یہ لوگوں
میں پائی جاتی ہے، اِسی وجہ سے بعض لوگ ”میں میں“ کرتے رہتے ہیں۔ اِس کا حل یہ ہے کہ بندہ یہ ذہن بنائے
کہ یہ خوبی اللہ پاک کی عطا سے ہے وہ جب چاہے گا اسے واپس لے لے گا۔
سوال: اِس ہفتے کا رِسالہ” دُرُودِ پاک کے فضائل“
پڑھنے سننے والے کو امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی؟
جواب: یا رَبِّ کریم ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ’’دُرُودِ پاک کے فضائل‘‘ پڑھ یا سُن
لے، اُسے کثرت سے دُرُود و سلام پڑھنے کی توفیق دے اور اس کی ماں باپ سمیت بے حساب
مغفرت فرما۔اٰمین
بجاہِ النَّبی الامین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ۔
اللہ
پاک کے آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
پر درود شریف بھیجنے کے بے شمار فضائل و برکات ہیں۔ درود شریف پڑھنے سے نہ صرف
دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی بے حساب انعامات حاصل ہوں گے۔
عاشقِ
رسول شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ ربیع الاول میں ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی پر
عاشقان رسول کو درود شریف کے فضائل سے فیض یاب ہونے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا
رسالہ ”درود
پاک کے فضائل“
پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دُعائے
عطار
یاربِّ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” دُرودِ پاک کے
فضائل “پڑھ یا سن لے اُسے کثرت سے درود و سلام پڑھنے کی توفیق دے اور اس کی ما ں
باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
جشنِ ولادت کے موقع پر 16 ستمبر سے 13 ربیع الاول
تک مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جائے گا
صاحبِ
وجۂ تخلیق کائنات، مالکِ کونین، محبوبِ خدا، تاجدارِ انبیاء، خاتم النبیین حضرت
محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا
مہینہ ”ماہِ ربیع الاوّل “کی آمد
آمد ہے۔ یوم ولادت کی خوشی میں ہر سال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس سال بھی 16 ستمبر 2023ء سے 13 ربیع الاول 1445ھ تک مدنی مذاکروں کااہتمام ہوگا جن کا
آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا جائے گا جبکہ ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے
نعروں کے ساتھ جلوس بھی نکالا جائے گا۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ میلاد کی دینی و اخلاقی تربیت
کرتے ہوئے حاضرین کی جانب سے ہونے والے سولات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
ان
مدنی مذاکروں میں کراچی کے علاوہ وقتاً فوقتاً پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقانِ
رسول بھی شریک ہوں گے اور عشق رسول سے اپنے قلوب کو منور کریں گے۔ تمام عاشقان
رسول سے ان مدنی مذاکروں میں شریک ہوکر علمِ دین سیکھنےاور جشن ولادت منانے کی
درخواست ہے۔
فرمان
آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو شخص میری
امت تک پہنچانے کے لئے دین کے متعلق 40 حدیثیں یاد کرلے گا تو اُسے اللہ پاک قیامت
کے دن عالمِ دین کی حیثیت سے اٹھائے گا اور بروز قیامت میں اُس کا شفیع اور گواہ
ہوں گا۔ (شعب
الایمان، 2/270، حدیث:1726)
اس سے
مراد 40 احادیث کا لوگوں تک پہنچانا ہے اگر چہ وہ یاد نہ ہوں۔ (اشعۃ
اللمعات،1/186)
اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ) نے
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہاتھوں سے تحریر ہونے والی حدیثوں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے اور 41 صفحات پر
مشتمل ایک رسالہ بنام ”اربعینِ عطار“ تیار کیا ہے۔
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب
دلائی اور پڑھنے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 41 صفحات کا رسالہ ”اربعینِ عطار“ پڑھ یا
سن لے، اُسے حدیثوں کی برکتوں سے مالا مال کر کے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب
بخش دے۔اٰمین
بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
23
صفر المظفر 1445ھ بمطابق 9ستمبر2023ء بروز
ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوا جس میں شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ
رسول نےفیضانِ مدینہ کراچی آکر جبکہ دیگر شہروں اور ملکوں سے کثیر اسلامی بھائی
بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
اس
مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے
امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: اعلیٰ حضرت
امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے
عرس کے موقع پرگھرمیں کس اندازسے محفل کا
اہتمام کیا جائے ؟
جواب: دوست احباب کو بلائیں،گھرمیں قرآن
خوانی کریں ،سورۂ یٰسین شریف پڑھ لیں ،نعت خوانی کریں ،کچھ پکایاہوتوفاتحہ پڑھ کر
مہمانوں کوکھانا کھلادیا جائے ۔
سوال:صفرالمظفرمیں
صدقہ وخیرات اس لیے کرنا
کہ صفرمیں بلائیں اُترتی ہیں ،ایساکرنا کیسا؟
جواب:صدقہ وخیرات کرنا تو اچھی بات ہے مگرصفرالمظفرکو منحوس سمجھنا غلط ہے ۔اللہ پاک کے آخری نبی،محمدِ عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں :لَا عَدْوَى وَلَا صَفَرَ یعنی نہ مرض کا اڑکر لگنا ہے،
نہ صفر کوئی چیز ہے۔ (بخاری،ج4،ص26،حدیث:5717) زمانۂ جاہلیت سے لوگوں میں یہ
وہم عام تھا کہ صفر کے مہینے میں بلائیں اُترتی ہیں،صفر بلاؤں والا مہینا ہے
تونبی ِکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے لَا صَفَرَ (صفرکوئی
چیزنہیں)فرماکر ان وہمی باتوں کا رد فرما
دیا۔ ( عمدۃ القاری،ج14،ص693 ) مراٰۃ المناجیح میں ہے کہ بعض لوگ صفر کے آخری چہار شنبہ(یعنی بدھ) کو خوشیاں مناتے ہیں کہ منحوس شہر(یعنی صفرکا مہینا) چل دیا ،یہ باطل ہے۔(مراٰۃ المناجیح ،ج6،ص257)
سوال: آپ فتاویٰ
رضویہ کامطالعہ کس طرح کرتے تھے
اورہمیں کس طرح اس کو پڑھنا چاہئے؟
جواب:
دعوتِ اسلامی سے بہت پہلے مجھے فتاویٰ رضویہ سے
تعارف ، دلچسپی اورتعلق رہا ہے ۔اس وقت فتاویٰ رضویہ تخریج شدہ ،عربی وفارسی عبارتوں کا ترجمہ نہیں
تھا ،اس کی 11جِلدیں تھیں ،سمجھنے میں دُشواری ہوتی تھی اب اس کی تخریج ہوچکی ہے
،عربی وفارسی عبارتوں کے ترجمے ہوچکےہیں ۔ اپنی دلچسپی کے مطابق اس کا مطالعہ کریں
جیسے جلد نمبر20سے 26 میں ضروریاتِ زندگی سے متعلق مختلف سوال جواب ہیں، پہلےیہ پڑھ لیں ۔البتہ علماءِ اہلسنّت سے رابطے میں
رہیں ،جو بات سمجھ نہ آئے ان سے سمجھ لیں۔
سوال: امام محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے رسالے اَیُّھَاالْوَلَدْ(ترجمہ بنام:بیٹے کو نصیحت)کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب: ’’بیٹے
کونصیحت‘‘ کے نام سے یہ بہت پیارارسالہ مکتبۃ المدینہ سے شائع
ہواہے،یہ رسالہ پڑھنے سے بہت ساری معلومات حاصل ہوں گی۔
سوال: امام
احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ ہیں تو ہم ہیں،میری تَو شہرت
تعلیماتِ رضا( جوکہ قرآن وحدیث کی تعلیمات ہیں
)کو عام کرنے
کی وجہ سے ہے۔
سوال:آپ ماہِ ر بیع الاو ل میں تمام
عاشقانِ رسول (بالخصوص دعوتِ اسلامی والوں )کو کتنا درود
شریف پڑھنے کا ہدف ارشاد فرماتے ہیں؟
جواب :ربیع الاول کے پورے مہینے میں 12ارب دُرود شریف پڑھنے کا ہدف ہے، کوشش کریں کہ روزانہ
کم ازکم1200مرتبہ دُرود شریف پڑھ لیں۔
سوال: ماہِ ربیع الاول شریف میں نفل روزے رکھنے اور درودوسلام پڑھنے
والوں کوامیراہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دعا دی؟
جواب: یاربِّ
کریم !جو کوئی ماہِ ربیع الاول شریف میں 12 ،7یا 3 روزے رکھے یا
روزانہ 1200
مرتبہ درودشریف پڑھے یا دونوں کام کرے، ان
کو دونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالامال فرما اورجس آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پردُرود و سلام پڑھتے ہیں،اُن کا خواب میں جلوہ دِکھا۔ مرتے وقت بھی ان کی زیارت نصیب
فرمایا ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ”فیضانِ
دعوتِ اسلامی“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ
امیراہل سنت نے کیا دُعا دی؟
جواب: یااللہ کریم!جو کوئی تقریباً 40 صفحات پر مشتمل
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ کے کم ازکم 14 صفحات پڑھ یا سُن لے اسے ایمان و عافیت کے ساتھ میٹھے مدینے
میں موت نصیب فرما، جنت البقیع مقدر فرما اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
خدمتِ دین و اشاعتِ دین کے 42 سال مکمل ہونے پر
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ شائع کیا ہے جس میں دعوتِ اسلامی کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی دینی،
فلاحی اور نیکی کے کاموں کے بارے میں کثیر
معلومات موجود ہے۔
عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات سے آگاہ کرنے کے لئے جانشینِ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت برکاتہم العالیہ نے اس ہفتے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازا ہے۔
دعائے جانشینِ امیر
ِاہلسنت
یا اللہ کریم!جو کوئی تقریباً 40 صفحات پر مشتمل ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ کے کم سے کم 14 صفحات پڑھ یا سن لےاسے ایمان و عافیت کے ساتھ میٹھے مدینے میں موت نصیب
فرما، جنت البقیع مقدر فرما اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ
النَّبِیّیْن صلّی اللہُ علیهِ واٰله وسلّم۔
یہ خصوصی شمارہ
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
شيخِ
طریقت،امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی والدۂ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہا ایک نیک وپرہیزگار خاتون تھیں۔جنہوں نے شوہر کی
وفات کے باوجود سخت ترین معاشی آزمائشوں میں بھی اپنے بچوں کی اسلامی خُطوط پر تربیت
کی،جس کا منہ بولتا ثُبوت خودامیرِ اَہلسنّت کی ذاتِ بابركت ہے۔
شيخِ
طريقت،امیرِاَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ والدۂ محترمہ کا شبِ
جُمُعہ(جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کومیٹھا در(باب المدینہ کراچی) کے علاقے میں
اِنتقا ل ہوا۔موت کے وَقْت مجھے بہت یادکررہی تھیں،ہمشیرہ نے بتایا: اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کلِمہ طَیِّبَہ اوراِسْتِغفار پڑھنے کے بعدزبان بند ہوئی۔
ام عطار
کی زندگی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے
اس ہفتے جانشینِ امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقان
رسول کو رسالہ ”فیضانِ اُمِّ عطاررحمۃُ اللہِ علیھا “ پڑھنے / سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
جانشینِ عطار
یا اللہ
کریم ! جو میری دادی جان کے بارے میں رسالہ”فیضانِ ام عطار“کے 21 صفحات
پڑھ یا سن لےاُسے اور اس کے سارے خاندان کو نیک نمازی اور سچا عاشق رسول بنا۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ
النَّبِیّیْن صلّی
اللہُ علیهِ واٰله وسلّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
26 اگست 2023ء بروز ہفتہ بمطابق 09 صفر
المظفر 1445ھ کو لوگوں کے مختلف دینی و دنیاوی مسائل میں امداد کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔
مدنی مذاکرے کے دوران اسلامی بھائیوں کی جانب سے
دینی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی کاموں کے
حوالےسے مختلف سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علمِ و
حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ان سوال و جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: ایک مسلمان کابولنے کا اَندازکیسا ہونا چاہیئے؟
جواب: ایک رِوایت میں ہے: مومن کی زبان کے آگے دِل ہوتا ہے ،
اگر وہ بولنے لگتی ہے تو دِل سے رُجوع کرتی ہے،دِل اِجازت دیتا ہو تو بولتی ہے ورنہ خاموش ہو جاتی ہے، جبکہ
منافق کی زبان کے پیچھے دِل ہوتا ہے، جب زبان بولنا چاہتی ہے تو دِل سے رُجوع نہیں
کرتی اور بول دیتی ہے، اِسی لئے کہا جاتا ہے: ”پہلے تولو بعد میں بولو“ عام طور پر بندہ بول کر پچھتاتا ہے خاموش
رہ کر نہیں۔
سوال: کیا آپ (امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ)نے کبھی بہت ٹھنڈے پانی سے وُضو کیا ہے؟
جواب: ہم بغداد شریف سے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ” موصل“ گئے تھے، وہاں حضرت یونس علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کا مزارِمبارک
بھی ہے۔ وہاں ہم نے ظہر کی نماز کے لئے
بہت ٹھنڈے پانی سے وُضو کیا تھا۔
سوال: کیا مسجد میں گرمیوں میں ضَرورتاً AC اور سردیوں میں ہیٹر لگانا چاہیئے؟
جواب : جی ہاں میرا ذہن تو یہی ہے تاکہ لوگوں کا مسجد میں دِل
لگے، سردیوں میں مَساجد میں وُضو کے لئے گرم پانی کا بھی اِہتمام کرنا چاہیئے، یہ سب کام کرنے سے پہلے دارُالافتاء اہل سنَّت سے شرعی رہنمائی ضرور لی جائے۔
سوال: کیا مَساجد بھی جنَّت میں جائیں گی؟
جواب: جی ہاں، میں نے ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں اِسی طرح
پڑھاہے کہ مساجد بھی جنّت میں جائیں گی۔
سوال : کیا مَساجد میں جوتوں کی حفاظت اور صفائی ستھرائی کا
اِہتمام،نیز بڑی عمر کے نمازیوں کے لئے
کرسیاں ہونی چاہئیں ؟
جواب: مَساجد میں جوتوں کی حفاظت،اِستنجا ءاور وُضو کرنے کی سہولیات کااے ون اِنتظام
ہونا چاہیئے۔صفائی ستھرائی کا خوب اِہتمام
ہو اور بڑی عمر/بیمار نمازیوں کے لئے کرسیوں
کا بھی اِہتمام ہونا چاہیئے۔
سوال: بعض لوگ صرف انجینئر اور ڈاکٹر بننے اور اِس شناخت کے لئے بہت زیادہ کوشش اور محنت کرتے
ہیں، مگربطورِ مسلمان شناخت کے لئے کوشش نہیں کرتے،اِس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:بطورِ مسلمان شناخت کے لئے کوشش کرنی چاہیئے،اِیمان کی
حفاظت کی بھی فکر کرنی چاہیئے،اِیمان کامیابی کے لئے شرط ہے، اللہ پاک ہم سب کے اِیمان کی حفاظت فرمائے۔ اِس کے لئے
نیک اَعمال کے مُطابق زندگی گزارئیے اور مدنی قافلوں میں سفر کیجیے۔
سوال:بُرے خواب سے بچنے کا کوئی وَظیفہ بتادیجئے۔
جواب:سونے سے پہلے 21 مَرتبہ یَامُتَکَبِّرُ پڑھ لینا چاہیئے،
اِن
شاءَ اللہُ الکریم بُرے خوابوں سے بچت ہو گی۔
سوال : دعوتِ اسلامی کے 42 سال مکمل ہونے پر 2 ستمبر
کو ”یومِ دعوتِ اسلامی“ کس طرح منایا جائے ؟
جواب:میں مدنی قافلے والا ہوں، اِس موقع پر3،2،1ستمبر2023ء ( جمعہ، ہفتہ اور اتوار) تمام دعوتِ اسلامی کے مَرحومین کے اِیصالِ ثواب
کی نیت سے مدنی قافلوں میں سفر کریں اور اسلامی بہنیں اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروائیں اور 2 ستمبر کو اپنے گھروں پر دعوتِ اسلامی کا
پرچم بھی لگائیں۔
سوال : اِیمان کی حفاظت کے لئے ”کفریہ کلمات کے بارے میں
سوال جواب“ کتاب پڑھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب : اِیمان کی حفاظت کے تعلق سے ”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب“ کتاب لا جواب ہے، اِس کا مُطالعہ ہر ایک کو
کرنا چاہیئے ۔
سوال : دَروازے پر کیا
لکھ کر لگانا چاہیئے ؟
جواب: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھ کر لگانا چاہیئے۔
اِسی طرح گھر میں آیۃ الکرسی بھی لکھ کر لگانی چاہیئے، اِن شاءَ اللہ اِس کی بَرکتیں ملیں گی۔
سوال : ”جادو کے بارے میں معلومات“ رسالہ پڑھنے والوں
کو امیرِ اہلِ سنَّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے کیا
دعا دی ہے؟
Dawateislami