جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں ان دنوں صوبہ سندھ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا کو مریضو ں سے ہمدردی کرنے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سےافضل ترین جماعت صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ہے۔ افضل ہونےکی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے براہ راست سرکار دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے دین اسلام سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت کی ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بھی اپنے صحابہ کے بارے میں فرمان ہے: اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِاَ يِّہِمْ اِقْتَدَيْتُمْ اِهْتَدَيْتُمْ یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان میں سے جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔( مشکاۃ المصابیح، کتاب المناقب، باب مناقب الصحابۃ، ۲ / ۴۱۴، حدیث: ۶۰۱۸)

مسلمانوں کے لئے دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کے لئے قرآن و حدیث کے بعد سب بڑی دلیل صحابہ کرام علیہم الرضوان کا قول و فعل ہے۔دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ ”اسلامک ریسرچ سینٹر“ المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبہ ”ہفتہ وار رسائل“ نے علم و عمل اور دیگر موضوعات پر چند صحابہ کرام علیہم الرضوان کے فرامین کو جمع کرکے 21 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ بنام صحابہ کی باتیں تیار کیا ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو صحابہ کرام کے اقوال سے مستفیض ہونے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”صحابہ کی باتیں“ پڑھنے/ سننے کی نہ صرف ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہصحابہ کی باتیں پڑھ یا سن لے اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صحابہ و اہل بیت کی سچی محبت دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


زندگی میں کامیابی حاصل کرنے، اچھا ماحول بنانے، سکون پانے اور کردار اچھا کرنے کے لئے بہت سے اصول بنائے جاتے ہیں تاکہ ان اصولوں پر عمل کرکے زندگی میں سکون ملے، کردار اچھا ہو اور  ملک میں امن قائم ہو، اس حوالے سے ہر شعبے میں قانون سازی بھی کی جاتی ہے اور کچھ اداروں میں اس موضوع پر ٹریننگ سیشن بھی منعقد ہوتے رہتا ہے۔

لیکن مسلمانوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہر ہر ادا ، ہر ہر عمل ہماری رہنمائی کے لئے کافی ہے۔ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیدائش سے لے کر ظاہری زندگی کو الوادع کہنے تک زندگی کا ہر لمحہ ہمارے لئے مشعل راہ اور اچھی زندگی گزارنے کے لئے بہترین نمونہ ہے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت پر عمل کرکے ہمارے اسلاف نے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔

بانی دعوت اسلامی، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی وقتاً فوقتاً مسلمانوں کی رہنمائی کرتے اور سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کی تاکید فرماتے رہتے ہیں۔

عاشقان رسول کو مزید ترغیب دلانے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ 126 سنتیں اور آداب پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا بھی ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ 126 سنتیں اور آداب پڑھ یا سن لے اُس کو بار بار حج کی سعادت دےاور بار بار میٹھا مدینہ دکھا۔ آمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠ (۸)

ترجمہ کنز الایمان: ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔ (سورۃ البینہ، آیت نمبر 8)

کل بروز قیامت حساب و کتاب کے بعد رب عَزَّوَجَلَّاپنی فضل و عطا اور اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت سے اپنے برگزیدہ بندوں کو اس میں داخل فرمائے گا۔ جنت میں بیشمارایسی ایسی نعمتیں ہیں جن کا گمان بھی بندہ دنیا میں نہیں کرسکتا۔

جنت کے بارے میں عاشقان رسول کو معلومات فراہم کرنے، ان کے دلوں میں اس کا حرص پیدا کرنے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دینے کے لئے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رسالہامیر اہل سنت سے جنت کے بارے میں سوال جوابپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، پشتو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیر اہل سنت سے جنت کے بارے میں سوال جوابپڑھ یا سن لے اُسے جنت میں لے جانے والے نیک کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فر ما کر بلا حساب مغفرت سے نوازدے اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس عطا فرما اور یہ دعائیں مجھ گناہگار کے حق میں بھی قبول فرما۔ امین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


کروناوبا کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرمارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 19 مئی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی، اخلاقی و معاشرتی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔

آخر میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عاشقان رسول نے ملاقات کرتےہوئے دعاؤں کی درخواست کی۔


کروناوبا کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرمارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 17 مئی 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی، اخلاقی و معاشرتی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائی۔

آخر میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عاشقان رسول نے ملاقات کرتےہوئے دعاؤں کی درخواست کی۔


پچھلے دنوں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اسلام آباد کے دورے پر تھے۔دوران دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ایک شخصیت محمد فیصل عطاری سےاس کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے ان کے بڑے بھائی اعجاز کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔

اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ہر بدھ بعد نماز عصر ممکنہ صورتحال میں اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات فرماتے ہیں۔

ہر بدھ کی طرح اس بدھ کو بھی 18 مئی 2022ء بروز بدھ بعد نماز عصر جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں عاشقان رسول نے ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخوست کی ۔


نکاح کرنا میرے کریم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسنت ہے۔

اسی سنت کی ادائیگی کے سلسلے میں 18 مئی 2022ء کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نکاح کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 12 اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہوں کے والد صاحبان اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔


تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی جانب سے تمام مساجد کے امام صاحبان اور خطباء کے لئے آج 18 مئی 2022ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد ہوگا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی شرکت فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے ۔

مذکورہ مدنی مذاکرے میں صرف دعوتِ اسلامی کے ٹرسٹ میں شامل مساجد نہیں بلکہ تمام مساجدِ اہل سنت کے امام صاحبان اور خطباء کو دعوت دی گئی ہے۔

تمام ائمہ و خطبا سے گزارش ہے کہ اس مدنی مذاکرے میں خصوصی شرکت فرمائیں۔

مدنی مذاکرے میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور استاذالحدیث مفتی حسان عطاری مدنی حفظہ اللہ سمیت بڑی تعداد میں ذمہ داران شرکت فرمائیں گے۔

نوٹ: یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائے گا۔


نماز مومن کی معراج ہے، دن بھر پانچ وقت نماز پڑھنا ہر بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔نماز دین اسلام کا ایک اہم رکن بھی ہے۔

جہاں نماز میں کوتاہی کرنے والوں کو اللہ عزوجل کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے وہیں اس کو پابندی سے ادا کرنے والوں کے لئے خوشخبریاں بھی سنائی گئی ہیں۔عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی نماز کی پابندی کا ذہن دیا جاتا ہے اس کے علاوہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کو اس پر عمل پیرا کرنے کے لئے ”مسجد بھرو تحریک“ کا آغازبھی فرمایا ہے جو کئی سالوں سے جاری ہے۔

عاشقان رسول کے دلوں میں نماز کی مزید محبت پیدا کرنے اور رغبت دلانے کے لئے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ نمازپڑھنے کے ثوابات پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو17 صفحات کا رسالہنماز پڑھنے کے ثوابات پڑھ یا سن لے اُس کو پکا نمازی بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ آمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


رمضان المبارک کی سعاتوں کو عبادتوں میں گزارنے کے لئے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں17 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: اللہ پاک اوراُس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں رونا کیسا ؟

جواب : اللہ پاک کے خوف ،اُس کی محبت اورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق میں رونا بہت سعادت کی بات ہے ۔

سوال: گناہوں سے کیسے بچیں؟

جواب:اپنے دل میں اللہ پاک کا خوف پیداکریں ، اللہ پاک سے گناہوں سے بچنے کی دعاکریں ،گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش بھی کریں۔

سوال: اسمِ اعظم سے کیامرادہے؟

جواب: اسمِ اعظم،اللہ پاک کاو ہ نام جس کاوِردکرنے سے دعاقبول ہوتی ہے ،اسمِ اعظم سے مراد اللہ پاک کا کون سانام ہے ،اس میں کئی اقوال ہیں مثلاً لفظاللہ ، یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ،یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَام ،ان تینوں کو اسمِ اعظم کہا گیا ہے ۔

سوال : اسلام میں کتنے غوث ِاعظم ہیں اورسب سے پہلے غوث ِاعظم کون ہیں؟

جواب: نواسۂ رسول،جنّتی جوانوں کے سردار حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ،صحابیِ رسول ، قطب الاکبراوراسلام کے پہلے غوثِ اعظم ہیں،دوسرے غوثِ اعظم پیرومرشد حضرت شیخ سیدعبدالقادرجیلانی حسنی رحمۃ اللہ علیہ اورتیسرے غوثِ اعظم امام مہدی رضی اللہ عنہ ہوں گے۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: کیا علماء کی تعظیم کرنا ضروری ہے ؟

جواب :جی ہاں !علم دین کی وجہ سے علماءکی تعظیم کرنا فرض ہے ،علمِ دین کی وجہ سے علماء عوام سے ممتازہوتے ہیں ،علماء کی وجہ سے قرآن وحدیث کی باتیں عوام تک پہنچتی ہیں ،اگرعلماءکو معاشرے سے کم (Minus)کردیا جائےپھرتَو کچھ بھی نہیں بچے گا،نہ صرف دنیا بلکہ جنت میں بھی عوام کو عالم کی ضرورت پڑے گی،جب اللہ پاک جنّتیوں سے فرمائے گا کہ مانگوتو یہ علماء کے پاس جاکرپوچھیں گےکہ ہم اللہ پاک سے کیا مانگیں؟ تو علماء ان کی رہنمائی کریں گے۔

سوال: علمِ دین حاصل کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟

جواب:علمِ دین انمول خزانہ ہے اس کی کوئی قیمت نہیں ،علماء دنیامیں بھی پُر سکون ہوتے ہیں ،غیرعالم کو مال کی طلب ہوتی ہے ، اسی وجہ سےوہ بے سکون ہوتا ہے ۔

سوال: صحت اورسکون غریبوں میں زیادہ ہے یا امیروں میں؟

جواب: صحت اورسکون عام طورپر غریبوں میں زیادہ ملے گا،بعض امیرلوگ ہاتھ پیرنہ چلانے(یعنی خود کام کاج نہ کرنے) کی وجہ سے جسمانی بیماریوں میں مبتلاہوجاتے ہیں اورغریب محنت مزدوری کرکے بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ،کیونکہ ان کے بدن کی مکمل ورزش ہوتی رہتی ہے۔

سوال : ایک گھر میں کتنے بچے عالم ہونے چاہئیں ؟

جواب: سب بچوں کو عالم بنائیں ،اگرسب کو عالم نہ بناسکیں تو کم ازکم ایک ذہین بچے کو عالمِ دین ضرور بنائیں،عید کے بعد شوال المکرم میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں داخلے کھلیں گے ،اس میں بچوں کو درسِ نظامی (عالم کورس کرنے کے لیے)داخل کروائیں ۔

سوال: حضورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کون سی سبزی اورکون ساپھل پسندتھا ؟

جواب: کدّوشریف پسندتھا ،ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کھانے کی دعوت پیش کی ،حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ میں بھی گیا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم چُن چُن کر کدّو تناول فرما رہے تھے، لہٰذا اس دن سے میں بھی کدّوشوق سے کھانے لگا۔ (بخاری،ج3،ص536، حدیث:5433مفہوماً) ،ایک مرتبہ کسی نے عرض کی: کیا آپ کدو شریف بہت پسند فرماتے ہیں۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ہاں ،یہ میرے بھائی حضرت یونس علیہ السلام کا درخت ہے۔ ( بیضاوی، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۴۶، ۵ / ۲۷)

حضورنبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کھجور،انگوراورخربوزہ پسندتھے ،(1) سردارِ عرب و عجم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کھجور شوق سے تناول فرماتے تھے ،خاص طور پر عجوہ  کھجور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بہت پسند تھی۔(2)نبیِّ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے انگور(Grapes) کھانا بھی ثابت ہے چنانچِہ  حضرتِ ابنِ عبّاس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کے لئے گیا تو دیکھا کہ آپ انگور تناول فرمارہے تھے۔ (معجم کبیر، ج12،ص115،حدیث:12727) (3)حضرت سیّدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صاحبِ معراج صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خربوزےکو تَر کھجوروں کے ساتھ تناول فرماتے اور ارشاد فرماتےکہ خربوزے کی ٹھنڈک کھجور کی گرمی کو ختم کردے گی۔ (سبل الہدٰی و الرشاد،ج7،ص209)

سوال: بُرے خاتمے کے اسباب میں سب سے بڑاسبب کیا ہے ؟

جواب: بُرے خاتمے کا سب سے بڑاسبب دوسروں پر ظلم کرنا ہے۔

سوال: خالی پیٹ ہوتو تلی ہوئی(Fried) چیزیں کھانا کیسا ؟

جواب :تلی ہوئی چیزیں ہضم کرنے کے لحاظ سے بھاری(Heavy) ہوتی ہیں ،خالی پیٹ میں ایسی چیزیں ڈالنا ہاضمہ خراب کرتاہے ۔

سوال: اگر فوت شدہ والدین خواب میں اچھی حالت میں نظر نہ آئیں تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب: ان کے لیے ایصالِ ثواب اوردُعائے مغفرت زیادہ کر دی جائے۔

سوال: ہم اللہ پاک کی رحمت کیسے حاصل کرسکتے ہیں ؟

جواب: ساری مخلوق کو اللہ پاک کی رحمت کاحصہ ملاہواہے ،اگر ہمیں اللہ پاک کی رحمت حاصل نہ ہوتی تو ہم جیسے گنہگار زندہ کیسے رہ سکتے تھے؟ مزید یہ کہ بندہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اُس کی رحمت کا سوال کرتارہے ۔

سوال : بسااوقات کسی چیز کا خوف بندے کو اُس سے دُورکردیتاہے ،پھر اللہ پاک کا خوف کیوں ضروری ہے؟

جواب: اللہ پاک کے خوف کا یہ معاملہ نہیں ،ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اللہ پاک کا خوف اللہ پاک کے قُرب کا ذریعہ ہے، اللہ پاک کا جتناخوف ہوگابندہ اُتنی ہی زیادہ عبادت کرے گا،نیکیوں کی طرف مائل ہوگا اورگناہوں سے بچے گا ۔

سوال: کیا نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جانورپالے تھے ؟

جواب: جی ہاں ! بکریاں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں حاضررہتی تھیں ،اس دورمیں سواری کےلیے جانور ہوتے تھے ،آپ کے پاس سواری کے لیے اُونٹنی بھی تھی۔

سوال: کیا بچوں کو گھرکے کاموں میں امی ابوکا ہاتھ بٹاناچاہئے ؟

جواب:جی ہاں! سمجھداربچوں کو چاہئے کہ گھرکے کاموں میں شوق سے اپنی امی ابوکا ہاتھ بٹائیں ،امی ابوبھی تو کام کرکے تھک جاتے ہیں۔