21 جنوری کی شب
مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا، امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت بھرے مدنی پھول
علمِ دین کی مجالس کا
انعقاد کرنا سرکارِ دوعالم صلی
اللہ علیہ و سلم اور صحابۂ کرام علیہم الرضوان کی تعلیمات میں سے ایک
ہے۔
اسی سلسلے میں 21 جنوری
2023ء بمطابق 29 جمادی الاخریٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہرِ کراچی کے عاشقانِ رسول نے فیضانِ مدینہ کراچی
آکر جبکہ دیگر مقامات پر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
دورانِ مدنی مذاکرہ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی، اخلاقی، تنظیمی اور شرعی رہنمائی کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:اللہ
پاک کی راہ میں مال خرچ کرنے کا کیا فائدہ
ہے؟
جواب:اللہ
پاک کی راہ میں مال خرچ کرنے سے کم نہیں
ہوتا بلکہ بڑھتاہی ہے۔
سوال:غم ِمدینہ ہمارے دل میں
کیسے پیداہو؟
جواب:غمِ مدینہ بہت بڑی سعادت
،بہت بڑاشرف بلکہ انمول خزانہ ہے ،یہ اللہ پاک کے کرم سے ملتاہے
،کسی دکان سے نہیں ملتا،غمِ مدینہ کے حصول کے لئے ایسے عاشقانِ رسول کی صحبت میں
رہیں جن کو غمِ مدینہ نصیب ہے،اللہ پاک کی رحمت سے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول میں ایسوں کی
کثرت ہے، نعتیں سنیں، جو مدینہ شریف جائیں انہیں الوداع کرنے اورلینے جائیں، بعض اوقات ان کی زبان سے کوئی ایساجملہ نکل جاتاہے جس سے غم
ِمدینہ نصیب ہوتاہے۔
سوال:اگرخانہ کعبہ پراچانک
نظرپڑجائے تو کیا اسی وقت دعامانگی جائےیامطاف (جہاں طواف کیا جاتاہے) میں جاکردعامانگنی چاہئے؟
جواب:جب کعبہ شریف پر پہلی
نگاہ پڑے اگرچہ اچانک ہی ہوتو اسی وقت دعامانگ لی جائے ،درودوسلام پڑھ لئے جائیں۔
سوال:اسلامی احکام سنِ ہجری
کے اعتبارسے ہیں یا سنِ عیسوی سے؟
جواب:جتنے بھی اسلامی احکام ہیں مثلاًحج،روزہ،زکوٰۃ
وغیرہ یہ سب سنِ ہجری کے حساب سے ہیں، ہمارے معاشرے میں ایک تعدادہے جنہیں اسلامی
مہینوں کے نام نہیں آتے،ایسانہیں ہونا چاہئے ،اسلامی مہینوں کے نام بھی یادکرلیں ۔(اسلامی مہینوں کی مزید معلومات جاننے کے لیے
مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"اِسلامی مہینوں کے فضائل"کا مطالعہ کیجئے)
سوال:ماہِ رجب کیسامہینا ہے؟
جواب:رجب المرجب عبادت
کا بیج بونے کا مہینا ہے،یہ ماہِ حُرمت یعنی
احترام والامہینا ہے ، مَیں اسے رمضان شریف
کا پھاٹک کہتاہوں، اب عبادت پرکمرباندھ لیں ،نفل روزے بھی رکھیں ۔ جَنَّت کی ایک نَہْر کا نام ”رَجَب“ ہے جس کا
پانی دودھ سے زيادہ سفید،شَہد سے زیادہ میٹھا اور بَرْف سے زيادہ ٹھنڈا ہے، اِ س
نَہْرسے وُہی شَخْص پانی پئے گا جو رجَب
کے مہینے میں روزے رکھے گا۔( مُکاشَفۃ القُلُوب ص 301)
سوال:سردی سے بچنے کے لئے کیا
احتیاط کی جائے؟
جواب:سردی کے موسم میں سینے
کو ٹھنڈی ہواسے بچائیں ،اپنی حفاظت کرنی چاہئے ،جہاں سردی لگنے کا زیادہ چانس
ہوتاہے وہاں زیادہ احتیاط کریں ،سانپ کےبِل میں ہاتھ ڈالنا بہادری نہیں ،سانپ کو
قابوکرنا بہادری ہے۔بہرحال موقع کی مناسبت سے ملبوسات (گرم کپڑے، سویٹر جرسی وغیرہ) پہننے چاہئیں، اللہ پاک کی عبادت پرقوت حاصل کرنے کے لئے اپنی صحت کا خیال
رکھیں۔ اللہ پاک ہمیں سردی وگرمی کے نقصانات سےبچائے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”فیضانِ
امام موسٰی کاظم “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟
21 جنوری سےحضرت خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے مو قع پر مدنی مذاکروں کا
انعقاد کیا جائیگا
شہنشاہِ
چشت، تاجُ الاولیا، سلطان الہند، خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ معینُ الدِّین سید حسن
سنجری اجمیری (المعروف حضور خواجہ غریب نواز) رحمۃُ اللہِ علیہ کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت
واحترام سے منانے کے لئے 21 جنوری 2023ء بروز ہفتہ سے 6 رجب المرجب 1444ھ تک دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں کا
انعقاد کیا جائیگا۔
مدنی مذاکروں
کے آغاز میں جلوس غریب نواز کا اہتمام ہوگا جبکہ شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شہنشاہِ چشت،
تاجُ الاولیا، سلطان الہند، خواجۂ خواجگاں حضور خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت و دینی خدمات پر گفتگو
کرتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان اولیاء سے ان مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
آل
رسول حضرت سیدنا امام موسٰی کاظم بن امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہما کی سیرت سے عاشقان رسول کے دلوں کو
منور کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 21
صفحات کا رسالہ ”فیضان امام موسٰی کاظم رحمۃُ اللہِ
علیہ “ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضان امام موسٰی کاظم رحمۃُ اللہِ علیہ “ پڑھ یا سن لے، اُسے
اور اس کی اولاد کو اپنے پیارے اور سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اٰل و اصحٰب کی سچّی محبّت و بے
حساب مغفرت سے مشرّف فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
یومِ صدیق اکبر کے موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر
اہل سنت کے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول
افضلُ
البشر بعد الانبیاء، خلیفۃ الرسول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر 14 جنوری 2023ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے
کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے” سیرتِ
صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ“ پر
گفتگو فرمائی اور عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: سمجھانے والے کااندازکیساہوناچاہئے؟
جواب:سمجھانے والے کا اندازانتہائی نرم اوراس کامقصدسامنے
والےکی اصلاح ہوناچاہئے ،محض کسی کو نیچادکھانا نہ ہو،ورنہ جس کو سمجھایا جا رہاہے، اُ س میں
ضدپیداہوسکتی ہے۔
سوال: ایسی
سوچ رکھنا کیساکہ"
فُلاں کی بے عزتی ہوگی تو میری عزت ہوگی "۔؟
جواب: یہ
بہت خطرناک جذبہ ہے ،اس طرح سے ہرگز نہیں
سوچنا چاہئے ،عزت دینے والی ذات تو اللہ پاک کی ہے ،اگرکسی کوسوال میں بیان کی گئی
سوچ کے ساتھ عزت مل بھی گئی تو اس کی مدت بہت کم ہوگی ،کوئی اچھا اورعزت والا ہےتو
اسے بُراکہہ کراپنی آخرت داؤ پر نہیں لگانی چاہئے۔
سوال : صدیقِ اکبرکا کیا معنی ہے؟
جواب : صدیق کا معنیٰ ہے بہت
سچا،اکبر کا معنی ہے بہت بڑا،صدیق ِاکبر کا معنی ہوا،بہت
ہی بڑے سچے ،بہت زیادہ سچائی والے۔
سوال: حضرت
صدیقِ اکبر رضی اللہ
عنہ کا اورآپ کے والدصاحب کا نام کیا تھا ؟
جواب: حضرت
صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا نام عبداللہاورآپ کے
والدصاحب کا نام عثمان تھا مگریہ(حضرت) ابوقُحافہ(رضی اللہ
عنہ) کی کنیت سے مشہورتھے ۔
سوال: کیا آپ کبھی غارِ ثورمیں حاضرہوئے ہیں؟
جواب:جبلِ ثورکی
زیارت تو کی ہے مگرغارِ ثورمیں حاضری نہیں ہوئی کیونکہ اس کی بلندی بہت زیادہ ہےَ
سوال:جب نبیِ
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اورحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ
عنہ سفرہجرت میں جب غارِ ثور میں ٹھہرے تھےتو کھا ناکون لے کرآتاتھا؟
جواب:ہجرت کے
ایام میں کھانا حضرت اسماءبنتِ ابوبکرصدیق رضی اللہ
عنہا لے کرآتیں اورحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت عامربن فہیرہ رضی اللہ
عنہ دودھ کے لیے بکریاں یہاں لایاکرتے
تھے۔
سوال: حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی محبتِ اہلِ بیت کے بارے
میں کچھ مدنی پھول عنایت فرمائیں۔
جواب: حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سچے مُحبِ اہلِ بیت
تھے ،ایک مرتبہ آپ کے سامنے اہلِ بیت کا ذکر ہواتو
آپ نے فرمایا کہ مجھے قسم ہے! اُس ذات کی
جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! رسولِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قرابت داروں یعنی رشتہ داروں کے ساتھ حُسن
ِسلوک کرنا مجھے اپنے رشتے داروں سے صلۂ رحمی (حُسنِ سلوک)کرنے سے زیادہ پیارااورپسندیدہ ہے ،آپ کا ایک قول ہے کہ نبیِ
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اِکرام کی وجہ سے اہلِ بیت کا اِکرام کرو۔
سوال: "اَفْضلُ الْبَشربعدَالانبِیَاء"کا کیا معنی ہے ؟
جواب: اس کا معنی
ہے کہ تمام نبیوں کے بعد تمام انسانوں میں
افضل اوریہ الفاظ حضرت صدیق ِاکبررضی اللہ عنہ کے ساتھ خاص ہیں ۔
سوال: پیارے
آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ
عنہ کی مؤاخات(یعنی بھائی چارگی) کس سے فرمائی؟
جواب: مؤاخات کا معنی ہے بھائی بنانا ، حضرت
ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی مؤاخات مہاجرین میں حضرت عمرفاروق ِاعظم رضی اللہ
عنہ کے ساتھ اورانصارمیں حضرت خارجہ بن زید رضی اللہ
عنہ کے سا تھ تھی۔
سوال
: بیمارِمدینہ سے کیا
مرادہے؟
جواب : جو مدینہ شریف کے
عشق میں مست ہووہ بیمارِ مدینہ ہے ،نہ اس
میں سردُکھتاہے نہ ہی پیٹ میں دردہوتاہے، مریضِ مصطفیٰ کا تو معاملہ ہی کچھ
اورہے،عشق ِرسول کی بیماری وہ بیماری ہے جسے مل جائے اس کا بیڑاپارہوجائے ،اللہ
پاک ہمیں دنیا کی بیماریوں اورغموں سے بچالے اوربیمارِمدینہ
بنادے۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” دُعا مانگنے کے 17 مدنی پھول “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یارَبَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” دُعا مانگنے کے 17 مدنی پھول “ پڑھ یا سُن لے اُس کی نیک و جائز دعائیں مقبول ہوا کریں
اور اُس کی بے حساب مغفرت ہوجائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
کوٹ مٹھن شریف میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت کی گدی نشین دربارِ خواجہ
غلام فرید ”خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ“
سے ملاقات
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان
میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور میں خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی کی
آمد ہوئی۔
اس دوران خلیفۂ امیرِ
اہلسنت مدظلہ
العالی کی گدی
نشین دربارِ خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ ”خواجہ محمد عامر
فرید کوریجہ“ سے ملاقات ہوئی جبکہ خلیفۂ
امیرِ اہلسنت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی
اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے
گدی نشین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ترجمۃالقراٰن انگلش“ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا۔
14 جنوری کو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے
عرس شریف کے موقع پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا
اَفضلُ البشر بعدَ
الانیباء،
یارِ غار و جانثارِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم،
سالار صحابہ، اسلام کے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر 14 جنوری 2023ء بروز ہفتہ
بعد نماز عشاء رات 8:30 بجے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔
مدنی
مذاکرے کا آغاز تلاوت قرآن و نعت مقبول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جبکہ عاشق صحابہ و اہل بیت، بانیٔ دعوت
اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سیرت صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ پر گفتگو فرماتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
مدنی
مذاکرے کے آغاز میں جلوس صدیقی جبکہ آخر میں لنگر صدیقی کا بھی اہتمام کیا گیا
جائیگا ۔ اس کے علاوہ یہ پروگرام مدنی چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔
تمام
عاشقان رسول سے بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ارشاد
نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ” دعا
عبادت کا مغز“ ہے۔ (سنن
ترمذی، باب الدعوات،جلد ۵،صفحہ ۴۵۶،حدیث نمبر۳۳۷۱،شاملہ)
مسلمانوں
کو ہر وقت اپنی جائز حاجت کو پورا کرنے کے لئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعائیں کرنی چاہیئں۔ دعا سے بگڑتے کام سنور
جاتے ہیں۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو دعا مانگنے کے آداب کے بارے میں
معلومات فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو،
سندھی، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان
زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے
رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول “
پڑھنے یا سن لے اُس کی نیک و جائز دعائیں مقبول ہوا کریں اور اُس کی بے حساب مغفرت
ہوجائے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دین
اسلام میں نظروں کی حفاظت کرنے کا کثرت سے درس دیا گیا ہےکیونکہ اکثر گناہوں کی ابتداء آنکھوں سے ہی
ہوتی ہے۔احادیث نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
میں جہاں نظروں کی حفاظت نہ کرنے والوں کے لئے وعیدیں بیان کی گئیں ہیں۔ وہیں نگاہ نیچے رکھنے والے اور نظروں کی حفاظت کرنے والوں کو خوشخبریاں بھی سنائی
گئی ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو نگاہوں کی حفاظت
کرنےاور اس کی فضیلت سے بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”نظر کی حفاظت کی فضیلت“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کادو زبانوں(اردو ، ہندی) میں
ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں،
مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نظر کی حفاظت کی فضیلت“ پڑھ یا سُن
لے اُسے تمام گناہوں اور مسلمانوں کی حلق تلفیوں سے بچا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی تربیت کے لئے مدنی مذاکروں میں مدنی
پھول ارشاد فرماتے ہیں جن میں آپ کی زبان سے ایسے جملے بھی صادر ہوتے ہیں جو کئی
باتوں کا مجموعہ ہوتے ہیں اور اس پر عمل کرکے زندگی سنواری جاسکتی ہے۔
المدینۃ
العلمیہ کے شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ“ نےنہایت محنت و لگن کے ساتھ ان جملوں کو
جمع کرکے14 صفحات پر مشتمل رسالہ بنام ”امیر اہلسنت کے 126ارشادات“ تیار
کیا ہے جسے پڑھنے کی ترغیب اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے
دلائی ہے۔ جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
پڑھنے/ سننے کو والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو،
سندھی، بنگلہ، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر
ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک
کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 126ارشادات“پڑھ یا سن لے
اُسے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما اور راہِ سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
نیو
ائیر نائٹ کے موقع پر فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا سلسلہ کیا جائے گا
مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانےاور نیکیوں سے بھرے لمحات سے نئے سال کا آغاز کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی ہر سال کی طرح اس سال بھی New
year Night کے موقع پر محفلِ نعت و مدنی مذاکرے کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔
31
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کی شب 08:30 بجے (پاکستانی
ٹائم کے مطابق)عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا جائے
گا۔
اس کے
بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطارقادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ قرآن و سنت اور بزرگانِ دین کے اقوال کی روشنی میں عاشقانِ
رسول کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دینگے۔
12
بجتے ہی درود و سلام کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ New year
Nightامیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ گزاریں اور نیکیاں کرتے ہوئے
نئے سال کا آغاز کریں۔
واضح
رہے کہ!
اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائیگا۔ (رپوٹ:رمضان رضا عطاری)
خلیفۂ امیرِ اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی جامعہ صادقیہ فریدیہ کوٹ مٹھن شریف آمد
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی دینی
کاموں کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور کے دورے پر تھے۔
معلومات کے مطابق دورانِ
دورہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی جامعہ صادقیہ فریدیہ آمد ہوئی
جہاں اُن کی ملاقات سیّد صادق رسول بخاری اور صاحبزادہ سیّد اسماعیل بخاری سے
ہوئی۔
خلیفۂ امیرِ اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی خواجہ راول معین کوریجہ سے
ملاقات
پچھلے دنوں دینی کاموں کے
سلسلے میں پنجاب پاکستان میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن
پور میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات خواجہ راول معین کوریجہ (ڈائریکٹر خواجہ فریدچیئرمین اسلامیہ یونیورسٹی
بہاولپور)
سے ہوئی۔
اس دوران خلیفۂ امیرِ
اہلسنت مدظلہ
العالی ہمراہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری
مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد
عطاری، عارف حسین قادری ، امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران
موجود تھے۔
دورانِ ملاقات خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی
اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا۔
بعدازاں خلیفۂ امیرِ
اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ کے ساتھ دربارِ فرید رحمۃاللہ علیہ میں حاضری دی۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami