زندگی
کا سفر ایک طویل راستے کی مانند ہے جس میں قدم قدم پر فیصلے، سمتیں اور موڑ آتے
رہتے ہیں۔ انسان انہی راہوں پر چلتے ہوئے اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے، مگر ان
راستوں کو روشن اور صاف وہی دل دیکھ پاتا ہے جو علم کی روشنی سے منور ہو۔ علم
دراصل وہ چراغ ہے جو اندھیروں میں راستہ دکھاتا ہے، اُلجھنوں میں رہنمائی کرتا ہے
اور انسان کو بھٹکنے سے بچاتا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 20 صفحات کا رسالہ ”کتاب ”راہِ علم“ سے 72 مدنی پھول“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربِّ
مصطفٰے! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”کتاب ”راہِ علم“ سے 72 مدنی پھول“ پڑھ
یا سن لے اُسے علم دین حاصل کرنے کا شوق عطا فرما کر ماں باپ اور خاندان سمیت بےحساب
بخشش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami