ارشاد نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ” دعا عبادت کا مغز“ ہے۔ (سنن ترمذی، باب الدعوات،جلد ۵،صفحہ ۴۵۶،حدیث نمبر۳۳۷۱،شاملہ)

مسلمانوں کو ہر وقت اپنی جائز حاجت کو پورا کرنے کے لئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعائیں کرنی چاہیئں۔ دعا سے بگڑتے کام سنور جاتے ہیں۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو دعا مانگنے کے آداب کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول پڑھنے یا سن لے اُس کی نیک و جائز دعائیں مقبول ہوا کریں اور اُس کی بے حساب مغفرت ہوجائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book