21 جنوری کی شب
مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا، امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت بھرے مدنی پھول
علمِ دین کی مجالس کا
انعقاد کرنا سرکارِ دوعالم صلی
اللہ علیہ و سلم اور صحابۂ کرام علیہم الرضوان کی تعلیمات میں سے ایک
ہے۔
اسی سلسلے میں 21 جنوری
2023ء بمطابق 29 جمادی الاخریٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہرِ کراچی کے عاشقانِ رسول نے فیضانِ مدینہ کراچی
آکر جبکہ دیگر مقامات پر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
دورانِ مدنی مذاکرہ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق سوالات کے علم و حکمت سے بھرپور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی، اخلاقی، تنظیمی اور شرعی رہنمائی کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:اللہ
پاک کی راہ میں مال خرچ کرنے کا کیا فائدہ
ہے؟
جواب:اللہ
پاک کی راہ میں مال خرچ کرنے سے کم نہیں
ہوتا بلکہ بڑھتاہی ہے۔
سوال:غم ِمدینہ ہمارے دل میں
کیسے پیداہو؟
جواب:غمِ مدینہ بہت بڑی سعادت
،بہت بڑاشرف بلکہ انمول خزانہ ہے ،یہ اللہ پاک کے کرم سے ملتاہے
،کسی دکان سے نہیں ملتا،غمِ مدینہ کے حصول کے لئے ایسے عاشقانِ رسول کی صحبت میں
رہیں جن کو غمِ مدینہ نصیب ہے،اللہ پاک کی رحمت سے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول میں ایسوں کی
کثرت ہے، نعتیں سنیں، جو مدینہ شریف جائیں انہیں الوداع کرنے اورلینے جائیں، بعض اوقات ان کی زبان سے کوئی ایساجملہ نکل جاتاہے جس سے غم
ِمدینہ نصیب ہوتاہے۔
سوال:اگرخانہ کعبہ پراچانک
نظرپڑجائے تو کیا اسی وقت دعامانگی جائےیامطاف (جہاں طواف کیا جاتاہے) میں جاکردعامانگنی چاہئے؟
جواب:جب کعبہ شریف پر پہلی
نگاہ پڑے اگرچہ اچانک ہی ہوتو اسی وقت دعامانگ لی جائے ،درودوسلام پڑھ لئے جائیں۔
سوال:اسلامی احکام سنِ ہجری
کے اعتبارسے ہیں یا سنِ عیسوی سے؟
جواب:جتنے بھی اسلامی احکام ہیں مثلاًحج،روزہ،زکوٰۃ
وغیرہ یہ سب سنِ ہجری کے حساب سے ہیں، ہمارے معاشرے میں ایک تعدادہے جنہیں اسلامی
مہینوں کے نام نہیں آتے،ایسانہیں ہونا چاہئے ،اسلامی مہینوں کے نام بھی یادکرلیں ۔(اسلامی مہینوں کی مزید معلومات جاننے کے لیے
مکتبۃ المدینہ کے رِسالے"اِسلامی مہینوں کے فضائل"کا مطالعہ کیجئے)
سوال:ماہِ رجب کیسامہینا ہے؟
جواب:رجب المرجب عبادت
کا بیج بونے کا مہینا ہے،یہ ماہِ حُرمت یعنی
احترام والامہینا ہے ، مَیں اسے رمضان شریف
کا پھاٹک کہتاہوں، اب عبادت پرکمرباندھ لیں ،نفل روزے بھی رکھیں ۔ جَنَّت کی ایک نَہْر کا نام ”رَجَب“ ہے جس کا
پانی دودھ سے زيادہ سفید،شَہد سے زیادہ میٹھا اور بَرْف سے زيادہ ٹھنڈا ہے، اِ س
نَہْرسے وُہی شَخْص پانی پئے گا جو رجَب
کے مہینے میں روزے رکھے گا۔( مُکاشَفۃ القُلُوب ص 301)
سوال:سردی سے بچنے کے لئے کیا
احتیاط کی جائے؟
جواب:سردی کے موسم میں سینے
کو ٹھنڈی ہواسے بچائیں ،اپنی حفاظت کرنی چاہئے ،جہاں سردی لگنے کا زیادہ چانس
ہوتاہے وہاں زیادہ احتیاط کریں ،سانپ کےبِل میں ہاتھ ڈالنا بہادری نہیں ،سانپ کو
قابوکرنا بہادری ہے۔بہرحال موقع کی مناسبت سے ملبوسات (گرم کپڑے، سویٹر جرسی وغیرہ) پہننے چاہئیں، اللہ پاک کی عبادت پرقوت حاصل کرنے کے لئے اپنی صحت کا خیال
رکھیں۔ اللہ پاک ہمیں سردی وگرمی کے نقصانات سےبچائے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”فیضانِ
امام موسٰی کاظم “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی؟