28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
خلیفۂ امیرِ اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی جامعہ صادقیہ فریدیہ کوٹ مٹھن شریف آمد
Tue, 27 Dec , 2022
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی دینی
کاموں کے سلسلے میں کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور کے دورے پر تھے۔
معلومات کے مطابق دورانِ
دورہ خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کی جامعہ صادقیہ فریدیہ آمد ہوئی
جہاں اُن کی ملاقات سیّد صادق رسول بخاری اور صاحبزادہ سیّد اسماعیل بخاری سے
ہوئی۔
اس موقع پر خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ
مولانا حاجی جنید عطاری مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، قاری آصف عطاری، ڈویژن نگران
حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد عطاری، عارف حسین قادری، امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے ۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)