اللہ ربُّ العزت اپنی مخلوق پر بے پناہ رحم فرمانے والا ہے۔ اُس کی رحمت کے دروازے ہمیشہ بندوں کے لئے کھلے رہتے ہیں۔ اگر بندہ خلوصِ دل سے توبہ کرے اور نیک اعمال اختیار کرے تو اللہ تعالیٰ اُس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے بلکہ بعض اوقات اُنہی گناہوں کو نیکیوں میں بدل دیتا ہے۔ رحمتِ الٰہی کے طالب ہر مسلمان کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ بے حساب مغفرت حاصل کرنے کے کئی اعمال قرآن و سنت میں بیان کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چند فضیلت والے اعمال 17 صفحات کے اس رسالے بے حساب مغفرت کے اعمال (قسط :1) میں درج ہیں۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے اس رسالے کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک!جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ بے حساب مغفرت کے اعمال (قسط :1) پڑھ یا سن لے اُسے ایسے اعمال کی توفیق دے کہ ایمان پر فوت ہواور ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت سے نوازا جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَم ِالنَّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download