28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کوٹ مٹھن شریف میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت کی گدی نشین دربارِ خواجہ
غلام فرید ”خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ“
سے ملاقات
Tue, 17 Jan , 2023
1 year ago
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان
میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور میں خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی کی
آمد ہوئی۔
اس دوران خلیفۂ امیرِ
اہلسنت مدظلہ
العالی کی گدی
نشین دربارِ خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ ”خواجہ محمد عامر
فرید کوریجہ“ سے ملاقات ہوئی جبکہ خلیفۂ
امیرِ اہلسنت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی
اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے
گدی نشین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والا ”ترجمۃالقراٰن انگلش“ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا۔
بعدازاں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مدظلہ
العالی نے خواجہ محمد عامر فرید کوریحہ کے ساتھ دربارِخواجہ غلام فرید رحمۃاللہ
علیہ میں حاضری دی۔اس موقع پر مختلف سطح کے ذمہ دار عارف حسین عطاری
قادری، امجد حسین عطاری اور بلال فرید
عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)