19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ماہِ
رمضان کی آمد آمد ہے، عنقریب مسلمانوں کے درمیان
نیکیوں، رحمتوں، برکتوں اور رب کریم کو راضی کرنے والا مہینہ جلوہ گر ہونے
والا ہے۔ اس کی مناسبت سے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 30
صفحات کا رسالہ ”یادِ رَمضان“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربُّ
المصطفٰے! جوکوئی 30 صفحات کا رسالہ”یادِ رَمضان“پڑھ
یا سُن لے اور کم از کم ایک رسالہ خرید کر کسی کو تحفے میں دےاُسے ماہِ رمضان کا حقیقی قدردان بنا اور اُس
کا رمضان المبارک کے صدقے خاتمہ بالخیر فرماکر اسے بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے